Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-کرنتھیوں 14:21 - کِتابِ مُقادّس

21 تَورَیت میں لِکھا ہے کہ خُداوند فرماتا ہے مَیں بیگانہ زُبان اور بیگانہ ہونٹوں سے اِس اُمّت سے باتیں کرُوں گا تَو بھی وہ میری نہ سُنیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 توریت میں لِکھّا ہے خُداوؔند فرماتے ہیں: ”میں اِس اُمّت سے بیگانہ زبانوں میں اَور بیگانہ ہونٹوں سے باتیں کروں گا، پھر بھی اُمّت کے لوگ میری نہ سُنیں گے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 शरीअत में लिखा है, “रब फ़रमाता है कि मैं ग़ैरज़बानों और अजनबियों के होंटों की मारिफ़त इस क़ौम से बात करूँगा। लेकिन वह फिर भी मेरी नहीं सुनेंगे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 شریعت میں لکھا ہے، ”رب فرماتا ہے کہ مَیں غیرزبانوں اور اجنبیوں کے ہونٹوں کی معرفت اِس قوم سے بات کروں گا۔ لیکن وہ پھر بھی میری نہیں سنیں گے۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-کرنتھیوں 14:21
7 حوالہ جات  

خُداوند دُور سے بلکہ زمِین کے کنارے سے ایک قَوم کو تُجھ پر چڑھا لائے گا جَیسے عُقاب ٹُوٹ کر آتا ہے۔ اُس قَوم کی زُبان کو تُو نہیں سمجھے گا۔


اَے اِسرائیل کے گھرانے دیکھ مَیں ایک قَوم کو دُور سے تُجھ پر چڑھا لاؤُں گا خُداوند فرماتا ہے۔ وہ زبردست قَوم ہے۔ وہ قدِیم قَوم ہے۔ وہ اَیسی قَوم ہے جِس کی زُبان تُو نہیں جانتا اور اُن کی بات کو تُو نہیں سمجھتا۔


اب ہم جانتے ہیں کہ شرِیعت جو کُچھ کہتی ہے اُن سے کہتی ہے جو شرِیعت کے ماتحت ہیں تاکہ ہر ایک کا مُنہ بند ہو جائے اور ساری دُنیا خُدا کے نزدِیک سزا کے لائِق ٹھہرے۔


یِسُوعؔ نے اُنہیں جواب دِیا کیا تُمہاری شرِیعت میں یہ نہیں لِکھا ہے کہ مَیں نے کہا تُم خُدا ہو؟


اور وہ سب رُوحُ القُدس سے بھر گئے اور غَیر زُبانیں بولنے لگے جِس طرح رُوح نے اُنہیں بولنے کی طاقت بخشی۔


عَورتیں کلِیسیا کے مجمع میں خاموش رہیں کیونکہ اُنہیں بولنے کا حُکم نہیں بلکہ تابِع رہیں جَیسا تَورَیت میں بھی لِکھا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات