Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 16:29 - کِتابِ مُقادّس

29 اور شاہِ یہُوداؔہ آسا کے اڑتِیسویں سال سے عُمرؔی کا بیٹا اخیاؔب اِسرائیلؔ پر سلطنت کرنے لگا اور عُمرؔی کے بیٹے اخیاؔب نے سامرؔیہ میں اِسرائیلؔ پر بائِیس برس سلطنت کی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

29 شاہِ یہُودیؔہ آساؔ کے اڑتیسویں سال میں عُمریؔ کا بیٹا احابؔ اِسرائیل کا بادشاہ بنا اَور اُس نے سامریہؔ میں بنی اِسرائیل پر بائیس سال حُکمرانی کی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

29 अख़ियब बिन उमरी यहूदाह के बादशाह आसा के 38वें साल में इसराईल का बादशाह बना। उस की हुकूमत का दौरानिया 22 साल था, और उसका दारुल-हुकूमत सामरिया रहा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

29 اخی اب بن عُمری یہوداہ کے بادشاہ آسا کے 38ویں سال میں اسرائیل کا بادشاہ بنا۔ اُس کی حکومت کا دورانیہ 22 سال تھا، اور اُس کا دار الحکومت سامریہ رہا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 16:29
11 حوالہ جات  

اور اُس نے سامرؔیہ کا پہاڑ سمر سے دو قِنطار چاندی میں خرِیدا اور اُس پہاڑ پر ایک شہر بنایا اور اُس شہر کا نام جو اُس نے بنایا تھا پہاڑ کے مالِک سمر کے نام پر سامریہ رکھّا۔


سو عُمرؔی اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور سامرؔیہ میں دفن ہُؤا اور اُس کا بیٹا اخیاؔب اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔


اور عُمرؔی کے بیٹے اخیاؔب نے جِتنے اُس سے پہلے ہُوئے تھے اُن سبھوں سے زِیادہ خُداوند کی نظر میں بدی کی۔


اور اخیاؔب نے یسِیرت بنائی اور اخیاؔب نے اِسرائیلؔ کے سب بادشاہوں سے زِیادہ جو اُس سے پہلے ہُوئے تھے خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا کو غُصّہ دِلانے کے کام کِئے۔


اُٹھ اور شاہِ اِسرائیلؔ اخیاؔب سے جو سامرؔیہ میں رہتا ہے مِلنے کو جا۔ دیکھ وہ نبوت کے تاکِستان میں ہے اور اُس پر قبضہ کرنے کو وہاں گیا ہے۔


کہ سِکم اور سَیلا اور سامرِؔیہ سے کُچھ لوگ جو سب کے سب اسّی آدمی تھے داڑھی مُنڈائے اور کپڑے پھاڑے اور اپنے آپ کو گھایل کِئے اور ہدئے اور لُبان ہاتھوں میں لِئے ہُوئے وہاں آئے تاکہ خُداوند کے گھر میں گُذرانیں۔


کیونکہ عُمرؔی کے قوانِین اور اَخیاؔب کے خاندان کے اعمال کی پَیروی ہوتی ہے اور تُم اُن کی مشورَت پر چلتے ہو تاکہ مَیں تُم کو وِیران کرُوں اور اُس کے رہنے والوں کو سُسکار کا باعِث بناؤُں۔ پس تُم میرے لوگوں کی رُسوائی اُٹھاؤ گے۔


اُس وقت اِسرائیلی دو فرِیق ہو گئے آدھے آدمی جِینت کے بیٹے تِبنی کے پیرَو ہو گئے تاکہ اُسے بادشاہ بنائیں اور آدھے عُمرؔی کے پَیرو تھے۔


شاہِ یہُوداؔہ آسا کے اِکتِیسویں سال سے عُمرؔی اِسرائیلؔ پر سلطنت کرنے لگا۔ اُس نے بارہ برس سلطنت کی۔ تِرضہ میں چھ برس اُس کی سلطنت رہی۔


پر اُس لشکر کے لوگ جِن کو امصیاؔہ نے لَوٹا دِیا تھا کہ اُس کے ساتھ جنگ میں نہ جائیں سامرِیہ سے بَیت حورُوؔن تک یہُوداؔہ کے شہروں پر ٹُوٹ پڑے اور اُن میں سے تِین ہزار جوانوں کو مار ڈالا اور بُہت سی لُوٹ لے گئے۔


اِفرائِیم کے کلام میں ہَیبت تھی وہ اِسرائیل کے درمِیان سرفراز کِیا گیا۔ لیکن بعل کے سبب سے گُنہگار ہو کر فنا ہو گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات