Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 12:6 - کِتابِ مُقادّس

6 اور رحُبعاؔم بادشاہ نے اُن عُمر رسِیدہ لوگوں سے جو اُس کے باپ سُلیماؔن کے جِیتے جی اُس کے حضُور کھڑے رہتے تھے مشوَرت لی اور کہا کہ اِن لوگوں کو جواب دینے کے لِئے تُم مُجھے کیا صلاح دیتے ہو؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 تَب رحُبعامؔ بادشاہ نے اُن بُزرگوں سے مشورہ کیا جو اُس کے والد شُلومونؔ کی زندگی بھر اُس کے خدمت گزار تھے، ”اِن لوگوں کو میں کیا جَواب دُوں؟ مُجھے آپ کیا صلاح دینا چاہتے ہیں؟“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 फिर रहुबियाम बादशाह ने उन बुज़ुर्गों से मशवरा किया जो सुलेमान के जीते-जी बादशाह की ख़िदमत करते रहे थे। उसने पूछा, “आपका क्या ख़याल है? मैं इन लोगों को क्या जवाब दूँ?”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 پھر رحبعام بادشاہ نے اُن بزرگوں سے مشورہ کیا جو سلیمان کے جیتے جی بادشاہ کی خدمت کرتے رہے تھے۔ اُس نے پوچھا، ”آپ کا کیا خیال ہے؟ مَیں اِن لوگوں کو کیا جواب دوں؟“

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 12:6
10 حوالہ جات  

مَیں نے کہا سال خُوردہ لوگ بولیں اور عُمر رسِیدہ حِکمت سِکھائیں۔


بُڈّھوں میں سمجھ ہوتی ہے اور عُمر کی درازی میں دانائی۔


تو عزریاؔہ بِن ہوسعیاؔہ اور یُوحناؔن بِن قرِیح اور سب مغرُور لوگوں نے یَرمِیاؔہ سے یُوں کہا کہ تُو جُھوٹ بولتا ہے۔ خُداوند ہمارے خُدا نے تُجھے یہ کہنے کو نہیں بھیجا کہ مِصرؔ میں بسنے کو نہ جاؤ۔


اپنے دوست اور اپنے باپ کے دوست کو ترک نہ کر اور اپنی مُصِیبت کے دِن اپنے بھائی کے گھر نہ جا کیونکہ ہمسایہ جو نزدِیک ہو اُس بھائی سے جو دُور ہو بِہتر ہے۔


اور جو سردار اُس کے پاس تھے سو یہ تھے۔ صدُوؔق کا بیٹا عزَریاؔہ کاہِن۔


اور ابی سلوؔم نے کہا اب ارکی حُوسی کو بھی بُلاؤ اور جو وہ کہے ہم اُسے بھی سُنیں۔


تب ابی سلوؔم نے اخِیُتفل سے کہا تُم صلاح دو کہ ہم کیا کریں۔


اور سُلیماؔن بادشاہ تمام اِسرائیلؔ کا بادشاہ تھا۔


خُوش نصِیب ہیں تیرے لوگ اور خُوش نصِیب ہیں تیرے یہ مُلازِم جو برابر تیرے حضُور کھڑے رہتے اور تیری حِکمت سُنتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات