Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-کرنتھیوں 4:4 - کِتابِ مُقادّس

4 کیونکہ میرا دِل تو مُجھے ملامت نہیں کرتا مگر اِس سے مَیں راست باز نہیں ٹھہرتا بلکہ میرا پرکھنے والا خُداوند ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 میرا ضمیر مُجھے ملامت نہیں کرتا لیکن اِس سے میں بے قُصُور ثابت نہیں ہوتا۔ میرا پرکھنے والا بھی کویٔی ہے اَور وہ خُداوؔند ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 मुझे किसी ग़लती का इल्म नहीं है अगरचे यह बात मुझे रास्तबाज़ क़रार देने के लिए काफ़ी नहीं है। ख़ुदावंद ख़ुद मेरा एहतसाब करता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 مجھے کسی غلطی کا علم نہیں ہے اگرچہ یہ بات مجھے راست باز قرار دینے کے لئے کافی نہیں ہے۔ خداوند خود میرا احتساب کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-کرنتھیوں 4:4
24 حوالہ جات  

اور اپنے بندہ کو عدالت میں نہ لا کیونکہ تیری نظر میں کوئی آدمی راست باز نہیں ٹھہر سکتا۔


اَے خُداوند! اگر تُو بدکاری کو حِساب میں لائے تو اَے خُداوند! کَون قائِم رہ سکے گا؟


کیونکہ ہم کو اپنے دِل کی اِس گواہی پر فخر ہے کہ ہمارا چال چلن دُنیا میں اور خاص کر تُم میں جِسمانی حِکمت کے ساتھ نہیں بلکہ خُدا کے فضل کے ساتھ یعنی اَیسی پاکِیزگی اور صفائی کے ساتھ رہا جو خُدا کے لائِق ہے۔


اِنسان کی ہر ایک روِش اُس کی نظر میں راست ہے پر خُداوند دِلوں کو جانچتا ہے۔


کَون اپنی بُھول چُوک کو جان سکتا ہے؟ تُو مُجھے پوشِیدہ عَیبوں سے پاک کر۔


کیونکہ ضرُور ہے کہ مسِیح کے تختِ عدالت کے سامنے جا کر ہم سب کا حال ظاہِر کِیا جائے تاکہ ہر شخص اپنے اُن کاموں کا بدلہ پائے جو اُس نے بدن کے وسِیلہ سے کِئے ہوں۔ خواہ بھلے ہوں خواہ بُرے۔


پس جب تک خُداوند نہ آئے وقت سے پہلے کِسی بات کا فَیصلہ نہ کرو۔ وُہی تارِیکی کی پوشِیدہ باتیں رَوشن کر دے گا اور دِلوں کے منصُوبے ظاہِر کر دے گا اور اُس وقت ہر ایک کی تعرِیف خُدا کی طرف سے ہو گی۔


کیونکہ شرِیعت کے سُننے والے خُدا کے نزدِیک راست باز نہیں ہوتے بلکہ شرِیعت پر عمل کرنے والے راست باز ٹھہرائے جائیں گے۔


دیکھ! مَیں ناچِیز ہُوں۔ مَیں تُجھے کیا جواب دُوں؟ مَیں اپنا ہاتھ اپنے مُنہ پر رکھتا ہُوں۔


مَیں اپنی صداقت پر قائِم ہُوں اور اُسے نہ چھوڑُوں گا۔ جب تک میری زِندگی ہے میرا دِل مُجھے ملامت نہ کرے گا۔


پِھر اِنسان کیونکر خُدا کے حضُور راست ٹھہر سکتا ہے؟ یا وہ جو عَورت سے پَیدا ہُؤا ہے کیونکر پاک ہو سکتا ہے؟


پَولُس نے صدرعدالت والوں کو غَور سے دیکھ کر کہا اَے بھائِیو! مَیں نے آج تک کمال نیک نِیّتی سے خُدا کے واسطے عُمر گُذاری ہے۔


اُس نے تِیسری بار اُس سے کہا اَے شمعُوؔن یُوحنّا کے بیٹے کیا تُو مُجھے عزِیز رکھتا ہے؟ چُونکہ اُس نے تِیسری بار اُس سے کہا کیا تُو مُجھے عزِیز رکھتا ہے اِس سبب سے پطرؔس نے دِل گِیر ہو کر اُس سے کہا اَے خُداوند! تُو تو سب کُچھ جانتا ہے۔ تُجھے معلُوم ہی ہے کہ مَیں تُجھے عزِیز رکھتا ہُوں۔ یِسُوعؔ نے اُس سے کہا تو میری بھیڑیں چرا۔


اِنسان ہے کیا کہ وہ پاک ہو؟ اور وہ جو عَورت سے پَیدا ہُؤا کیا ہے کہ صادِق ہو؟


اگر مَیں صادِق بھی ہُوں تَو بھی میرا ہی مُنہ مُجھے مُلزِم ٹھہرائے گا۔ اگر مَیں کامِل بھی ہُوں تَو بھی یہ مُجھے کج رَو ثابِت کرے گا۔


کیونکہ اگر ابرہامؔ اَعمال سے راست باز ٹھہرایا جاتا تو اُس کو فخر کی جگہ ہوتی لیکن خُدا کے نزدِیک نہیں۔


اور آسمان اُس کی صداقت بیان کریں گے کیونکہ خُدا آپ ہی اِنصاف کرنے والا ہے۔ (سِلاہ)


میرا پاؤں ہموار جگہ پر قائِم ہے۔ مَیں جماعتوں میں خُداوند کو مُبارک کہُوں گا۔


حاکِم کی مِہربانی کے طالِب بُہت ہیں لیکن اِنسان کا فَیصلہ خُداوند کی طرف سے ہے۔


لیکن میرے نزدِیک یہ نِہایت خفِیف بات ہے کہ تُم یا کوئی اِنسانی عدالت مُجھے پرکھے بلکہ مَیں خُود بھی اپنے آپ کو نہیں پرکھتا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات