Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 14:20 - کِتابِ مُقادّس

20 اور جِتنی مُدّت تک یرُبعاؔم نے سلطنت کی وہ بائِیس برس کی تھی اور وہ اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور اُس کا بیٹا ندب اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 یرُبعامؔ نے بائیس سال حُکمرانی کی اَور پھر وہ اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو گیا۔ اَور اُس کا بیٹا نادابؔ اُس کی جگہ بادشاہ بنا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 यरुबियाम 22 साल बादशाह रहा। जब वह मरकर अपने बापदादा से जा मिला तो उसका बेटा नदब तख़्तनशीन हुआ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 یرُبعام 22 سال بادشاہ رہا۔ جب وہ مر کر اپنے باپ دادا سے جا ملا تو اُس کا بیٹا ندب تخت نشین ہوا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 14:20
10 حوالہ جات  

جب تک آسمان ٹل نہ جائے وہ بیدار نہ ہوں گے اور نہ اپنی نِیند سے جگائے جائیں گے۔


مَیں لیٹ کر سو گیا۔ مَیں جاگ اُٹھا کیونکہ خُداوند مُجھے سنبھالتا ہے۔


اور سُلیماؔن اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور اپنے باپ داؤُد کے شہر میں دفن ہُؤا اور اُس کا بیٹا رحُبعاؔم اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔


اور داؤُد اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور داؤُد کے شہر میں دفن ہُؤا۔


مَیں سلامتی سے لیٹ جاؤُں گا اور سو رہُوں گا کیونکہ اَے خُداوند! فقط تُو ہی مُجھے مُطمئن رکھتا ہے۔


اور یرُبعاؔم کا باقی حال کہ وہ کِس کِس طرح لڑا اور اُس نے کیونکر سلطنت کی وہ اِسرائیلؔ کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں لِکھا ہے۔


اور سُلیماؔن کا بیٹا رحُبعاؔم یہُوداؔہ میں بادشاہ تھا۔ رحُبعاؔم اِکتالِیس برس کا تھا جب وہ بادشاہی کرنے لگا اور اُس نے یروشلیِم یعنی اُس شہر میں جِسے خُداوند نے بنی اِسرائیل کے سب قبِیلوں میں سے چُنا تھا تاکہ اپنا نام وہاں رکھّے ستّرہ برس سلطنت کی اور اُس کی ماں کا نام نعمہ تھا جو عمُّونی عَورت تھی۔


اور ابیاؔہ کے دِنوں میں یرُبعاؔم نے پِھر زور نہ پکڑا اور خُداوند نے اُسے مارا اور وہ مَر گیا۔


اُس نے یروشلیِم میں تِین برس سلطنت کی۔ اُس کی ماں کا نام مِیکایاؔہ تھا جو اُوری ایل جِبعی کی بیٹی تھی اور ابیاؔہ اور یرُبعاؔم کے درمِیان جنگ ہُوئی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات