Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-تواریخ 11:5 - کِتابِ مُقادّس

5 اور یبُوس کے باشِندوں نے داؤُد سے کہا کہ تُو یہاں آنے نہ پائے گا تَو بھی داؤُد نے صِیُّون کا قلعہ لے لِیا۔ یِہی داؤُد کا شہر ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 یبُوسیوں نے داویؔد سے کہا، ”تُم یہاں داخل نہ ہو سکوگے۔“ تاہم داویؔد نے صِیّونؔ کا قلعہ فتح کر لیا جسے اَب داویؔد کا شہر کہتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 दाऊद को देखकर यबूसियों ने उससे कहा, “आप हमारे शहर में कभी दाख़िल नहीं हो पाएँगे!” तो भी दाऊद ने सिय्यून के क़िले पर क़ब्ज़ा कर लिया जो आजकल ‘दाऊद का शहर’ कहलाता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 داؤد کو دیکھ کر یبوسیوں نے اُس سے کہا، ”آپ ہمارے شہر میں کبھی داخل نہیں ہو پائیں گے!“ توبھی داؤد نے صیون کے قلعے پر قبضہ کر لیا جو آج کل ’داؤد کا شہر‘ کہلاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-تواریخ 11:5
26 حوالہ جات  

پِھر مَیں نے نِگاہ کی تو کیا دیکھتا ہُوں کہ وہ برّہ صِیُّوؔن کے پہاڑ پر کھڑا ہے اور اُس کے ساتھ ایک لاکھ چَوالِیس ہزار شخص ہیں جِن کے ماتھے پر اُس کا اور اُس کے باپ کا نام لِکھا ہُؤا ہے۔


بلکہ تُم صِیُّون کے پہاڑ اور زِندہ خُدا کے شہر یعنی آسمانی یروشلِیم کے پاس اور لاکھوں فرِشتوں۔


چُنانچہ لِکھا ہے کہ دیکھو مَیں صِیُّون میں ٹھیس لگنے کا پتّھر اور ٹھوکر کھانے کی چٹان رکھتا ہُوں اور جو اُس پر اِیمان لائے گا وہ شرمِندہ نہ ہو گا۔


کیونکہ خُداوند نے صِیُّون کو چُنا ہے۔ اُس نے اُسے اپنے مسکن کے لِئے پسند کِیا ہے۔


کیونکہ وہاں عدالت کے تخت یعنی داؤُد کے خاندان کے تخت قائِم ہیں۔


بلکہ صِیُّون کے بارے میں کہا جائے گا کہ فُلاں فُلاں آدمی اُس میں پَیدا ہُوئے اور حق تعالیٰ خُود اُس کو قِیام بخشے گا۔


خُداوند صِیُّون کے پھاٹکوں کو یعقُوب کے سب مسکنوں سے زِیادہ عزِیز رکھتا ہے۔


بلکہ یہُوداؔہ کے قبِیلہ کو چُنا۔ اُسی کوہِ صِیُّون کو جِس سے اُس کو مُحبّت تھی


شِمال کی جانِب کوہِ صِیُّون جو بڑے بادشاہ کا شہر ہے وہ بُلندی میں خُوش نُما اور تمام زمِین کا فخر ہے۔


خُداوند کی سِتایش کرو جو صِیُّون میں رہتا ہے۔ لوگوں کے درمِیان اُس کے کاموں کو بیان کرو


مَیں تو اپنے بادشاہ کو اپنے کوہِ مُقدّس صِیُّون پر بِٹھا چُکا ہُوں۔


تب سُلیماؔن نے اِسرائیل کے بزُرگوں اور قبِیلوں کے سب رئِیسوں یعنی بنی اِسرائیل کے آبائی خاندانوں کے سرداروں کو یروشلیِم میں اِکٹّھا کِیا تاکہ وہ داؤُد کے شہر سے جو صِیّون ہے خُداوند کے عہد کا صندُوق لے آئیں۔


اور داؤُد قلعہ میں رہنے لگا۔ اِس لِئے اُنہوں نے اُس کا نام داؤُد کا شہر رکھّا۔


تب سُلیماؔن نے اِسرائیلؔ کے بزُرگوں اور قبِیلوں کے سب سرداروں کو جو بنی اِسرائیل کے آبائی خاندانوں کے رئِیس تھے اپنے پاس یروشلیِم میں جمع کِیا تاکہ وہ داؤُد کے شہر سے جو صِیُّون ہے خُداوند کے عہد کے صندُوق کو لے آئیں۔


اور داؤُد بادشاہ کو خبر مِلی کہ خُداوند نے عوبیدادؔوم کے گھرانے کو اور اُس کی ہر چِیز میں خُدا کے صندُوق کے سبب سے برکت دی ہے۔ تب داؤُد گیا اور خُدا کے صندُوق کو عوبیدادؔوم کے گھر سے داؤُد کے شہر میں خُوشی خُوشی لے آیا۔


اور داؤُد نے خُداوند کے صندُوق کو اپنے ہاں داؤُد کے شہر میں لے جانا نہ چاہا بلکہ داؤُد اُسے ایک طرف جاتی عوبید ادُوم کے گھر لے گیا۔


اور داؤُد اُس قلعہ میں رہنے لگا اور اُس نے اُس کا نام داؤُد کا شہر رکھّا اور داؤُد نے گِرداگِرد مِلّو سے لے کر اندر کے رُخ تک بُہت کُچھ تعمِیر کِیا۔


تیرے خادِم نے شیر اور رِیچھ دونوں کو جان سے مارا۔ سو یہ نامختُون فِلستی اُن میں سے ایک کی مانِند ہو گا اِس لِئے کہ اُس نے زِندہ خُدا کی فَوجوں کی فضِیحت کی ہے۔


اور داؤُد نے اُن لوگوں سے جو اُس کے پاس کھڑے تھے پُوچھا کہ جو شخص اِس فِلستی کو مار کر یہ ننگ اِسرائیلؔ سے دُور کرے اُس سے کیا سلُوک کِیا جائے گا؟ کیونکہ یہ نامختُون فِلستی ہوتا کَون ہے کہ وہ زِندہ خُدا کی فَوجوں کی فضِیحت کرے؟


پر وہ شخص اُس رات رہنے پر راضی نہ ہُؤا بلکہ اُٹھ کر روانہ ہُؤا اور یبُوس کے سامنے پُہنچا۔ (یروشلِیم یِہی ہے) اور دو گدھے زِین کَسے ہُوئے اُس کے ساتھ تھے اور اُس کی حَرم بھی ساتھ تھی۔


اور داؤُؔد اور تمام اِسرائیلی یروشلیِم کو گئے (یبُوس یِہی ہے) اور اُس مُلک کے باشِندے یبُوسی وہاں تھے۔


اور داؤُد نے کہا کہ جو کوئی پہلے یبُوسیوں کو مارے وہ سردار اور سِپہ سالار ہو گا اور یُوآب بِن ضرُوؔیاہ پہلے چڑھ گیا اور سردار بنا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات