Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 15:27 - کِتابِ مُقادّس

27 اور اخیاہ کے بیٹے بعشا نے جو اِشکار کے گھرانے کا تھا اُس کے خِلاف سازِش کی اور بعشا نے جِبّتُون میں جو فِلستِیوں کا تھا اُسے قتل کِیا کیونکہ ندب اور سارے اِسرائیلؔ نے جِبّتُون کا مُحاصرہ کر رکھّا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

27 اَور یِسَّکاؔر کے گھرانے کے بعشاؔ بِن اخیاہؔ نے نادابؔ کے خِلاف سازش کی اَور بعشاؔ نے اُسے فلسطینیوں کی سرحد میں گِبّتون نام کی جگہ میں قتل کر دیا، کیونکہ نادابؔ نے اَپنی ساری اِسرائیلی فَوج لے کر گِبّتونؔ کا محاصرہ کئے ہُوئے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

27-28 एक दिन जब नदब इसराईली फ़ौज के साथ फ़िलिस्ती शहर जिब्बतून का मुहासरा किए हुए था तो इशकार के क़बीले के बाशा बिन अख़ियाह ने उसके ख़िलाफ़ साज़िश करके उसे मार डाला और ख़ुद इसराईल का बादशाह बन गया। यह यहूदाह के बादशाह आसा की हुकूमत के तीसरे साल में हुआ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

27-28 ایک دن جب ندب اسرائیلی فوج کے ساتھ فلستی شہر جِبّتون کا محاصرہ کئے ہوئے تھا تو اِشکار کے قبیلے کے بعشا بن اخیاہ نے اُس کے خلاف سازش کر کے اُسے مار ڈالا اور خود اسرائیل کا بادشاہ بن گیا۔ یہ یہوداہ کے بادشاہ آسا کی حکومت کے تیسرے سال میں ہوا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 15:27
15 حوالہ جات  

علاوہ اِس کے خُداوند اپنی طرف سے اِسرائیلؔ کے لِئے ایک اَیسا بادشاہ برپا کرے گا جو اُسی دِن یرُبعاؔم کے گھرانے کو کاٹ ڈالے گا۔ لیکن کب؟ یہ ابھی ہو گا۔


اور دان کے قبِیلہ سے اِلتِقیہ اور اُس کی نواحی اور جِبّتُون اور اُس کی نواحی۔


اور اِلِتقیہ اور جِبّتوؔن اور بعلات۔


اور شاہِ یہُوداؔہ آسا کے ستائِیسویں برس میں زِمرؔی نے تِرضہ میں سات دِن بادشاہی کی۔ اُس وقت لوگ جِبّتُون کے مُقابِل جو فِلستِیوں کا تھا خَیمہ زن تھے۔


اور اُس کے خادِموں نے اُٹھ کر سازِش کی اور یُوآؔس کو مِلّو کے محلّ میں جو سِلاّ کی اُترائی پر ہے قتل کِیا۔


تب عُمرؔی اور اُس کے ساتھ سارا اِسرائیلؔ جِبّتُون سے روانہ ہُؤا اور اُنہوں نے تِرضہ کا مُحاصرہ کر لِیا۔


اور اُس کے خادِم زِمرؔی نے جو اُس کے آدھے رتھوں کا داروغہ تھا اُس کے خِلاف سازِش کی۔ اُس وقت وہ تِرضہ میں تھا اور ارضہ کے گھر میں جو تِرضہ میں اُس کے گھر کا دِیوان تھا شراب پی پی کر متوالا ہوتا جاتا تھا۔


شاہِ یہُوداؔہ آسا کے تِیسرے ہی سال بعشا نے اُسے قتل کِیا اور اُس کی جگہ سلطنت کرنے لگا۔


اور حناؔنی کے بیٹے یاہُو کی معرفت خُداوند کا کلام بعشا اور اُس کے گھرانے کے خِلاف اُس ساری بدی کے سبب سے بھی نازِل ہُؤا جو اُس نے خُداوند کی نظر میں کی اور اپنے ہاتھوں کے کام سے اُسے غُصّہ دِلایا اور یرُبعاؔم کے گھرانے کی مانِند بنا اور اِس سبب سے بھی کہ اُس نے اُسے قتل کِیا۔


سو زِمرؔی نے آسا شاہِ یہُوداؔہ کے ستائِیسویں سال اندر جا کر اُس پر وار کِیا اور اُسے قتل کر دِیا اور اُس کی جگہ سلطنت کرنے لگا۔


اور اُن لوگوں نے جو خَیمہ زن تھے یہ چرچا سُنا کہ زِمرؔی نے سازِش کی اور بادشاہ کو مار بھی ڈالا ہے اِس لِئے سارے اِسرائیلؔ نے عُمرؔی کو جو لشکر کا سردار تھا اُس دِن لشکر گاہ میں اِسرائیلؔ کا بادشاہ بنایا۔


سو یاہُو بِن یہُوسفط بِن نِمسی نے یُوراؔم کے خِلاف سازِش کی (اور یُوراؔم سارے اِسرائیلؔ سمیت شاہِ اراؔم حزائیل کے سبب سے راماؔت جِلعاد کی حِمایت کر رہا تھا۔


یعنی اُس کے خادِموں یُوسکا ربِن سماعت اور یہُوزبد بِن شُو مِیر نے اُسے مارا اور وہ مَر گیا اور اُنہوں نے اُسے اُس کے باپ دادا کے ساتھ داؤُد کے شہر میں دفن کِیا اور اُس کا بیٹا امصِیاؔہ اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔


اور جب وہ اُس کے پاس سے لَوٹ گئے (اُنہوں نے اُسے بڑی بِیمارِیوں میں مُبتلا چھوڑا) تو اُسی کے مُلازِموں نے یہُویدؔع کاہِن کے بیٹوں کے خُون کے سبب سے اُس کے خِلاف سازِش کی اور اُسے اُس کے بِستر پر قتل کِیا اور وہ مَر گیا اور اُنہوں نے اُسے داؤُد کے شہر میں تو دفن کِیا پر اُسے بادشاہوں کی قبروں میں دفن نہ کِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات