Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 16:21 - کِتابِ مُقادّس

21 اُس وقت اِسرائیلی دو فرِیق ہو گئے آدھے آدمی جِینت کے بیٹے تِبنی کے پیرَو ہو گئے تاکہ اُسے بادشاہ بنائیں اور آدھے عُمرؔی کے پَیرو تھے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 پھر بنی اِسرائیل کے لوگ دو حِصّوں میں تقسیم ہو گیٔے۔ آدھے لوگ گیناتؔھ کے بیٹے تِبنیؔ کو اَور باقی آدھے لوگ عُمریؔ کو بادشاہ بنانے کی پیروی کرنے لگے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 ज़िमरी की मौत के बाद इसराईली दो फ़िरक़ों में बट गए। एक फ़िरक़ा तिबनी बिन जीनत को बादशाह बनाना चाहता था, दूसरा उमरी को।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 زِمری کی موت کے بعد اسرائیلی دو فرقوں میں بٹ گئے۔ ایک فرقہ تِبنی بن جینت کو بادشاہ بنانا چاہتا تھا، دوسرا عُمری کو۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 16:21
12 حوالہ جات  

اُس نے اُن کے خیالوں کو جان کر اُن سے کہا جِس بادشاہی میں پُھوٹ پڑتی ہے وہ وِیران ہو جاتی ہے اور جِس شہر یا گھر میں پُھوٹ پڑے گی وہ قائِم نہ رہے گا۔


اور مَیں مِصریوں کو آپس میں مُخالِف کر دُوں گا۔ اُن میں ہر ایک اپنے بھائی سے اور ہر ایک اپنے ہمسایہ سے لڑے گا۔ شہر شہر سے اور صُوبہ صُوبہ سے۔


مُلک کی خطاکاری کے سبب سے حاکِم بُہت سے ہیں لیکن صاحب عِلم و فہم سے اِنتظام بحال رہے گا۔


اور شاہِ یہُوداؔہ آسا کے اڑتِیسویں سال سے عُمرؔی کا بیٹا اخیاؔب اِسرائیلؔ پر سلطنت کرنے لگا اور عُمرؔی کے بیٹے اخیاؔب نے سامرؔیہ میں اِسرائیلؔ پر بائِیس برس سلطنت کی۔


اور شاہِ یہُوداؔہ آسا کے چھِبّیسویں سال سے بعشا کا بیٹا اَیلہ تِرضہ میں بنی اِسرائیل پر سلطنت کرنے لگا اور اُس نے دو برس سلطنت کی۔


شاہِ یہُوداؔہ آسا کے تِیسرے ہی سال بعشا نے اُسے قتل کِیا اور اُس کی جگہ سلطنت کرنے لگا۔


اور شاہِ یہُوداؔہ آسا کی سلطنت کے دُوسرے سال سے یرُبعاؔم کا بیٹا ندب اِسرائیلؔ پر سلطنت کرنے لگا اور اُس نے اِسرائیلؔ پر دو برس سلطنت کی۔


اور زِمرؔی کا باقی حال اور جو بغاوت اُس نے کی سو کیا وہ اِسرائیلؔ کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں قلم بند نہیں؟


پر جو عُمرؔی کے پیرَو تھے اُن پر جو جِینت کے بیٹے تِبنی کے پیرَو تھے غالِب آئے۔ سو تِبنی مَر گیا اور عُمرؔی بادشاہ ہُؤا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات