Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 12:26 - کِتابِ مُقادّس

26 اور یرُبعاؔم نے اپنے دِل میں کہا کہ اب سلطنت داؤُد کے گھرانے میں پِھر چلی جائے گی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 اَور یرُبعامؔ نے اَپنے دِل میں کہا، ”اگر مَیں ہوشیار نہ رہُوں گا تو سلطنت پھر سے داویؔد کے گھرانے کے ہاتھ میں چلی جائے گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 लेकिन दिल में अंदेशा रहा कि कहीं इसराईल दुबारा दाऊद के घराने के हाथ में न आ जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 لیکن دل میں اندیشہ رہا کہ کہیں اسرائیل دوبارہ داؤد کے گھرانے کے ہاتھ میں نہ آ جائے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 12:26
17 حوالہ جات  

پس فرِیسِیوں نے آپس میں کہا سوچو تو! تُم سے کُچھ نہیں بَن پڑتا۔ دیکھو جہان اُس کا پیرَو ہو چلا۔


اُس کی دعوت کرنے والا فریسی یہ دیکھ کر اپنے جی میں کہنے لگا کہ اگر یہ شخص نبی ہوتا تو جانتا کہ جو اُسے چُھوتی ہے وہ کَون اور کَیسی عَورت ہے کیونکہ بدچلن ہے۔


اِفرائِیم کا بھی دارُالسّلطنت سامرِؔیہ ہی ہو گا اور سامرِؔیہ کا سردار رملیاؔہ کا بیٹا۔ اگر تُم اِیمان نہ لاؤ گے تو یقِیناً تُم بھی قائِم نہ رہو گے۔


احمق نے اپنے دِل میں کہا ہے کہ کوئی خُدا نہیں۔ وہ بِگڑ گئے۔ اُنہوں نے نفرت انگیز کام کِئے ہیں۔ کوئی نیکوکار نہیں۔


اور وہ صُبح سویرے اُٹھ کر دشتِ تقُوؔع میں نِکل گئے اور اُن کے چلتے وقت یہوُسفط نے کھڑے ہو کر کہا اَے یہُوداؔہ اور یروشلیِم کے باشِندو! میری سُنو۔ خُداوند اپنے خُدا پر اِیمان رکھّو تو تُم قائِم کِئے جاؤ گے۔ اُس کے نبیوں کا یقِین کرو تو تُم کامیاب ہو گے۔


اور اَیسا ہو گا کہ اگر تُو اُن سب باتوں کو جِن کا مَیں تُجھے حُکم دُوں سُنے اور میری راہوں پر چلے اور جو کام میری نظر میں بھلا ہے اُس کو کرے اور میرے آئِین اور احکام کو مانے جَیسا میرے بندہ داؤُد نے کِیا تو مَیں تیرے ساتھ رہُوں گا اور تیرے لِئے ایک پایدار گھر بناؤُں گا جَیسا مَیں نے داؤُد کے لِئے بنایا اور اِسرائیلؔ کو تُجھے دے دُوں گا۔


اور داؤُد نے اپنے دِل میں کہا کہ اب مَیں کِسی نہ کِسی دِن ساؤُل کے ہاتھ سے ہلاک ہُوں گا۔ پس میرے لِئے اِس سے بِہتر اَور کُچھ نہیں کہ مَیں فِلستِیوں کی سرزمِین کو بھاگ جاؤں اور ساؤُل مُجھ سے نااُمّید ہو کر بنی اِسرائیل کی سرحدّوں میں پِھر مُجھے نہیں ڈُھونڈے گا۔ یُوں مَیں اُس کے ہاتھ سے بچ جاؤں گا۔


تب یرُبعاؔم نے اِفرائِیم کے کوہستانی مُلک میں سِکم کو تعمِیر کِیا اور اُس میں رہنے لگا اور وہاں سے نِکل کر اُس نے فنواؔیل کو تعمِیر کِیا۔


اگر یہ لوگ یروشلیِم میں خُداوند کے گھر میں قُربانی گُذراننے کو جایا کریں تو اِن کے دِل اپنے مالِک یعنی یہُوداؔہ کے بادشاہ رحُبعاؔم کی طرف مائِل ہوں گے اور وہ مُجھ کو قتل کر کے شاہِ یہُوداؔہ رحُبعاؔم کی طرف پِھر جائیں گے۔


اور شاہِ اِسرائیلؔ بعشاؔ نے یہُوداؔہ پر چڑھائی کی اور رامہ کو بنایا تاکہ شاہِ یہُوداؔہ آسا کے پاس کِسی کی آمد و رفت نہ ہو سکے۔


اور اُس نے خُداوند کی نظر میں بدی کی اور نباط کے بیٹے یرُبعاؔم کے گُناہوں کی پَیروی کی جِن سے اُس نے بنی اِسرائیل سے گُناہ کرایا۔ اُس نے اُن سے کنارہ نہ کِیا۔


اَیسی راہ بھی ہے جو اِنسان کو سِیدھی معلُوم ہوتی ہے پر اُس کی اِنتہا میں مَوت کی راہیں ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات