Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-تواریخ 6:3 - کِتابِ مُقادّس

3 اور عمراؔم کی اَولاد۔ ہارُونؔ اور مُوسیٰ اور مریمؔ اور بنی ہارُون۔ ندؔب اور ابیہُو الِیعزر اور اِؔتمر۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اَور عمرامؔ کی اَولاد: اَہرونؔ۔ مَوشہ اَور مِریمؔ۔ اَور بنی اَہرونؔ: نادابؔ، اَبِیہُو، الیعزرؔ اَور اِتمارؔ۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 अमराम के बेटे हारून और मूसा थे। बेटी का नाम मरियम था। हारून के बेटे नदब, अबीहू, इलियज़र और इतमर थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 عمرام کے بیٹے ہارون اور موسیٰ تھے۔ بیٹی کا نام مریم تھا۔ ہارون کے بیٹے ندب، ابیہو، اِلی عزر اور اِتمر تھے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-تواریخ 6:3
18 حوالہ جات  

اور ندؔب اور اَبِیہُو ؔنے جو ہارُونؔ کے بیٹے تھے اپنے اپنے بخُور دان کو لے کر اُن میں آگ بھری اور اُس پر اَور اُوپری آگ جِس کا حُکم خُداوند نے اُن کو نہیں دِیا تھا خُداوند کے حضُور گُذرانی۔


اور عَمراؔم نے اپنے باپ کی بہن یوکبدؔ سے بیاہ کِیا۔ اُس عَورت کے اُس سے ہارُونؔ اور مُوسیٰؔ پَیدا ہُوئے اور عَمراؔم کی عُمر ایک سَو سیَنتِیس برس کی ہُوئی۔


پِھر مُوسیٰؔ نے ہارُونؔ اور اُس کے بیٹوں اِلیعزرؔ اور اِتمرؔ سے جو باقی رہ گئے تھے کہا کہ خُداوند کی آتِشِین قُربانیوں میں سے جو نذر کی قُربانی بچ رہی ہے اُسے لے لو اور بغَیر خمِیر کے اُس کو مذبح کے پاس کھاؤ کیونکہ یہ نِہایت مُقدّس ہے۔


تب ہارُونؔ کی بہن مریمؔ نبیّہ نے دف ہاتھ میں لِیا اور سب عَورتیں دف لِئے ناچتی ہُوئی اُس کے پِیچھے چلیں۔


کیونکہ مَیں تُم کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لایا اور غُلامی کے گھر سے فِدیہ دے کر چُھڑا لایا اور تُمہارے آگے مُوسیٰ اور ہارُونؔ اور مریمؔ کو بھیجا۔


عمراؔم کے بیٹے ہارُونؔ اور مُوسیٰ تھے اور ہارُونؔ الگ کِیا گیا تاکہ وہ اور اُس کے بیٹے ہمیشہ پاکترِین چِیزوں کی تقدِیس کِیا کریں اور سدا خُداوند کے آگے بخُور جلائیں اور اُس کی خِدمت کریں اور اُس کا نام لے کر برکت دیں۔


پِھر مُوسیٰؔ نے خطا کی قُربانی کے بکرے کو جو بُہت تلاش کِیا تو کیا دیکھتا ہے کہ وہ جل چُکا ہے۔ تب وہ ہارُونؔ کے بیٹوں اِلیعزرؔ اور اِتمرؔ پر جو بچ رہے تھے ناراض ہُؤا اور کہنے لگا کہ


اور تُو بنی اِسرائیل میں سے ہارُونؔ کو جو تیرا بھائی ہے اور اُس کے ساتھ اُس کے بیٹوں کو اپنے نزدِیک کر لینا تاکہ ہارُونؔ اور اُس کے بیٹے۔ ندبؔ اور اَبیہوؔ اور العیزرؔ اور اِتمرؔ کہانت کے عُہدہ پر ہو کر میری خِدمت کریں۔


اور اُس نے مُوسیٰؔ سے کہا کہ تُو ہارُونؔ اور ندؔب اور اَبیہوؔ اور بنی اِسرائیل کے ستر بزُرگوں کو لے کر خُداوند کے پاس اُوپر آ اور تُم دُور ہی سے سِجدہ کرنا۔


اور ہارُونؔ نے نحسونؔ کی بہن عَمّینداؔب کی بیٹی الِیسبَعؔ سے بیاہ کِیا۔ اُس سے ندؔب اور اَبِیہُوؔ اور الیعزرؔ اور اِتمرؔ پَیدا ہُوئے۔


تب اُس کی بہن نے فرِعونؔ کی بیٹی سے کہا کیا مَیں جا کر عِبرانی عَورتوں میں سے ایک دائی تیرے پاس بُلا لاؤُں جو تیرے لِئے اِس بچّے کو دُودھ پِلایا کرے؟


اور اُس کی بہن دُور کھڑی رہی تاکہ دیکھے کہ اُس کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔


اور بنی قِہات عمراؔم اور اضہار اور حبرُوؔن اور عُزّی اؔیل۔


الِیعزر سے فِینحاؔس پَیدا ہُؤا اور فِینحاؔس سے ابِیسُوؔع پَیدا ہُؤا۔


بنی عُزّی ایل میں سے عمِّینداؔب سردار اور اُس کے ایک سَو بارہ بھائیوں کو۔


اور قِہات کے بیٹے عمرام۔ اِضہار حبرُوؔن اور عُزّی اؔیل۔ یہ چار تھے۔


اِضہاریوں میں سے سلُوموؔت۔ بنی سلُوموت میں سے یحت۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات