Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-تواریخ 19:2 - کِتابِ مُقادّس

2 تب داؤُد نے کہا کہ مَیں ناحس کے بیٹے حنُوؔن کے ساتھ نیکی کرُوں گا کیونکہ اُس کے باپ نے میرے ساتھ نیکی کی۔ پس داؤُد نے قاصِد بھیجے تاکہ اُس کے باپ کے بارے میں اُسے تسلّی دیں۔ سو داؤُد کے خادِم بنی عمُّون کے مُلک میں حنُوؔن کے پاس آئے کہ اُسے تسلّی دیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 تو داویؔد نے چاہا، ”وہ ناحسؔ کے بیٹے حنُونؔ پر مہربانی کرے کیونکہ اُس کے باپ نے مُجھ پر مہربانی کی تھی۔“ لہٰذا حنُونؔ سے اُس کے باپ کے بارے میں ہمدردی کا اِظہار کرنے کے لیٔے داویؔد نے قاصِدوں کا ایک وفد بھیجا۔ جَب داویؔد کے آدمی بنی عمُّون کے مُلک میں حنُونؔ کے پاس اُسے تسلّی دینے آئے

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 दाऊद ने सोचा, “नाहस ने हमेशा मुझ पर मेहरबानी की थी, इसलिए अब मैं भी उसके बेटे हनून पर मेहरबानी करूँगा।” उसने बाप की वफ़ात का अफ़सोस करने के लिए हनून के पास वफ़द भेजा। लेकिन जब दाऊद के सफ़ीर अम्मोनियों के दरबार में पहुँच गए ताकि हनून के सामने अफ़सोस का इज़हार करें

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 داؤد نے سوچا، ”ناحس نے ہمیشہ مجھ پر مہربانی کی تھی، اِس لئے اب مَیں بھی اُس کے بیٹے حنون پر مہربانی کروں گا۔“ اُس نے باپ کی وفات کا افسوس کرنے کے لئے حنون کے پاس وفد بھیجا۔ لیکن جب داؤد کے سفیر عمونیوں کے دربار میں پہنچ گئے تاکہ حنون کے سامنے افسوس کا اظہار کریں

باب دیکھیں کاپی




۱-تواریخ 19:2
14 حوالہ جات  

اور جب داؤُد صِقلاج میں آیا تو اُس نے لُوٹ کے مال میں سے یہُوداؔہ کے بزُرگوں کے پاس جو اُس کے دوست تھے کُچھ کُچھ بھیجا اور کہا کہ دیکھو خُداوند کے دُشمنوں کے مال میں سے یہ تُمہارے لِئے ہدیہ ہے۔


مگر اُس شہر میں ایک کنگال دانِشور مَرد پایا گیا اور اُس نے اپنی حِکمت سے اُس شہر کو بچا لِیا تَو بھی کِسی شخص نے اِس مِسکِین مَرد کو یاد نہ کِیا۔


بادشاہ نے کہا اِس کے لِئے مردؔکَی کی کیا عِزّت و حُرمت کی گئی ہے؟ بادشاہ کے مُلازِموں نے جو اُس کی خِدمت کرتے تھے کہا کہ اُس کے لِئے کُچھ نہیں کِیا گیا۔


اُس دِن اُنہوں نے لوگوں کو مُوسیٰ کی کِتاب میں سے پڑھ کر سُنایا اور اُس میں یہ لِکھا مِلا کہ عمُّونی اور موآبی خُدا کی جماعت میں کبھی نہ آنے پائیں۔


پر جب سنبلّط اور طُوبیاؔہ اور عربوں اور عمُّونیوں اور اشدُودیوں نے سُنا کہ یروشلیِم کی فصِیل مرمّت ہوتی جاتی ہے اور دراڑیں بند ہونے لگِیں تو وہ جل گئے۔


اور طُوبیاؔہ عمُّونی اُس کے پاس کھڑا تھا۔ سو وہ کہنے لگا جو کُچھ وہ بنا رہے ہیں اگر اُس پر لومڑی چڑھ جائے تو وہ اُن کی پتّھر کی شہر پناہ کو گِرا دے گی۔


پِھر اُس نے اپنے خادِم سے کہا تُو اُس سے پُوچھ کہ تُو نے جو ہمارے لِئے اِس قدر فِکریں کِیں تو تیرے لِئے کیا کِیا جائے؟ کیا تُو چاہتی ہے کہ بادشاہ سے یا فَوج کے سردار سے تیری سِفارِش کی جائے؟ اُس نے جواب دِیا مَیں تو اپنے ہی لوگوں میں رہتی ہُوں۔


داؤُد نے اُس سے کہا مت ڈر کیونکہ مَیں تیرے باپ یُونتن کی خاطِر ضرُور تُجھ پر مِہربانی کرُوں گا اور تیرے باپ ساؤُل کی ساری زمِین تُجھے پھیر دُوں گا اور تُو ہمیشہ میرے دسترخوان پر کھانا کھایا کر۔


پِھر داؤُد نے کہا کیا ساؤُل کے گھرانے میں سے کوئی باقی ہے جِس پر مَیں یُونتن کی خاطِر مِہربانی کرُوں؟


اور بُہت سے یہُودی مرتھا اور مریمؔ کو اُن کے بھائی کے بارے میں تسلّی دینے آئے تھے۔


اِس کے بعد اَیسا ہُؤا کہ بنی عمُّون کا بادشاہ ناحس مَر گیا اور اُس کا بیٹا اُس کی جگہ سلطنت کرنے لگا۔


پر بنی عمُّون کے امِیروں نے حنُوؔن سے کہا کیا تیرا خیال ہے کہ داؤُد تیرے باپ کی عِزّت کرتا ہے جو اُس نے تیرے پاس تسلّی دینے والے بھیجے ہیں؟ کیا اُس کے خادِم تیرے مُلک کا حال دریافت کرنے اور اُسے تباہ کرنے اور بھید لینے نہیں آئے ہیں؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات