Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 11:5 - کِتابِ مُقادّس

5 کیونکہ سُلیماؔن صَیدانِیوں کی دیوی عستاراؔت اور عمُّونیوں کے نفرتی مِلکوم کی پَیروی کرنے لگا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 کیونکہ شُلومونؔ صیدونیوں کی دیوی عستوریتؔ اَور عمُّونیوں کے نہایت مکرُوہ معبُود مولکؔ یا مِلکامؔ کی پیروی کرنے لگے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 बल्कि सैदानियों की देवी अस्तारात और अम्मोनियों के देवता मिलकूम की पूजा करने लगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 بلکہ صیدانیوں کی دیوی عستارات اور عمونیوں کے دیوتا ملکوم کی پوجا کرنے لگا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 11:5
14 حوالہ جات  

پِھر سُلیماؔن نے موآبیوں کے نفرتی کموس کے لِئے اُس پہاڑ پر جو یروشلیِم کے سامنے ہے اور بنی عمُّون کے نفرتی موؔلک کے لِئے بُلند مقام بنا دِیا۔


اور وہ خُداوند کو چھوڑ کر بعل اور عستاراؔت کی پرستِش کرنے لگے۔


اور بادشاہ نے اُن اُونچے مقاموں پر نجاست ڈلوائی جو یروشلیِم کے مُقابِل کوہِ آلایش کی دہنی طرف تھے جِن کو اِسرائیلؔ کے بادشاہ سُلیماؔن نے صَیدانیوں کی نفرتی عستاراؔت اور موآبیوں کے نفرتی کمُوؔس اور بنی عمُّون کے نفرتی مِلکُوؔم کے لِئے بنایا تھا۔


کیونکہ اُنہوں نے مُجھے ترک کِیا اور صَیدانِیوں کی دیوی عستاراؔت اور موآبیوں کے دیوتا کموؔس اور بنی عمُّون کے دیوتا مِلکوم کی پرستِش کی ہے اور میری راہوں پر نہ چلے کہ وہ کام کرتے جو میری نظر میں بھلا تھا اور میرے آئِین اور احکام کو مانتے جَیسا اُس کے باپ داؤُد نے کِیا۔


اور بنی اِسرائیل خُداوند کے حضُور پِھر بدی کرنے اور بعلیم اور عِستاراؔت اور ارام کے دیوتاؤں اور صَیدا کے دیوتاؤں اور موآب کے دیوتاؤں اور بنی عمُّون کے دیوتاؤں اور فِلستیوں کے دیوتاؤں کی پرستِش کرنے لگے اور خُداوند کو چھوڑ دِیا اور اُس کی پرستِش نہ کی۔


اور اُن کو بھی جو کوٹھوں پر چڑھ کر اجرامِ فلک کی پرستِش کرتے ہیں اور اُن کو جو خُداوند کی عِبادت کا عہد کرتے ہیں لیکن مِلکُوم کی قَسم کھاتے ہیں۔


پِھر اُنہوں نے خُداوند سے فریاد کی اور کہا کہ ہم نے گُناہ کِیا۔ اِس لِئے کہ ہم نے خُداوند کو چھوڑا اور بعلِیم اور عستار ات کی پرستِش کی پر اب تُو ہم کو ہمارے دُشمنوں کے ہاتھ سے چُھڑا تو ہم تیری پرستِش کریں گے۔


تُو اپنی اَولاد میں سے کِسی کو موؔلک کی خاطِر آگ میں سے گُذارنے کے لِئے نہ دینا اور نہ اپنے خُدا کے نام کو ناپاک ٹھہرانا۔ مَیں خُداوند ہُوں۔


اور سُلیماؔن نے خُداوند کے آگے بدی کی اور اُس نے خُداوند کی پُوری پَیروی نہ کی جَیسی اُس کے باپ داؤُد نے کی تھی۔


بلکہ کوئی اپنے دِل میں نہیں سوچتا اور نہ کِسی کو معرفت اور تمِیز ہے کہ اِتنا کہے مَیں نے تو اِس کا ایک ٹُکڑا آگ میں جلایا اور مَیں نے اِس کے انگاروں پر روٹی بھی پکائی اور مَیں نے گوشت بُھونا اور کھایا۔ اب کیا مَیں اِس کے بقِیّہ سے ایک مکرُوہ چِیز بناؤُں؟ کیا مَیں درخت کے کُندے کو سِجدہ کرُوں؟


اور بنی اِسرائیل نے خُداوند کے آگے بدی کی اور بعلِیم کی پرستِش کرنے لگے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات