Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-کرنتھیوں 3:8 - کِتابِ مُقادّس

8 لگانے والا اور پانی دینے والا دونوں ایک ہیں لیکن ہر ایک اپنا اجر اپنی مِحنت کے مُوافِق پائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 لگانے والا اَور سینچنے والا دونوں ایک ہی مقصد رکھتے ہیں اَور ہر ایک اَپنی محنت کے مُوافق اجر پایٔےگا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 पौदा लगाने और पानी देनेवाला एक जैसे हैं, अलबत्ता हर एक को उस की मेहनत के मुताबिक़ मज़दूरी मिलेगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 پودا لگانے اور پانی دینے والا ایک جیسے ہیں، البتہ ہر ایک کو اُس کی محنت کے مطابق مزدوری ملے گی۔

باب دیکھیں کاپی




۱-کرنتھیوں 3:8
25 حوالہ جات  

وہ ہر ایک کو اُس کے کاموں کے مُوافِق بدلہ دے گا۔


اپنی بابت خبردار رہو تاکہ جو مِحنت ہم نے کی ہے وہ تُمہارے سبب سے ضائع نہ ہو جائے بلکہ تُم کو پُورا اَجر مِلے۔


کیونکہ اِبنِ آدمؔ اپنے باپ کے جلال میں اپنے فرِشتوں کے ساتھ آئے گا۔ اُس وقت ہر ایک کو اُس کے کاموں کے مُطابِق بدلہ دے گا۔


دیکھ مَیں جلد آنے والا ہُوں اور ہر ایک کے کام کے مُوافِق دینے کے لِئے اَجر میرے پاس ہے۔


شفقت بھی اَے خُداوند! تیری ہی ہے کیونکہ تُو ہر شخص کو اُس کے عمل کے مُطابِق بدلہ دیتا ہے۔


پس اَے میرے عزِیز بھائِیو! ثابِت قدم اور قائِم رہو اور خُداوند کے کام میں ہمیشہ افزایش کرتے رہو کیونکہ یہ جانتے ہو کہ تُمہاری مِحنت خُداوند میں بے فائِدہ نہیں ہے۔


اور جب سردار گلّہ بان ظاہِر ہو گا تو تُم کو جلال کا اَیسا سِہرا مِلے گا جو مُرجھانے کا نہیں۔


اِس لِئے کہ خُدا بے اِنصاف نہیں جو تُمہارے کام اور اُس مُحبّت کو بُھول جائے جو تُم نے اُس کے نام کے واسطے اِس طرح ظاہِر کی کہ مُقدّسوں کی خِدمت کی اور کر رہے ہو۔


پس ہر شخص اپنے ہی کام کو آزما لے۔ اِس صُورت میں اُسے اپنی ہی بابت فخر کرنے کا مَوقع ہو گا نہ کہ دُوسرے کی بابت۔


جِس کا کام اُس پر بنا ہُؤا باقی رہے گا وہ اَجر پائے گا۔


کیونکہ ہم خُدا کے ساتھ کام کرنے والے ہیں۔ تُم خُدا کی کھیتی اور خُدا کی عِمارت ہو۔


اور اہلِ دانِش نُورِ فلک کی مانِند چمکیں گے اور جِن کی کوشِش سے بُہتیرے صادِق ہو گئے سِتاروں کی مانِند ابدُالآباد تک رَوشن ہوں گے۔


اور اُس کے فرزندوں کو جان سے مارُوں گا اور سب کلِیسیاؤں کو معلُوم ہو گا کہ گُردوں اور دِلوں کا جانچنے والا مَیں ہی ہُوں اور مَیں تُم میں سے ہر ایک کو اُس کے کاموں کے مُوافِق بدلہ دُوں گا۔


جو انجِیر کے درخت کی نِگہبانی کرتا ہے اُس کا میوہ کھائے گا اور جو اپنے آقا کی خِدمت کرتا ہے عِزّت پائے گا۔


پس نہ لگانے والا کُچھ چِیز ہے نہ پانی دینے والا مگر خُدا جو بڑھانے والا ہے۔


کیونکہ اگر مسِیح میں تُمہارے اُستاد دَس ہزار بھی ہوتے تَو بھی تُمہارے باپ بُہت سے نہیں۔ اِس لِئے کہ مَیں ہی اِنجِیل کے وسِیلہ سے مسِیح یِسُوعؔ میں تُمہارا باپ بنا۔


کَون سا سِپاہی کبھی اپنی گِرہ سے کھا کر جنگ کرتا ہے؟ کَون تاکِستان لگا کر اُس کا پَھل نہیں کھاتا؟ یا کَون گلّہ چَرا کر اُس گلّے کا دُودھ نہیں پِیتا؟


کیونکہ ہر شخص اپنا ہی بوجھ اُٹھائے گا۔


اُس نے اُس سے بھی کہا کہ تُو بھی پانچ شہروں کا حاکِم ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات