Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-کرنتھیوں 3:7 - کِتابِ مُقادّس

7 پس نہ لگانے والا کُچھ چِیز ہے نہ پانی دینے والا مگر خُدا جو بڑھانے والا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اِس لیٔے نہ لگانے والا کچھ ہے نہ سینچنے والا۔ مگر خُدا ہی سَب کچھ ہے، جو اُسے بڑھانے والا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 लिहाज़ा पौदा लगानेवाला और आबपाशी करनेवाला दोनों कुछ भी नहीं, बल्कि ख़ुदा ही सब कुछ है जो पौदे को फलने फूलने देता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 لہٰذا پودا لگانے والا اور آب پاشی کرنے والا دونوں کچھ بھی نہیں، بلکہ خدا ہی سب کچھ ہے جو پودے کو پھلنے پھولنے دیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-کرنتھیوں 3:7
12 حوالہ جات  

مَیں انگُور کا درخت ہُوں تُم ڈالِیاں ہو۔ جو مُجھ میں قائِم رہتا ہے اور مَیں اُس میں وُہی بُہت پَھل لاتا ہے کیونکہ مُجھ سے جُدا ہو کر تُم کُچھ نہیں کر سکتے۔


کیونکہ اگر کوئی شخص اپنے آپ کو کُچھ سمجھے اور کُچھ بھی نہ ہو تو اپنے آپ کو دھوکا دیتا ہے۔


مگر اُس نے مُجھ سے کہا کہ میرا فضل تیرے لِئے کافی ہے کیونکہ میری قُدرت کمزوری میں پُوری ہوتی ہے۔ پس مَیں بڑی خُوشی سے اپنی کمزوری پر فخر کرُوں گا تاکہ مسِیح کی قُدرت مُجھ پر چھائی رہے۔


ہم کو نہیں! اَے خُداوند! ہم کو نہیں بلکہ تُو اپنے ہی نام کو اور اپنی شفقت اور سچّائی کی خاطِر جلال بخش۔


اور اگر مُجھے نبُوّت مِلے اور سب بھیدوں اور کُل عِلم کی واقفِیت ہو اور میرا اِیمان یہاں تک کامِل ہو کہ پہاڑوں کو ہٹا دُوں اور مُحبّت نہ رکھُّوں تو مَیں کُچھ بھی نہیں۔


اور زمِین کے تمام باشِندے ناچِیز گِنے جاتے ہیں اور وہ آسمانی لشکر اور اہلِ زمِین کے ساتھ جو کُچھ چاہتا ہے کرتا ہے اور کوئی نہیں جو اُس کا ہاتھ روک سکے یا اُس سے کہے کہ تُو کیا کرتا ہے؟


دیکھو وہ سب کے سب بطالت ہیں۔ اُن کے کام ہیچ ہیں۔ اُن کی ڈھالی ہُوئی مُورتیں بِالکُل ناچِیز ہیں۔


سب قَومیں اُس کی نظر میں ہیچ ہیں بلکہ وہ اُس کے نزدِیک بطالت اور ناچِیز سے بھی کمتر گِنی جاتی ہیں۔


اور رب ہمارے خُدا کا کرم ہم پر سایہ کرے۔ ہمارے ہاتھوں کے کام کو ہمارے لِئے قِیام بخش۔ ہاں ہمارے ہاتھوں کے کام کو قِیام بخش دے۔


مَیں نے درخت لگایا اور اپُلّوؔس نے پانی دِیا مگر بڑھایا خُدا نے۔


لگانے والا اور پانی دینے والا دونوں ایک ہیں لیکن ہر ایک اپنا اجر اپنی مِحنت کے مُوافِق پائے گا۔


مَیں بیوُقُوف تو بنا مگر تُم ہی نے مُجھے مجبُور کِیا کیونکہ تُم کو میری تعرِیف کرنا چاہیے تھا اِس لِئے کہ مَیں اُن افضل رسُولوں سے کِسی بات میں کم نہیں اگرچہ کُچھ نہیں ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات