Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-تواریخ 17:9 - کِتابِ مُقادّس

9 اور مَیں اپنی قَوم اِسرائیلؔ کے لِئے ایک جگہ ٹھہراؤُں گا اور اُن کو قائِم کر دُوں گا تاکہ اپنی جگہ بسے رہیں اور پِھر ہٹائے نہ جائیں اور نہ شرارت کے فرزند پِھر اُن کو دُکھ دینے پائیں گے جَیسا شرُوع میں ہُؤا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 اَور مَیں اَپنی قوم اِسرائیل کو ایک اَیسی سرزمین میں قائِم کروں گا جو اُن کا وطن ہوگا اَور اُنہیں وہاں سے کبھی نہ ہٹایا جا سکےگا۔ اَور بدکار لوگ اُنہیں دُکھ نہ دے سکیں گے جَیسا کہ وہ پہلے کیا کرتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 और मैं अपनी क़ौम इसराईल के लिए एक वतन मुहैया करूँगा, पौदे की तरह उन्हें यों लगा दूँगा कि वह जड़ पकड़कर महफ़ूज़ रहेंगे और कभी बेचैन नहीं होंगे। बेदीन क़ौमें उन्हें उस तरह नहीं दबाएँगी जिस तरह माज़ी में किया करती थीं,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 اور مَیں اپنی قوم اسرائیل کے لئے ایک وطن مہیا کروں گا، پودے کی طرح اُنہیں یوں لگا دوں گا کہ وہ جڑ پکڑ کر محفوظ رہیں گے اور کبھی بےچین نہیں ہوں گے۔ بےدین قومیں اُنہیں اُس طرح نہیں دبائیں گی جس طرح ماضی میں کیا کرتی تھیں،

باب دیکھیں کاپی




۱-تواریخ 17:9
21 حوالہ جات  

اور وہ اُن کی آنکھوں کے سب آنسُو پونچھ دے گا۔ اِس کے بعد نہ مَوت رہے گی اور نہ ماتم رہے گا۔ نہ آہ و نالہ نہ درد۔ پہلی چِیزیں جاتی رہیِں۔


کوئی تُم کو بے فائِدہ باتوں سے دھوکا نہ دے کیونکہ اِن ہی گُناہوں کے سبب سے نافرمانی کے فرزندوں پر خُدا کا غضب نازِل ہوتا ہے۔


تُو نے اپنی حِکمت اور خِرد سے مال حاصِل کِیا اور سونے چاندی سے اپنے خزانے بھر لِئے۔


تُو نے قَوموں کو اپنے ہاتھ سے نِکال دِیا اور اِن کو بسایا۔ تُو نے اُمّتوں کو تباہ کِیا اور اِن کو چاروں طرف پَھیلایا۔


اور ایک مُدّ ت کے بعد یُوں ہُؤا کہ مِصرؔ کا بادشاہ مَر گیا اور بنی اِسرائیل اپنی غُلامی کے سبب سے آہ بھرنے لگے اور روئے اور اُن کا رونا جو اُن کی غُلامی کے باعِث تھا خُدا تک پُہنچا۔


کیونکہ مَیں اُن کو اُن کے مُلک میں قائِم کرُوں گا اور وہ پِھر کبھی اپنے وطن سے جو مَیں نے اُن کو بخشا ہے نِکالے نہ جائیں گے خُداوند تیرا خُدا فرماتا ہے۔


اور وہ اُس مُلک میں جو مَیں نے اپنے بندہ یعقُوبؔ کو دِیا جِس میں تُمہارے باپ دادا بستے تھے بسیں گے اور وہ اور اُن کی اَولاد اور اُن کی اَولاد کی اَولاد ہمیشہ تک اُس میں سکُونت کریں گے اور میرا بندہ داؤُد ہمیشہ کے لِئے اُن کا فرمانروا ہو گا۔


اور مَیں اُن کو سب اُمّتوں کے درمِیان سے واپس لاؤُں گا اور سب مُلکوں میں سے فراہم کرُوں گا اور اُن ہی کے مُلک میں پُہنچاؤُں گا اور اِسرائیل کے پہاڑوں پر نہروں کے کنارے اور زمِین کے تمام آباد مکانوں میں چراؤُں گا۔


ہاں مَیں اُن سے خُوش ہو کر اُن سے نیکی کرُوں گا اور یقِیناً دِل و جان سے اُن کو اِس مُلک میں لگاؤُں گا۔


کیونکہ اُن پر میری نظرِ عِنایت ہو گی اور مَیں اُن کو اِس مُلک میں واپس لاؤُں گا اور مَیں اُن کو برباد نہیں بلکہ آباد کرُوں گا۔ مَیں اُن کو لگاؤُں گا اور اُکھاڑُوں گا نہیں۔


صِیُّون کے غم زدوں کے لِئے یہ مُقرّر کر دُوں کہ اُن کو راکھ کے بدلے سِہرا اور ماتم کی جگہ خُوشی کا رَوغن اور اُداسی کے بدلے سِتایش کا خِلعت بخشُوں تاکہ وہ صداقت کے درخت اور خُداوند کے لگائے ہُوئے کہلائیں کہ اُس کا جلال ظاہِر ہو۔


پِھر کبھی تیرے مُلک میں ظُلم کا ذِکر نہ ہو گا اور نہ تیری حدُود کے اندر خرابی یا بربادی کا بلکہ تُو اپنی دِیواروں کا نام نجات اور اپنے پھاٹکوں کا حمد رکھّے گی۔


تیرے فرزند جلدی کرتے ہیں اور وہ جو تُجھے برباد کرنے اور اُجاڑنے والے تھے تُجھ سے نِکل جائیں گے۔


جو خُداوند کے گھر میں لگائے گئے ہیں وہ ہمارے خُدا کی بارگاہوں میں سرسبز ہوں گے۔


دُشمن اُس پر جبر نہ کرنے پائے گا اور شرارت کا فرزند اُسے نہ ستائے گا


اور جہاں کہِیں تُو گیا مَیں تیرے ساتھ رہا اور تیرے سب دُشمنوں کو تیرے سامنے سے کاٹ ڈالا ہے اور مَیں رُویِ زمِین کے بڑے بڑے آدمِیوں کے نام کی مانِند تیرا نام کر دُوں گا۔


اور اُس وقت بھی جب مَیں نے حُکم دِیا کہ میری قَوم اِسرائیلؔ پر قاضی مُقرّر ہوں اور مَیں تیرے سب دُشمنوں کو مغلُوب کرُوں گا۔ ماسِوا اِس کے مَیں تُجھے بتاتا ہُوں کہ خُداوند تیرے لِئے ایک گھر بنائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات