۱-تواریخ 16:4 - کِتابِ مُقادّس4 اُس نے لاویوں میں سے بعضوں کو مُقرّر کِیا کہ خُداوند کے صندُوق کے آگے خِدمت کریں اور خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا کا ذِکر اور شُکر اور اُس کی حمد کریں۔ باب دیکھیںاُردو ہم عصر ترجُمہ4 اَور داویؔد نے لیویوں میں سے بعض کو یَاہوِہ کے صندُوق کے آگے مناجات کرنے، شُکر گزاری کرنے اَور یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا کی حَمد و ثنا کرنے کی خدمات پر مُقرّر کیا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस4 उसने कुछ लावियों को रब के संदूक़ के सामने ख़िदमत करने की ज़िम्मादारी दी। उन्हें रब इसराईल के ख़ुदा की तमजीद और हम्दो-सना करनी थी। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن4 اُس نے کچھ لاویوں کو رب کے صندوق کے سامنے خدمت کرنے کی ذمہ داری دی۔ اُنہیں رب اسرائیل کے خدا کی تمجید اور حمد و ثنا کرنی تھی۔ باب دیکھیں |
تو اَیسا ہُؤا کہ جب نرسِنگے پُھونکنے والے اور گانے والے مِل گئے تاکہ خُداوند کی حمد اور شُکرگُذاری میں اُن سب کی ایک آواز سُنائی دے اور جب نرسِنگوں اور جھانجھوں اور مُوسِیقی کے سب سازوں کے ساتھ اُنہوں نے اپنی آواز بُلند کر کے خُداوند کی سِتایش کی کہ وہ بھلا ہے کیونکہ اُس کی رحمت ابدی ہے تو وہ گھر جو خُداوند کا مسکن ہے ابر سے بھر گیا۔