Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 10:22 - کِتابِ مُقادّس

22 کیونکہ بادشاہ کے پاس سمُندر میں حِیراؔم کے بیڑے کے ساتھ ایک ترسِیسی بیڑا بھی تھا۔ یہ ترسِیسی بیڑا تِین برس میں ایک بار آتا تھا اور سونا اور چاندی اور ہاتھی دانت اور بندر اور مور لاتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 اَور بادشاہ کے پاس سمُندر میں حِیرامؔ کے جہازوں کے علاوہ تجارتی جہازوں کا ایک بحری جہاز بھی تھا جو ہر تین سال بعد ترشیشؔ کے یہ جہاز سونا، چاندی اَور ہاتھی دانت، بندر اَور لنگور لے کر آتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 बादशाह के अपने बहरी जहाज़ थे जो हीराम के जहाज़ों के साथ मिलकर मुख़्तलिफ़ जगहों पर जाते थे। हर तीन साल के बाद वह सोने-चाँदी, हाथीदाँत, बंदरों और मोरों से लदे हुए वापस आते थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 بادشاہ کے اپنے بحری جہاز تھے جو حیرام کے جہازوں کے ساتھ مل کر مختلف جگہوں پر جاتے تھے۔ ہر تین سال کے بعد وہ سونے چاندی، ہاتھی دانت، بندروں اور موروں سے لدے ہوئے واپس آتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 10:22
21 حوالہ جات  

اور یہُوؔسفط نے تَرسِیس کے جہاز بنائے تاکہ اوفِیر کو سونے کے لِئے جائیں پر وہ گئے نہیں کیونکہ وہ عصیُون جابر ہی میں ٹُوٹ گئے۔


ترسِیس کے اور جزِیروں کے بادشاہ نذریں گُذرانیں گے۔ سبا اور سیبا کے بادشاہ ہدئے لائیں گے۔


تُو پُوربی ہوا سے ترسِیس کے جہازوں کو توڑ ڈالتا ہے۔


اور یاوانؔ کے بیٹے اِلیِسہؔ اور تَرسِیسؔ۔ کِتّی ؔاور دوداؔنی۔


تب مَیں اُن کے درمِیان ایک نِشان نصب کرُوں گا اور مَیں اُن کو جو اُن میں سے بچ نِکلیں قَوموں کی طرف بھیجُوں گا یعنی ترسِیس اور پُول اور لُود کو جو تِیرانداز ہیں اور تُوبل اور یاواؔن کو اور دُور کے جزِیروں کو جِنہوں نے میری شُہرت نہیں سُنی اور میرا جلال نہیں دیکھا اور وہ قَوموں کے درمیان میرا جلال بیان کریں گے۔


یقِیناً جزِیرے میری راہ دیکھیں گے اور ترسِیس کے جہاز پہلے آئیں گے کہ تیرے بیٹوں کو اُن کی چاندی اور اُن کے سونے سمیت دُور سے خُداوند تیرے خُدا اور اِسرائیل کے قُدُّوس کے نام کے لِئے لائیں کیونکہ اُس نے تُجھے بزُرگی بخشی ہے۔


اَے دُخترِ ترسِیس! دریایِ نِیل کی طرح اپنی سرزمِین پر پَھیل جا۔ اب کوئی بند باقی نہیں رہا۔


اَے ساحِل کے باشِندو تُم زار زار روتے ہُوئے ترسِیس کو چلے جاؤ۔


صُور کی بابت بارِ نبُوّت۔ اَے ترسِیس کے جہازو! واوَیلا کرو کیونکہ وہ اُجڑ گیا وہاں کوئی گھر اور کوئی داخِل ہونے کی جگہ نہیں۔ کِتّیم کی زمِین سے اُن کو یہ خبر پُہنچی ہے۔


اور ترسِیس کے سب جہازوں پر غرض ہر ایک خُوش نُما منظر پر۔


کیونکہ بادشاہ کے پاس جہاز تھے جو حُوراؔم کے نَوکروں کے ساتھ ترسِیس کو جاتے تھے۔ ترسِیس کے یہ جہاز تِین برس میں ایک بار سونا اور چاندی اور ہاتھی دانت اور بندر اور مور لے کر آتے تھے۔


لیکن یُوناؔہ خُداوند کے حضُور سے ترسِیس کو بھاگا اور یافا میں پُہنچا اور وہاں اُسے ترسِیس کو جانے والا جہاز مِلا اور وہ کِرایہ دے کر اُس میں سوار ہُؤا تاکہ خُداوند کے حضُور سے ترسِیس کو اہلِ جہاز کے ساتھ جائے۔


اور خُداوند فرماتا ہے مَیں زمِستانی اور تابِستانی گھروں کو برباد کرُوں گا اور ہاتھی دانت کے گھر مِسمار کِئے جائیں گے اور بُہت سے مکان وِیران ہوں گے۔


ترسِیس نے ہر طرح کے مال کی کثرت کے سبب سے تیرے ساتھ تِجارت کی۔ وہ چاندی اور لوہا اور رانگا اور سِیسا لا کر تیرے بازاروں میں سَوداگری کرتے تھے۔


شُتر مُرغ کے بازُو آسُودہ ہیں لیکن کیا اُس کے پر و بال سے شفقت ظاہِر ہوتی ہے؟


ماسِوا اِن کے بادشاہ نے ہاتھی دانت کا ایک بڑا تخت بنایا اور اُس پر سب سے چوکھا سونا منڈھا۔


پِھر سُلیماؔن بادشاہ نے عصیوؔن جابر میں جو ادُوم کے مُلک میں بحرِ قُلزؔم کے کنارے ایلوؔت کے پاس ہے جہازوں کا بیڑا بنایا۔


اور سُلیماؔن بادشاہ کے پِینے کے سب برتن سونے کے تھے اور لُبنانی بَن کے گھر کے بھی سب برتن خالِص سونے کے تھے۔ چاندی کا ایک بھی نہ تھا کیونکہ سُلیماؔن کے ایّام میں اِس کی کُچھ قدر نہ تھی۔


اہلِ دواؔن تیرے تاجِر تھے۔ بُہت سے بحری مُمالِک تِجارت کے لِئے تیرے اِختیار میں تھے۔ وہ ہاتھی دانت اور آبنُوس مُبادلہ کے لِئے تیرے پاس لاتے تھے۔


تب اخیاؔب کے بیٹے اخزیاؔہ نے یہُوؔسفط سے کہا اپنے خادِموں کے ساتھ میرے خادِموں کو بھی جہازوں میں جانے دے پر یہُوؔسفط راضی نہ ہُؤا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات