Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 10:28 - کِتابِ مُقادّس

28 اور جو گھوڑے سُلیماؔن کے پاس تھے وہ مِصرؔ سے منگائے گئے تھے اور بادشاہ کے سَوداگر ایک ایک جُھنڈ کی قِیمت لگا کر اُن کے جُھنڈ کے جُھنڈ لِیا کرتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 شُلومونؔ کے گھوڑے مِصر اَور کِلکِیؔہ سے درآمد کئے جاتے تھے۔ شاہی سوداگر اُنہیں کِلکِیؔہ سے مَوجُودہ قیمت پر خریدتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 बादशाह अपने घोड़े मिसर और क़ुए यानी किलिकिया से दरामद करता था। उसके ताजिर इन जगहों पर जाकर उन्हें ख़रीद लाते थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 بادشاہ اپنے گھوڑے مصر اور قوے یعنی کلِکیہ سے درآمد کرتا تھا۔ اُس کے تاجر اِن جگہوں پر جا کر اُنہیں خرید لاتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 10:28
10 حوالہ جات  

اِتنا ضرُور ہے کہ وہ اپنے لِئے بُہت گھوڑے نہ بڑھائے اور نہ لوگوں کو مِصرؔ میں بھیجے تاکہ اُس کے پاس بُہت سے گھوڑے ہو جائیں اِس لِئے کہ خُداوند نے تُم سے کہا ہے کہ تُم اُس راہ سے پِھر کبھی اُدھر نہ لَوٹنا۔


اور وہ مِصرؔ سے اور اَور سب مُلکوں سے سُلیماؔن کے لِئے گھوڑے لایا کرتے تھے۔


بھلا پِھر تُو کیونکر میرے آقا کے کمترِین مُلازِموں میں سے ایک سردار کا بھی مُنہ پھیر سکتا ہے؟ اور تُو رتھوں اور سواروں کے لِئے مِصرؔ پر بھروسا کرتا ہے؟


مَیں نے اپنے پلنگ پر کامدار غالِیچے اور مِصرؔ کے سُوت کے دھاری دار کپڑے بِچھائے ہیں۔


تیرا بادبان مِصری مُنقّش کتان کا تھا تاکہ تیرے لِئے جھنڈے کا کام دے۔ تیرا شامیانہ جزائرِ الِیسہ کے کبُودی و ارغوانی رنگ کا تھا۔


اور سَن جھاڑنے اور کتان بُننے والے گھبرا جائیں گے۔


اور فرِعونؔ نے اپنی انگُشتری اپنے ہاتھ سے نِکال کر یُوسفؔ کے ہاتھ میں پہنا دی اور اُسے بارِیک کتان کے لِباس میں آراستہ کروا کر سونے کا طَوق اُس کے گلے میں پہنایا۔


سو وہ اپنے چَوپائے یُوسفؔ کے پاس لانے لگے اور یُوسفؔ گھوڑوں اور بھیڑ بکرِیوں اور گائے بَیلوں اور گدھوں کے بدلے اُن کو اناج دینے لگا اور پُورے سال بھر اُن کو اُن کے سب چَوپایوں کے بدلے اناج کِھلایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات