Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 11:23 - کِتابِ مُقادّس

23 اور خُدا نے اُس کے لِئے ایک اَور مُخالِف الِیدؔع کے بیٹے رزوؔن کو کھڑا کِیا جو اپنے آقا ضوباؔہ کے بادشاہ ہدد عزر کے پاس سے بھاگ گیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 اَور خُدا نے رِزونؔ بِن الیدعؔ کو شُلومونؔ کی مُخالفت میں کھڑا کر دیا جو اَپنے آقا شاہِ ضوباہؔ ہددعزرؔ کے پاس سے جان بچا کر بھاگ آیاتھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 अल्लाह ने एक और आदमी को भी सुलेमान के ख़िलाफ़ बरपा किया। उसका नाम रज़ून बिन इलियदा था। पहले वह ज़ोबाह के बादशाह हददअज़र की ख़िदमत अंजाम देता था, लेकिन एक दिन उसने अपने मालिक से भागकर

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 اللہ نے ایک اَور آدمی کو بھی سلیمان کے خلاف برپا کیا۔ اُس کا نام رزون بن اِلیَدع تھا۔ پہلے وہ ضوباہ کے بادشاہ ہدد عزر کی خدمت انجام دیتا تھا، لیکن ایک دن اُس نے اپنے مالک سے بھاگ کر

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 11:23
18 حوالہ جات  

سو خُداوند نے ادُومی ہدد کو سُلیماؔن کا مُخالِف بنا کر کھڑا کِیا۔ یہ ادوؔم کی شاہی نسل سے تھا۔


اور داؤُد نے ضوباؔہ کے بادشاہ رحوب کے بیٹے ہدد عزر کو بھی جب وہ اپنی دریایِ فرات پر کی سلطنت پر پِھر قبضہ کرنے کو جا رہا تھا مار لِیا۔


تُو میری اُمّت اِسرائیل کے مُقابلہ کو نِکلے گا اور زمِین کو بادل کی طرح چِھپا لے گا۔ یہ آخِری دِنوں میں ہو گا اور مَیں تُجھے اپنی سرزمِین پر چڑھا لاؤُں گا تاکہ قَومیں مُجھے جانیں جِس وقت مَیں اَے جُوج اُن کی آنکھوں کے سامنے تُجھ سے اپنی تقدِیس کراؤُں۔


مَیں ہی خُداوند ہُوں اَور کوئی نہیں۔ میرے سِوا کوئی خُدا نہیں۔ مَیں نے تیری کمر باندھی اگرچہ تُو نے مُجھے نہ پہچانا۔


کیا تُو نے نہیں سُنا کہ مُجھے یہ کِئے ہُوئے مُدّت ہُوئی اور مَیں نے قدِیم ایّام سے ٹھہرا دِیا تھا؟ اب مَیں نے اُسی کو پُورا کِیا ہے کہ تُو فصِیل دار شہروں کو اُجاڑ کر کھنڈر بنا دینے کے لِئے برپا ہو۔


دیکھو مَیں مادِیوں کو اُن کے خِلاف برانگیختہ کرُوں گا جو چاندی کو خاطِر میں نہیں لاتے اور سونے سے خُوش نہیں ہوتے۔


اَے خُدا! تُو نے ہمیں ردّ کِیا۔ تُو نے ہمیں شِکستہ حال کر دِیا۔ تُو ناراض رہا ہے۔ ہمیں پِھر بحال کر۔


اور شاہِ فارِؔس خورس کی سلطنت کے پہلے سال میں اِس لِئے کہ خُداوند کا کلام جو یرمیاؔہ کی زُبانی آیا تھا پُورا ہو خُداوند نے شاہِ فارِس خورس کا دِل اُبھارا۔ سو اُس نے اپنی تمام مُملکت میں مُنادی کرائی اور اِس مضمُون کا فرمان بھی لِکھا کہ


جب بنی عمُّون نے دیکھا کہ وہ داؤُد کے حضُور نفرت انگیز ہو گئے ہیں تو حنُوؔن اور بنی عمُّون نے مسوپتاؔمیہ اور اراؔم معکہ اور ضوباؔہ سے رتھوں اور سواروں کو کِرایہ کرنے کے لِئے ایک ہزار قِنطار چاندی بھیجی۔


اور داؤُد نے ابِیشے سے اور اپنے سب خادِموں سے کہا دیکھو میرا بیٹا ہی جو میرے صُلب سے پَیدا ہُؤا میری جان کا طالِب ہے پس اب یہ بِنیمِینی کِتنا زِیادہ اَیسا نہ کرے؟ اُسے چھوڑ دو اور لَعنت کرنے دو کیونکہ خُداوند نے اُسے حُکم دِیا ہے۔


تب بنی عمُّون نِکلے اور اُنہوں نے پھاٹک کے پاس ہی لڑائی کے لِئے صف باندھی اور ضوباہ اور رحوؔب کے ارامی اور طوب اور معکہ کے لوگ مَیدان میں الگ تھے۔


اور جب دمشق کے ارامی ضوباہ کے بادشاہ ہددؔعزر کی کُمک کو آئے تو داؤُد نے ارامیوں کے بائِیس ہزار آدمی قتل کِئے۔


تب فرِعونؔ نے اُس سے کہا بھلا تُجھے میرے پاس کِس چِیز کی کمی ہُوئی کہ تُو اپنے مُلک کو جانے کے درپَے ہے؟ اُس نے کہا کُچھ نہیں پِھر بھی تُو مُجھے جِس طرح ہو رُخصت ہی کر دے۔


تب آسا نے سب چاندی اور سونے کو جو خُداوند کے گھر کے خزانوں میں باقی رہا تھا اور شاہی محلّ کے خزانوں کو لے کر اُن کو اپنے خادِموں کے سپُرد کِیا اور آسا بادشاہ نے اُن کو شاہِ اراؔم بِن ہدَد کے پاس جو حزیُوؔن کے بیٹے طابرِؔمُّون کا بیٹا تھا اور دمشق میں رہتا تھا روانہ کِیا اور کہلا بھیجا۔


اور داؤُد بادشاہ بطاہ اور بیرُوؔتی سے جو ہدد عزر کے شہر تھے بُہت سا پِیتل لے آیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات