Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-تواریخ 24:3 - کِتابِ مُقادّس

3 اور داؤُد نے اِلیعزر کے بیٹوں میں سے صدُوؔق اور اِتمر کے بیٹوں میں سے اخی ملِک کو اُن کی خِدمت کی ترتِیب کے مُطابِق تقسِیم کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 الیعزرؔ کی اَولاد میں سے صدُوقؔ اَور اِتمارؔ کی اَولاد میں سے احِیملکؔ کی مدد سے داویؔد نے کاہِنوں کو اُن کی خدمت کی ترتیب کے مُطابق تقسیم کیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 दाऊद ने इमामों को ख़िदमत के मुख़्तलिफ़ गुरोहों में तक़सीम किया। सदोक़ और अख़ीमलिक ने इसमें दाऊद की मदद की (सदोक़ इलियज़र की औलाद में से और अख़ीमलिक इतमर की औलाद में से था)।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 داؤد نے اماموں کو خدمت کے مختلف گروہوں میں تقسیم کیا۔ صدوق اور اخی مَلِک نے اِس میں داؤد کی مدد کی (صدوق اِلی عزر کی اولاد میں سے اور اخی مَلِک اِتمر کی اولاد میں سے تھا)۔

باب دیکھیں کاپی




۱-تواریخ 24:3
15 حوالہ جات  

اور اخِیطوؔب کا بیٹا صدُوؔق اور ابی یاتر کا بیٹا اخِیملک کاہِن تھے اور شرایاؔہ مُنشی تھا۔


اِنہوں نے بھی اپنے بھائی بنی ہارُون کی طرح داؤُد بادشاہ اور صدُوؔق اور اخی مَلِک اور کاہِنوں اور لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سرداروں کے سامنے اپنا اپنا قُرعہ ڈالا یعنی سردار کے آبائی خاندانوں کا جو حق تھا وُہی اُس کے چھوٹے بھائی کے خاندانوں کا تھا۔


اور نتنی اؔیل مُنشی کے بیٹے سمعیاؔہ نے جو لاویوں میں سے تھا اُن کے ناموں کو بادشاہ اور امِیروں اور صدُوؔق کاہِن اور اخی ملِک بِن ابِیاتر اور کاہِنوں اور لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سرداروں کے سامنے لِکھا۔ جب اِلیعزر کا ایک آبائی خاندان لِیا گیا تو اِتمر کا بھی ایک آبائی خاندان لِیا گیا۔


اور صدُوؔق کاہِن اور اُس کے کاہِن بھائِیوں کو خُداوند کے مسکن کے آگے جِبعُوؔن کے اُونچے مقام پر اِس لِئے۔


اور داؤُد نے صدُوؔق اور ابیاتر کاہِنوں کو اور اُوری ایل اور عساؔیاہ اور یُواؔیل اور سمعیاؔہ اور الی اؔیل اور عمِّینداؔب لاویوں کو بُلایا۔


اور بادشاہ نے یہویدؔع کے بیٹے بِنایاؔہ کو اُس کی جگہ لشکر پر مُقرّر کِیا اور صدُوؔق کاہِن کو بادشاہ نے ابیاؔتر کی جگہ رکھّا۔


اور سِوا مُنشی تھا اور صدُوق اور ابیاتر کاہِن تھے۔


اور داؤُد نوب میں اخِیملک کاہِن کے پاس آیا اور اخِیملک داؤُد سے مِلنے کو کانپتا ہُؤا آیا اور اُس سے کہا تُو کیوں اکیلا ہے اور تیرے ساتھ کوئی آدمی نہیں؟


اور اِتمر کے بیٹوں سے زِیادہ اِلیعزر کے بیٹوں میں رئِیس مِلے اور اِس طرح سے وہ تقسِیم کِئے گئے کہ اِلیعزر کے بیٹوں میں آبائی خاندانوں کے سولہ سردار تھے اور اِتمر کے بیٹوں میں سے آبائی خاندانوں کے مُطابِق آٹھ۔


اور صدُوؔق بِن اخِیطوؔب اور ابی ملِک بِن ابیاؔتر کاہِن تھے اور شَوشا مُنشی تھا۔


اور اُس نے اپنے باپ داؤُد کے حُکم کے مُوافِق کاہِنوں کے فرِیقوں کو ہر روز کے فرض کے مُطابِق اُن کے کام پر اور لاویوں کو اُن کی خِدمت پر مُقرّر کِیا تاکہ وہ کاہِنوں کے رُوبرُو حمد اور خِدمت کریں اور دربانوں کو بھی اُن کے فرِیقوں کے مُطابِق ہر پھاٹک پر مُقرّر کِیا کیونکہ مَردِ خُدا داؤُد نے اَیسا ہی حُکم دِیا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات