Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 15:34 - کِتابِ مُقادّس

34 اور اُس نے خُداوند کی نظر میں بدی کی اور یرُبعاؔم کی راہ اور اُس کے گُناہ کی روِش اِختیار کی جِس سے اُس نے اِسرائیلؔ سے گُناہ کرایا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

34 اَور اُس نے یَاہوِہ کی نظر میں بدی کی کیونکہ وہ یرُبعامؔ کے نقش قدم پر چلا اَور اُس کے گُناہوں میں شریک ہوکر اُس نے اِسرائیل سے بھی گُناہ کروایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

34 लेकिन वह भी ऐसा काम करता था जो रब को नापसंद था, क्योंकि उसने यरुबियाम के नमूने पर चलकर वह गुनाह जारी रखे जो करने पर यरुबियाम ने इसराईल को उकसाया था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

34 لیکن وہ بھی ایسا کام کرتا تھا جو رب کو ناپسند تھا، کیونکہ اُس نے یرُبعام کے نمونے پر چل کر وہ گناہ جاری رکھے جو کرنے پر یرُبعام نے اسرائیل کو اُکسایا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 15:34
7 حوالہ جات  

اور اُس نے خُداوند کی نظر میں بدی کی اور اپنے باپ کی راہ اور اُس کے گُناہ کی روِش اِختیار کی جِس سے اُس نے اِسرائیلؔ سے گُناہ کرایا تھا۔


اور وہ اِسرائیلؔ کو یرُبعاؔم کے اُن گُناہوں کے سبب سے چھوڑ دے گا جو اُس نے خُود کِئے اور جِن سے اُس نے اِسرائیلؔ سے گُناہ کرایا۔


آہ خطاکار گروہ۔ بدکرداری سے لدی ہُوئی قَوم۔ بدکرداروں کی نسل۔ مکّار اَولاد جِنہوں نے خُداوند کو ترک کِیا اِسرائیل کے قُدُّوس کو حقِیر جانا اور گُمراہ و برگشتہ ہو گئے۔


اور شاہِ یہُوداؔہ آسا کے تِیسرے سال سے اخیاہ کا بیٹا بعشا تِرضہ میں سارے اِسرائیلؔ پر بادشاہی کرنے لگا اور اُس نے چَوبِیس برس سلطنت کی۔


اِس لِئے کہ مَیں نے تُجھے خاک پر سے اُٹھایا اور اپنی قَوم اِسرائیلؔ کا پیشوا بنایا اور تُو یرُبعاؔم کی راہ پر چلا اور تُو نے میری قَوم اِسرائیلؔ سے گُناہ کرا کے اُن کے گُناہوں سے مُجھے غُصّہ دِلایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات