Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-تواریخ 21:3 - کِتابِ مُقادّس

3 یُوآؔب نے کہا خُداوند اپنے لوگوں کو جِتنے ہیں اُس سے سَو گُناہ زِیادہ کرے لیکن اَے میرے مالِک بادشاہ کیا وہ سب کے سب میرے مالِک کے خادِم نہیں ہیں؟ پِھر میرا خُداوند یہ بات کیوں چاہتا ہے؟ وہ اِسرائیلؔ کے لِئے خطا کا باعِث کیوں بنے؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 تَب یُوآبؔ نے کہا، ”یَاہوِہ اَپنے لوگوں کی تعداد جِتنی بھی ہے اُس سے سَو گُنا زِیادہ کرے۔ لیکن اَے میرے آقا بادشاہ کیا وہ سَب کے سَب میرے آقا کی رعِیّت نہیں ہیں؟ پھر میرے آقا اَیسا کیوں کرنا چاہتے ہیں؟ وہ اِسرائیل کے لیٔے خطا کا باعث کیوں بنے؟“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 लेकिन योआब ने एतराज़ किया, “ऐ बादशाह मेरे आक़ा, काश रब अपने फ़ौजियों की तादाद सौ गुना बढ़ा दे। क्योंकि यह तो सब आपके ख़ादिम हैं। लेकिन मेरे आक़ा उनकी मर्दुमशुमारी क्यों करना चाहते हैं? इसराईल आपके सबब से क्यों क़ुसूरवार ठहरे?”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 لیکن یوآب نے اعتراض کیا، ”اے بادشاہ میرے آقا، کاش رب اپنے فوجیوں کی تعداد سَو گُنا بڑھا دے۔ کیونکہ یہ تو سب آپ کے خادم ہیں۔ لیکن میرے آقا اُن کی مردم شماری کیوں کرنا چاہتے ہیں؟ اسرائیل آپ کے سبب سے کیوں قصوروار ٹھہرے؟“

باب دیکھیں کاپی




۱-تواریخ 21:3
15 حوالہ جات  

خُداوند تُمہارے باپ دادا کا خُدا تُم کو اِس سے بھی ہزار چند بڑھائے اور جو وعدہ اُس نے تُم سے کِیا ہے اُس کے مُطابِق تُم کو برکت بخشے۔


تیری نسل ریت کی مانِند ہوتی اور تیرے صُلبی فرزند اُس کے ذرّوں کی مانِند بکثرت ہوتے اور اُس کا نام میرے حضُور سے کاٹا اور مِٹایا نہ جاتا۔


اَے خُداوند! تُو نے اِس قَوم کو کثرت بخشی ہے۔ تُو نے اِس قَوم کو بڑھایا ہے۔ تُو ہی ذُوالجلال ہے۔ تُو ہی نے مُلک کی حدُود کو بڑھا دِیا ہے۔


رعایا کی کثرت میں بادشاہ کی شان ہے پر لوگوں کی کمی میں حاکِم کی تباہی ہے۔


خُداوند تُم کو بڑھائے۔ تُم کو اور تُمہاری اَولاد کو۔


سو ہِمّت باندھو اور آؤ ہم اپنی قَوم اور اپنے خُدا کے شہروں کی خاطِر مَردانگی کریں اور خُداوند جو کُچھ اُسے بھلا معلُوم ہو کرے۔


اور وہ اِسرائیلؔ کو یرُبعاؔم کے اُن گُناہوں کے سبب سے چھوڑ دے گا جو اُس نے خُود کِئے اور جِن سے اُس نے اِسرائیلؔ سے گُناہ کرایا۔


نہیں میرے بیٹو! یہ اچھّی بات نہیں جو مَیں سُنتا ہُوں۔ تُم خُداوند کے لوگوں سے نافرمانی کراتے ہو۔


اور مُوسیٰؔ نے ہارُونؔ سے کہا کہ اِن لوگوں نے تیرے ساتھ کیا کِیا تھا جو تُو نے اِن کو اِتنے بڑے گُناہ میں پھنسا دِیا۔


اور ابی مَلِکؔ نے ابرہامؔ کو بُلا کر اُس سے کہا کہ تُو نے ہم سے یہ کیا کِیا؟ اور مُجھ سے تیرا کیا قصُور ہُؤا کہ تُو مُجھ پر اور میری بادشاہی پر ایک گُناہِ عظِیم لایا؟ تُو نے مُجھ سے وہ کام کِئے جِن کا کرنا مُناسِب نہ تھا۔


تَو بھی بادشاہ کا فرمان یُوآؔب پر غالِب رہا چُنانچہ یُوآؔب رُخصت ہُؤا اور تمام اِسرائیلؔ میں پِھرا اور یروشلیِم کو لَوٹا۔


جب تُو بنی اِسرائیل کا شُمار کرے تو جِتنوں کا شُمار ہُؤا ہو وہ فی مَرد شُمار کے وقت اپنی جان کا فِدیہ خُداوند کے لِئے دیں تاکہ جب تُو اُن کا شُمار کر رہا ہو اُس وقت کوئی وبا اُن میں پَھیلنے نہ پائے۔


سو وہ بنی رُوبِن اور بنی جد اور منسّی کے آدھے قبِیلہ کے پاس مُلکِ جِلعاد میں آئے اور اُن سے کہا کہ


تب یہُوآؔس بادشاہ نے یہوؔیدع کاہِن کو اور اَور کاہِنوں کو بُلا کر اُن سے کہا کہ تُم ہَیکل کی دراڑوں کی مرمّت کیوں نہیں کرتے؟ سو اب اپنے اپنے جان پہچان سے نقدی نہ لینا بلکہ اِس کو ہَیکل کی دراڑوں کے لِئے حوالہ کرو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات