Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 15:20 - کِتابِ مُقادّس

20 اور بِن ہدد نے آسا بادشاہ کی بات مانی اور اپنے لشکر کے سرداروں کو اِسرائیلی شہروں پر چڑھائی کرنے کو بھیجا اور عیُّوؔن اور دان اور ابیل بَیت معکہ اور سارے کِنّرت اور نفتالی کے سارے مُلک کو مارا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 بِن ہددؔ نے آساؔ بادشاہ کی بات مان لی اَور اَپنے لشکر کے سرداروں کو اِسرائیل کے شہروں پر حملہ کرنے کو بھیج دیا۔ اُس نے اِسرائیل سلطنت کے شہروں کے خِلاف اَپنے فَوجی افسران بھیج دئیے جنہوں نے نفتالی صُوبہ کے علاوہ عِیونؔ، دانؔ، بیت معکہؔ کے ابیل اَور سارے کِنّریتؔ کو فتح کر لیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 बिन-हदद मुत्तफ़िक़ हुआ। उसने अपने फ़ौजी अफ़सरों को इसराईल के शहरों पर हमला करने के लिए भेज दिया तो उन्होंने ऐय्यून, दान, अबील-बैत-माका, तमाम किन्नरत और नफ़ताली पर क़ब्ज़ा कर लिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 بن ہدد متفق ہوا۔ اُس نے اپنے فوجی افسروں کو اسرائیل کے شہروں پر حملہ کرنے کے لئے بھیج دیا تو اُنہوں نے عِیون، دان، ابیل بیت معکہ، تمام کِنّرت اور نفتالی پر قبضہ کر لیا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 15:20
10 حوالہ جات  

اور شاہِ اِسرائیلؔ فِقح کے ایّام میں شاہِ اسُور تِگلت پِلاسر نے آ کر ایُّوؔن اور ابِیل بَیت معکہ اور ینُوحہَ اور قادِؔس اور حصُور اور جِلعاد اور گلِیل اور نفتالی کے سارے مُلک کو لے لِیا اور لوگوں کو اسِیر کر کے اسُور میں لے گیا۔


اور اُس شہر کا نام اپنے باپ دان کے نام پر جو اِسرائیلؔ کی اَولاد تھا دان ہی رکھّا لیکن پہلے اُس شہر کا نام لَیس تھا۔


اور اُن بادشاہوں کو جو شِمال کی طرف کوہِستانی مُلک اور کِنّرت کے جنُوب کے مَیدان اور نشیب کی زمِین اور مغرِب کی طرف دور کی مُرتفع زمِین میں رہتے تھے۔


اور اُس نے ایک کو بَیت اؔیل میں قائِم کِیا اور دُوسرے کو دان میں رکھّا۔


اور مَیدان سے بحرِ کِنّرؔت تک جو مشرِق کی طرف ہے بلکہ مشرِق ہی کی طرف بَیت یسیموؔت سے ہو کر مَیدان کے دریا تک جو دریایِ شور ہے اور جنُوب میں پِسگہ کے دامن کے نِیچے نِیچے حُکُومت کرتا تھا۔


جب ابرامؔ نے سُنا کہ اُس کا بھائی گرِفتار ہُؤا تو اُس نے اپنے تِین سَو اٹھارہ مشّاق خانہ زادوں کو لے کر دان تک اُن کا تعاقُب کِیا۔


اور اراؔم کے بادشاہ بِن ہدد نے اپنے سارے لشکر کو اِکٹّھا کِیا اور اُس کے ساتھ بتِّیس بادشاہ اور گھوڑے اور رتھ تھے اور اُس نے سامرؔیہ پر چڑھائی کر کے اُس کا مُحاصرہ کِیا اور اُس سے لڑا۔


اور بِن ہدد نے اُس سے کہا جِن شہروں کو میرے باپ نے تیرے باپ سے لے لِیا تھا مَیں اُن کو پھیر دُوں گا اور تُو اپنے لِئے دمشق میں سڑکیں بنوا لینا جَیسے میرے باپ نے سامرؔیہ میں بنوائِیں۔ اخیاؔب نے کہا مَیں اِسی عہد پر تُجھے چھوڑ دُوں گا۔ سو اُس نے اُس سے عہد باندھا اور اُسے چھوڑ دِیا۔


یہ شہر اور اِن کے گاؤں بنی نفتالی کے قبِیلہ کے گھرانوں کے مُوافِق اُن کی مِیراث ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات