Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-تواریخ 5:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اور اِسرائیل کے پہلوٹھے رُوبِن کے بیٹے (کیونکہ وہ اُس کا پہلوٹھا تھا لیکن اِس لِئے کہ اُس نے اپنے باپ کے بِچَھونے کو ناپاک کِیا تھا اُس کے پہلوٹھے ہونے کا حق اِسرائیل کے بیٹے یُوسفؔ کی اَولاد کو دِیا گیا تاکہ نسب نامہ پہلوٹھے پَن کے مُطابِق نہ ہو۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اِسرائیل کے پہلوٹھے رُوبِنؔ کے بیٹے (وہ پہلوٹھا تھا لیکن جَب اُس نے اَپنے باپ کے بچھونے کو ناپاک کیا تو اُس کے پہلوٹھے ہونے کے حُقُوق یُوسیفؔ بِن اِسرائیل کے بیٹوں کو دئیے گیٔے اِس لیٔے نَسب نامہ میں اُس کا اندراج پہلوٹھے پن کے مُطابق نہ ہو سَکا حالانکہ یہ پہلوٹھا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 इसराईल का पहलौठा रूबिन था। लेकिन चूँकि उसने अपने बाप की दाश्ता से हमबिसतर होने से बाप की बेहुरमती की थी इसलिए पहलौठे का मौरूसी हक़ उसके भाई यूसुफ़ के बेटों को दिया गया। इसी वजह से नसबनामे में रूबिन को पहलौठे की हैसियत से बयान नहीं किया गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 اسرائیل کا پہلوٹھا روبن تھا۔ لیکن چونکہ اُس نے اپنے باپ کی داشتہ سے ہم بستر ہونے سے باپ کی بےحرمتی کی تھی اِس لئے پہلوٹھے کا موروثی حق اُس کے بھائی یوسف کے بیٹوں کو دیا گیا۔ اِسی وجہ سے نسب ناموں میں روبن کو پہلوٹھے کی حیثیت سے بیان نہیں کیا گیا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-تواریخ 5:1
23 حوالہ جات  

اور اِسرائیلؔ کے اُس مُلک میں رہتے ہُوئے یُوں ہُؤا کہ رُوبِن نے جا کر اپنے باپ کی حرم بِلہاؔہ سے مُباشرت کی اور اِسرائیلؔ کو یہ معلُوم ہو گیا۔ اُس وقت یعقُوبؔ کے بارہ بیٹے تھے۔


اور لیاہؔ حامِلہ ہُوئی اور اُس کے بیٹا ہُؤا اور اُس نے اُس کا نام رُوبِنؔ رکھّا کیونکہ اُس نے کہا کہ خُداوند نے میرا دُکھ دیکھ لِیا سو میرا شَوہر اب مُجھے پیار کرے گا۔


اور بنی مِراری میں سے حُوسہ کے ہاں بیٹے تھے۔ سِمرؔی سردار تھا (وہ پہلوٹھا تو نہ تھا پر اُس کے باپ نے اُسے سردار بنا دِیا تھا)۔


اُن کے آبائی خاندانوں کے سردار یہ تھے رُوبِنؔ جو اِسرائیلؔ کا پہلوٹھا تھا۔ اُس کے بیٹے حنُوکؔ اور فلُّوؔ اور حسروؔن اور کَرمیؔ تھے۔ یہ رُوبِنؔ کے گھرانے تھے۔


یہاں تک سُننے میں آیا ہے کہ تُم میں حرام کاری ہوتی ہے بلکہ اَیسی حرام کاری جو غَیر قَوموں میں بھی نہیں ہوتی چُنانچہ تُم میں سے ایک شخص اپنے باپ کی بِیوی کو رکھتا ہے۔


یہ بنی اِسرائیل ہیں۔ رُوبِن شمعُون لاوی یہُوداؔہ اِشکار اور زبُولُون۔


تب بنی یہُوداؔہ جِلجاؔل میں یشُوع کے پاس آئے اور قنِزی یُفنّہ کے بیٹے کالِب نے اُس سے کہا تُجھے معلُوم ہے کہ خُداوند نے مَردِ خُدا مُوسیٰ سے میری اور تیری بابت قادِس برنِیع میں کیا کہا تھا۔


لَعنت اُس پر جو اپنے باپ کی بِیوی سے مُباشرت کرے کیونکہ وہ اپنے باپ کے دامن کو بے پردہ کرتا ہے اور سب لوگ کہیں آمِین۔


بلکہ وہ غَیر محبُوبہ کے بیٹے کو اپنے سب مال کا دُونا حِصّہ دے کر اُسے پہلوٹھا مانے کیونکہ وہ اُس کی قُوّت کی اِبتدا ہے اور پہلوٹھے کا حق اُسی کا ہے۔


رُوبن جو اِسرائیلؔ کا پہلوٹھا تھا اُس کے بیٹے یہ ہیں یعنی حنُوک جِس سے حنُوکِیوں کا خاندان چلا اور فلُّو جِس سے فِلُّویوں کا خاندان چلا۔


اور قورحؔ بِن اِضہارؔ بِن قہاتؔ بِن لاوؔی نے بنی رُوبنؔ میں سے الِیابؔ کے بیٹوں داتنؔ اور اَبِیرامؔ اور پلتؔ کے بیٹے اونؔ کے ساتھ مِل کر اَور آدمِیوں کو ساتھ لیا۔


اور جو آدمی تُمہارے ساتھ ہوں گے اُن کے نام یہ ہیں رُوبِنؔ کے قبِیلہ سے الِیصُورؔ بِن شدِیُورؔ۔


اور جو شخص اپنی سَوتیلی ماں سے صُحبت کرے اُس نے اپنے باپ کے بدن کو بے پردہ کِیا۔ وہ دونوں ضرُور جان سے مارے جائیں۔ اُن کا خُون اُن ہی کی گردن پر ہو گا۔


تُو اپنے باپ کی بِیوی کے بدن کو بے پردہ نہ کرنا کیونکہ وہ تیرے باپ کا بدن ہے۔


اور یعقُوبؔ کے ساتھ جو اِسرائیلی یعنی اُس کے بیٹے وغیرہ مِصرؔ میں آئے اُن کے نام یہ ہیں۔ رُوبِنؔ یعقُوبؔ کا پہلوٹھا۔


خُداوند نے اُسے کہا دو قومیں تیرے پیٹ میں ہیں اور دو قبیلے تیرے بطن سے نِکلتے ہی الگ الگ ہو جائیں گے اور ایک قبیلہ دُوسرے قبیلہ سے زورآور ہو گا اور بڑا چھوٹے کی خِدمت کرے گا۔


وہ اَن دیکھے خُدا کی صُورت اور تمام مخلُوقات سے پہلے مَولُود ہے۔


تب یعقُوبؔ نے کہا تُو آج اپنا پہلوٹھے کا حق میرے ہاتھ بیچ دے۔


سو تیرے دونوں بیٹے جو مُلکِ مِصرؔ میں میرے آنے سے پہلے پَیدا ہُوئے میرے ہیں یعنی رُوبنؔ اور شمعوؔن کی طرح اِفرائِیمؔ اور مُنّسیؔ بھی میرے ہی ہوں گے۔


اُس کے بَیل کے پہلوٹھے کی سی اُس کی شَوکت ہے اور اُس کے سِینگ جنگلی سانڈ کے سے ہیں۔ اُن ہی سے وہ سب قَوموں کو بلکہ زمِین کی اِنتہا کے لوگوں کو دھکیلے گا۔ وہ اِفرائِیم کے لاکھوں لاکھ اور منَسّی کے ہزاروں ہزار ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات