Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 10:21 - کِتابِ مُقادّس

21 اور سُلیماؔن بادشاہ کے پِینے کے سب برتن سونے کے تھے اور لُبنانی بَن کے گھر کے بھی سب برتن خالِص سونے کے تھے۔ چاندی کا ایک بھی نہ تھا کیونکہ سُلیماؔن کے ایّام میں اِس کی کُچھ قدر نہ تھی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 اَور شُلومونؔ بادشاہ کے پینے کے سَب برتن سونے کے تھے اَور لبانونؔ کے جنگل کے محل میں اِستعمال کیٔے جانے والے تمام برتن بھی خالص سونے کے تھے۔ چاندی کا بنا ہُوا کچھ بھی نہ تھا کیونکہ شُلومونؔ کے دَورِ حُکومت میں چاندی کی کویٔی قدر نہ تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 सुलेमान के तमाम प्याले सोने के थे, बल्कि ‘लुबनान का जंगल’ नामी महल में तमाम बरतन ख़ालिस सोने के थे। कोई भी चीज़ चाँदी की नहीं थी, क्योंकि सुलेमान के ज़माने में चाँदी की कोई क़दर नहीं थी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 سلیمان کے تمام پیالے سونے کے تھے، بلکہ ’لبنان کا جنگل‘ نامی محل میں تمام برتن خالص سونے کے تھے۔ کوئی بھی چیز چاندی کی نہیں تھی، کیونکہ سلیمان کے زمانے میں چاندی کی کوئی قدر نہیں تھی۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 10:21
9 حوالہ جات  

اور اُس نے گھڑے ہُوئے سونے کی تِین سَو سِپریں بنائِیں۔ ایک ایک سِپر میں ڈیڑھ سیر سونا لگا اور بادشاہ نے اُن کو لُبنانی بَن کے گھر میں رکھّا۔


کیونکہ اُس نے اپنا محلّ لُبناؔن کے بَن کی لکڑی کا بنایا۔ اُس کی لمبائی سَو ہاتھ اور چَوڑائی پچاس ہاتھ اور اُونچائی تِیس ہاتھ تھی اور وہ دیودار کے سُتُونوں کی چار قطاروں پر بنا تھا اور سُتُونوں پر دیودار کے شہتِیر تھے۔


اور اُن چھ سِیڑِھیوں کے اِدھر اور اُدھر بارہ شیر کھڑے تھے۔ کِسی سلطنت میں اَیسا کبھی نہیں بنا۔


کیونکہ بادشاہ کے پاس سمُندر میں حِیراؔم کے بیڑے کے ساتھ ایک ترسِیسی بیڑا بھی تھا۔ یہ ترسِیسی بیڑا تِین برس میں ایک بار آتا تھا اور سونا اور چاندی اور ہاتھی دانت اور بندر اور مور لاتا تھا۔


صُور نے اپنے لِئے مضبُوط قلعہ بنایا اور مِٹّی کی طرح چاندی کے تُودے لگائے اور گلیوں کی کِیچ کی طرح سونے کے ڈھیر۔


اور وہ بُہت سی بِیویاں بھی نہ رکھّے تا نہ ہو کہ اُس کا دِل پِھر جائے اور نہ وہ اپنے لِئے سونا چاندی ذخیرہ کرے۔


اور اُنہوں نے اُن کو سونے کے پِیالوں میں جو مُختلِف شکلوں کے تھے پِینے کو دِیا اور شاہی مَے بادشاہ کے کرم کے مُوافِق کثرت سے پِلائی۔


یقِیناً چاندی کی کان ہوتی ہے اور سونے کے لِئے جگہ ہوتی ہے جہاں تایا جاتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات