Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-کرنتھیوں 13:9 - کِتابِ مُقادّس

9 کیونکہ ہمارا عِلم ناقِص ہے اور ہماری نبُوّت ناتمام۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 کیونکہ ہمارا علم ناقِص ہے اَور ہماری نبُوّت ناتمام،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 क्योंकि इस वक़्त हमारा इल्म नामुकम्मल है और हमारी नबुव्वत सब कुछ ज़ाहिर नहीं करती।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 کیونکہ اِس وقت ہمارا علم نامکمل ہے اور ہماری نبوّت سب کچھ ظاہر نہیں کرتی۔

باب دیکھیں کاپی




۱-کرنتھیوں 13:9
16 حوالہ جات  

اب ہم کو آئینہ میں دُھندلا سا دِکھائی دیتا ہے مگر اُس وقت رُوبرُو دیکھیں گے۔ اِس وقت میرا عِلم ناقِص ہے مگر اُس وقت اَیسے پُورے طَور پر پہچانُوں گا جَیسے مَیں پہچانا گیا ہُوں۔


اگر کوئی گُمان کرے کہ مَیں کُچھ جانتا ہُوں تو جَیسا جاننا چاہیے وَیسا اب تک نہیں جانتا۔


بلکہ جَیسا لِکھا ہے وَیسا ہی ہُؤا کہ جو چِیزیں نہ آنکھوں نے دیکِھیں نہ کانوں نے سُنِیں نہ آدمی کے دِل میں آئِیں۔ وہ سب خُدا نے اپنے مُحبّت رکھنے والوں کے لِئے تیّار کر دِیں۔


یہ عِرفان میرے لِئے نہایت عجِیب ہے۔ یہ بُلند ہے۔ مَیں اِس تک پُہنچ نہیں سکتا۔


میرے باپ کی طرف سے سب کُچھ مُجھے سَونپا گیا اور کوئی بیٹے کو نہیں جانتا سِوا باپ کے اور کوئی باپ کو نہیں جانتا سِوا بیٹے کے اور اُس کے جِس پر بیٹا اُسے ظاہِر کرنا چاہے۔


کَون آسمان پر چڑھا اور پِھر نِیچے اُترا؟ کِس نے ہوا کو اپنی مُٹھّی میں جمع کر لِیا؟ کِس نے پانی کو چادر میں باندھا؟ کِس نے زمِین کی حدُود ٹھہرائیں؟ اگر تُو جانتا ہے تو بتا اُس کا کیا نام ہے اور اُس کے بیٹے کا کیا نام ہے؟


اَے خُداوند میرے خُدا! جو عجِیب کام تُو نے کِئے اور تیرے خیال جو ہماری طرف ہیں وہ بُہت سے ہیں۔ مَیں اُن کو تیرے حضُور ترتِیب نہیں دے سکتا۔ اگر مَیں اُن کا ذِکر اور بیان کرنا چاہُوں۔ تو وہ شُمار سے باہر ہیں۔


عزِیزو! ہم اِس وقت خُدا کے فرزند ہیں اور ابھی تک یہ ظاہِر نہیں ہُؤا کہ ہم کیا کُچھ ہوں گے۔ اِتنا جانتے ہیں کہ جب وہ ظاہِر ہو گا تو ہم بھی اُس کی مانِند ہوں گے کیونکہ اُس کو وَیسا ہی دیکھیں گے جَیسا وہ ہے۔


مُجھ پر جو سب مُقدّسوں میں چھوٹے سے چھوٹا ہُوں یہ فضل ہُؤا کہ مَیں غَیر قَوموں کو مسِیح کی بے قِیاس دَولت کی خُوشخبری دُوں۔


خُداوند کی عقل کو کِس نے جانا؟ یا کَون اُس کا صلاح کار ہُؤا؟


دیکھو! یہ تو اُس کی راہوں کے فقط کنارے ہیں اور اُس کی کَیسی دِھیمی آواز ہم سُنتے ہیں! پر کَون اُس کی قُدرت کی گرج کو سمجھ سکتا ہے؟


لیکن جب کامِل آئے گا تو ناقِص جاتا رہے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات