Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 16:26 - کِتابِ مُقادّس

26 کیونکہ اُس نے نباؔط کے بیٹے یرُبعاؔم کی سب راہیں اور اُس کے گُناہوں کی روِش اِختیار کی جِن سے اُس نے اِسرائیلؔ سے گُناہ کرایا تاکہ وہ خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا کو اپنے باطِل کاموں سے غُصّہ دِلائیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 کیونکہ اُس نے یرُبعامؔ بِن نباطؔ کے نقش قدم پر چلتے ہویٔے وُہی گُناہ کیا جو یرُبعامؔ نے بنی اِسرائیل سے کروایا تھا۔ اِس طرح اُنہُوں نے اَپنے نکمّے معبُودوں کی پرستش سے بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ کے غُصّہ کو بھڑکایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 उसने यरुबियाम बिन नबात के नमूने पर चलकर वह तमाम गुनाह किए जो यरुबियाम ने किए और इसराईल को करने पर उकसाया था। नतीजे में इसराईली रब अपने ख़ुदा को अपने बातिल देवताओं से तैश दिलाते रहे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 اُس نے یرُبعام بن نباط کے نمونے پر چل کر وہ تمام گناہ کئے جو یرُبعام نے کئے اور اسرائیل کو کرنے پر اُکسایا تھا۔ نتیجے میں اسرائیلی رب اپنے خدا کو اپنے باطل دیوتاؤں سے طیش دلاتے رہے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 16:26
18 حوالہ جات  

اپنے اُن گُناہوں کے سبب سے جو اُس نے کِئے کہ خُداوند کی نظر میں بدی کی اور یرُبعاؔم کی راہ اور اُس کے گُناہ کی روِش اِختیار کی جو اُس نے کِیا تاکہ اِسرائیلؔ سے گُناہ کرائے۔


بعشا کے سب گُناہوں اور اُس کے بیٹے اَیلہ کے گُناہوں کے سبب سے جو اُنہوں نے کِئے اور جِن سے اُنہوں نے اِسرائیلؔ سے گُناہ کرایا تاکہ خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا کو اپنے باطِل کاموں سے غُصّہ دِلائیں۔


کہنے لگے کہ لوگو! تُم یہ کیا کرتے ہو؟ ہم بھی تُمہارے ہم طبِیعت اِنسان ہیں اور تُمہیں خُوشخبری سُناتے ہیں تاکہ اِن باطِل چِیزوں سے کنارہ کر کے اُس زِندہ خُدا کی طرف پِھرو جِس نے آسمان اور زمِین اور سمُندر اور جو کُچھ اُن میں ہے پَیدا کِیا۔


لیکن میرے لوگ مُجھ کو بُھول گئے اور اُنہوں نے بطالت کے لِئے بخُور جلایا اور اُس نے اُن کی راہوں میں یعنی قدِیم راہوں میں اُن کو گُمراہ کِیا تاکہ وہ پگڈنڈیوں میں جائیں اور اَیسی راہ میں جو بنائی نہ گئی۔


اَے خُداوند میری قُوّت اور میرے گڑھ اور مُصِیبت کے دِن میں میری پناہ گاہ! دُنیا کے کناروں سے قَومیں تیرے پاس آ کر کہیں گی کہ فی الحقِیقت ہمارے باپ دادا نے محض جُھوٹ کی مِیراث حاصِل کی یعنی بُطلان اور بے سُود چِیزیں۔


قَوموں کے بُتوں میں کوئی ہے جو مِینہہ برسا سکے یا افلاک بارِش پر قادِر ہیں؟ اَے خُداوند ہمارے خُدا! کیا وہ تُو ہی نہیں ہے؟ پس ہم تُجھ ہی پر اُمّید رکھّیں گے کیونکہ تُو ہی نے یہ سب کام کِئے ہیں۔


مگر وہ سب حَیوانِ خصلت اور احمق ہیں۔ بُتوں کی تعلِیم کیا۔ وہ تو لکڑی ہیں!


کیونکہ اُن کے آئِین بطالت ہیں چُنانچہ کوئی جنگل میں کُلہاڑی سے درخت کاٹتا ہے جو بڑھئی کے ہاتھ کا کام ہے۔


دیکھ میری بِنتِ قَوم کے نالہ کی آواز دُور کے مُلک سے آتی ہے۔ کیا خُداوند صِیُّون میں نہیں؟ کیا اُس کا بادشاہ اُس میں نہیں؟ اُنہوں نے کیوں اپنی تراشی ہُوئی مُورتوں سے اور بے گانہ معبُودوں سے مُجھ کو غضب ناک کِیا؟


مُجھے اُن سے نفرت ہے جو جُھوٹے معبُودوں کو مانتے ہیں۔ میرا توکُّل تو خُداوند ہی پر ہے۔


اور حناؔنی کے بیٹے یاہُو کی معرفت خُداوند کا کلام بعشا اور اُس کے گھرانے کے خِلاف اُس ساری بدی کے سبب سے بھی نازِل ہُؤا جو اُس نے خُداوند کی نظر میں کی اور اپنے ہاتھوں کے کام سے اُسے غُصّہ دِلایا اور یرُبعاؔم کے گھرانے کی مانِند بنا اور اِس سبب سے بھی کہ اُس نے اُسے قتل کِیا۔


اِس لِئے کہ مَیں نے تُجھے خاک پر سے اُٹھایا اور اپنی قَوم اِسرائیلؔ کا پیشوا بنایا اور تُو یرُبعاؔم کی راہ پر چلا اور تُو نے میری قَوم اِسرائیلؔ سے گُناہ کرا کے اُن کے گُناہوں سے مُجھے غُصّہ دِلایا۔


اُنہوں نے اُس چِیز کے باعِث جو خُدا نہیں مُجھے غَیرت اور اپنی باطِل باتوں سے مُجھے غُصّہ دِلایا۔ سو مَیں بھی اُن کے ذرِیعہ سے جو کوئی اُمّت نہیں اُن کو غَیرت اور ایک نادان قَوم کے ذرِیعہ سے اُن کو غُصّہ دِلاؤُں گا۔


اور عُمرؔی کے باقی کام جو اُس نے کِئے اور اُس کا زور جو اُس نے دِکھایا سو کیا وہ اِسرائیلؔ کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں قلم بند نہیں؟


کیونکہ عُمرؔی کے قوانِین اور اَخیاؔب کے خاندان کے اعمال کی پَیروی ہوتی ہے اور تُم اُن کی مشورَت پر چلتے ہو تاکہ مَیں تُم کو وِیران کرُوں اور اُس کے رہنے والوں کو سُسکار کا باعِث بناؤُں۔ پس تُم میرے لوگوں کی رُسوائی اُٹھاؤ گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات