Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 13:5 - کِتابِ مُقادّس

5 اور اُس نِشان کے مُطابِق جو اُس مَردِ خُدا نے خُداوند کے حُکم سے دِیا تھا وہ مذبح بھی پھٹ گیا اور راکھ مذبح پر سے گِر گئی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اَور اُس نِشان کے مُطابق جو اُس مَرد خُدا نے، یَاہوِہ کے حُکم سے دیا تھا، وہ مذبح پھٹ گیا اَور اُس کی راکھ گِر گئی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 उसी लमहे क़ुरबानगाह फट गई और उस पर मौजूद राख ज़मीन पर बिखर गई। बिलकुल वही कुछ हुआ जिसका एलान मर्दे-ख़ुदा ने रब की तरफ़ से किया था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 اُسی لمحے قربان گاہ پھٹ گئی اور اُس پر موجود راکھ زمین پر بکھر گئی۔ بالکل وہی کچھ ہوا جس کا اعلان مردِ خدا نے رب کی طرف سے کیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 13:5
13 حوالہ جات  

پِھر اُنہوں نے نِکل کر ہر جگہ مُنادی کی اور خُداوند اُن کے ساتھ کام کرتا رہا اور کلام کو اُن مُعجِزوں کے وسِیلہ سے جو ساتھ ساتھ ہوتے تھے ثابِت کرتا رہا۔ آمِین۔


اور اُس دِن بڑے گھمسان کا رن پڑا اور اُنہوں نے بادشاہ کو اُس کے رتھ ہی میں ارامِیوں کے مُقابِل سنبھالے رکھّا اور وہ شام کو مَر گیا اور خُون اُس کے زخم سے بہہ کر رتھ کے پایدان میں بھر گیا۔


تب مِیکایاؔہ نے کہا اگر تُو سلامت واپس آ جائے تو خُداوند نے میری معرفت کلام ہی نہیں کِیا۔ پِھر اُس نے کہا اَے لوگو! تُم سب کے سب سُن لو۔


اور اُس نے اُسی دِن ایک نِشان دِیا اور کہا وہ نِشان جو خُداوند نے بتایا ہے یہ ہے کہ دیکھو مذبح پھٹ جائے گا اور وہ راکھ جو اُس پر ہے گِر جائے گی۔


تو پہچان یہ ہے کہ جب وہ نبی خُداوند کے نام سے کُچھ کہے اور اُس کے کہے کے مُطابِق کُچھ واقِع یا پُورا نہ ہو تو وہ بات خُداوند کی کہی ہُوئی نہیں بلکہ اُس نبی نے وہ بات خُود گُستاخ بن کر کہی ہے تُو اُس سے خَوف نہ کرنا۔


اور اَیسا ہُؤا کہ جب بادشاہ نے اُس مَردِ خُدا کا کلام جو اُس نے بَیت اؔیل میں مذبح کے خِلاف چِلاّ کر کہا تھا سُنا تو یرُبعاؔم نے مذبح پر سے اپنا ہاتھ لمبا کِیا اور کہا کہ اُسے پکڑ لو اور اُس کا وہ ہاتھ جو اُس نے اُس کی طرف بڑھایا تھا خُشک ہو گیا اَیسا کہ وہ اُسے پِھر اپنی طرف کھینچ نہ سکا۔


تب بادشاہ نے اُس مَردِ خُدا سے کہا کہ اب خُداوند اپنے خُدا سے اِلتجا کر اور میرے لِئے دُعا کر تاکہ میرا ہاتھ میرے لِئے پِھر بحال ہو جائے۔ تب اُس مَردِ خُدا نے خُداوند سے اِلتجا کی اور بادشاہ کا ہاتھ اُس کے لِئے بحال ہُؤا اور جَیسا پہلے تھا وَیسا ہی ہو گیا۔


اور خُداوند کے کلام کے مُطابِق جو اُس نے ایلیّاہؔ کی معرفت فرمایا تھا نہ تو آٹے کا مٹکا خالی ہُؤا اور نہ تیل کی کُپّی میں کمی ہُوئی۔


کیونکہ جب مَیں اِسرائیل کے گُناہوں کی سزا دُوں گا تو بَیت ایل کے مذبحوں کو بھی دیکھ لُوں گا اور مذبح کے سِینگ کٹ کر زمِین پر گِر جائیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات