Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 10:17 - کِتابِ مُقادّس

17 اور اُس نے گھڑے ہُوئے سونے کی تِین سَو سِپریں بنائِیں۔ ایک ایک سِپر میں ڈیڑھ سیر سونا لگا اور بادشاہ نے اُن کو لُبنانی بَن کے گھر میں رکھّا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 اَور اُس نے گڑھے ہویٔے سونے کی تین سَو چُھوٹی ڈھالیں بھی بنوائیں اَور ہر ایک ڈھال میں تقریباً ساڑھے تین کِلو سونا لگا تھا۔ اَور بادشاہ نے اُنہیں اَپنے لبانونؔ کے جنگل کے محل میں رکھوا دیا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 10:17
4 حوالہ جات  

کیونکہ اُس نے اپنا محلّ لُبناؔن کے بَن کی لکڑی کا بنایا۔ اُس کی لمبائی سَو ہاتھ اور چَوڑائی پچاس ہاتھ اور اُونچائی تِیس ہاتھ تھی اور وہ دیودار کے سُتُونوں کی چار قطاروں پر بنا تھا اور سُتُونوں پر دیودار کے شہتِیر تھے۔


اور اُس نے خُداوند کے گھر کے خزانوں اور شاہی محلّ کے خزانوں کو لے لِیا بلکہ اُس نے سب کُچھ لے لِیا اور سونے کی وہ سب ڈھالیں بھی لے گیا جو سُلیِماؔن نے بنائی تِھیں۔


سو مِصرؔ کا بادشاہ سِیسق یروشلیِم پر چڑھ آیا اور خُداوند کے گھر کے خزانے اور بادشاہ کے گھر کے خزانے لے گیا بلکہ وہ سب کُچھ لے گیا اور سونے کی وہ ڈھالیں بھی جو سُلیماؔن نے بنوائی تِھیں لے گیا۔


اور یہُوداؔہ کا نِقاب اُتارا گیا اور تُو اب دشتِ محلّ کے سِلاح خانہ پر نِگاہ کرتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات