Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-تواریخ 4:9 - کِتابِ مُقادّس

9 اور یعبیض اپنے بھائِیوں سے مُعزّز تھا اور اُس کی ماں نے اُس کا نام یعبیض رکھّا کیونکہ کہتی تھی کہ مَیں نے غم کے ساتھ اُسے جنم دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 اَور یعبِیضؔ اَپنے بھائیوں کی بہ نِسبت زِیادہ مُعزّز تھا اَور اُس کی ماں نے اُس کا نام یہ کہتے ہُوئے یعبِیضؔ رکھا، ”مَیں نے اُسے غم کے ساتھ پیدا کیا۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 याबीज़ की अपने भाइयों की निसबत ज़्यादा इज़्ज़त थी। उस की माँ ने उसका नाम याबीज़ यानी ‘वह तकलीफ़ देता है’ रखा, क्योंकि उसने कहा, “पैदा होते वक़्त मुझे बड़ी तकलीफ़ हुई।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 یعبیض کی اپنے بھائیوں کی نسبت زیادہ عزت تھی۔ اُس کی ماں نے اُس کا نام یعبیض یعنی ’وہ تکلیف دیتا ہے‘ رکھا، کیونکہ اُس نے کہا، ”پیدا ہوتے وقت مجھے بڑی تکلیف ہوئی۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-تواریخ 4:9
10 حوالہ جات  

یہ لوگ تھِسّلُنِیکے کے یہُودِیوں سے نیک ذات تھے کیونکہ اُنہوں نے بڑے شَوق سے کلام کو قبُول کِیا اور روز بروز کِتابِ مُقدّس میں تحقِیق کرتے تھے کہ آیا یہ باتیں اِسی طرح ہیں۔


اور اُس نے اُس لڑکے کا نام یکبود رکھّا اور کہنے لگی کہ حشمت اِسرائیلؔ سے جاتی رہی اِس لِئے کہ خُدا کا صندُوق چِھن گیا تھا اور اُس کا خُسر اور خاوند جاتے رہے تھے۔


اور اُس جوان نے اِس کام میں تاخیر نہ کی کیونکہ اُسے یعقُوبؔ کی بیٹی کا اِشتیاق تھا اور وہ اپنے باپ کے سارے گھرانے میں سب سے مُعزّز تھا۔


اور وہ اپنی بِیوی کے پاس گیا اور وہ حامِلہ ہُوئی اور اُس کے ایک بیٹا ہُؤا اور اِفرائِیمؔ نے اُس کا نام بریعہؔ رکھّا کیونکہ اُس کے گھر پر آفت آئی تھی۔


اور یُوں ہُؤا کہ اُس نے مَرتے مَرتے اُس کا نام بِنؤنیؔ رکھّا اور مَر گئی پر اُس کے باپ نے اُس کا نام بِنیمِینؔ رکھّا۔


پِھر اُس نے عَورت سے کہا کہ مَیں تیرے دردِ حمل کو بُہت بڑھاؤں گا۔ تُو درد کے ساتھ بچّے جنے گی اور تیری رغبت اپنے شَوہر کی طرف ہو گی اور وہ تُجھ پر حُکُومت کرے گا۔


چُونکہ تُو میری نِگاہ میں بیش قِیمت اور مُکرّم ٹھہرا اور مَیں نے تُجھ سے مُحبّت رکھّی اِس لِئے مَیں تیرے بدلے لوگ اور تیری جان کے عِوض میں اُمّتیں دے دُوں گا۔


اور قُوض سے عنُوب اور ضوبیبہ اور حرُوؔم کے بیٹے آخرخَیل کے گھرانے پَیدا ہُوئے۔


اور یعبیض نے اِسرائیل کے خُدا سے یہ دُعا کی آہ تُو مُجھے واقعی برکت دے اور میری حدُود کو بڑھائے اور تیرا ہاتھ مُجھ پر ہو اور تُو مُجھے بدی سے بچائے تاکہ وہ میرے غم کا باعِث نہ ہو! اور جو اُس نے مانگا خُدا نے اُس کو بخشا۔


اپنے ماں باپ کو خُوش کر۔ اپنی والِدہ کو شادمان رکھ۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات