Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




صفن یاہ 2:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 قوانین کے نافذالعمل ہونے سے پہلے اَور وہ دِن تُمہیں بھُوسے کی مانند اُڑا لے جائے، اُس سے پہلے کہ یَاہوِہ کا قہر شدید تُم پر نازل ہو، اَور یَاہوِہ کے غضب کا دِن تُم پر آ پہُنچے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اِس سے پہلے کہ تقدِیرِ الٰہی ظاہِر ہو اور وہ دِن بُھس کی مانِند جاتا رہے اور خُداوند کا قہرِ شدِید تُم پر نازِل ہو اور اُس کے غضب کا دِن تُم پر آ پُہنچے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 इससे पहले कि मुक़र्ररा दिन आकर तुझे भूसे की तरह उड़ा ले जाए। ऐसा न हो कि तुम रब के सख़्त ग़ुस्से का निशाना बन जाओ, कि रब का ग़ज़बनाक दिन तुम पर नाज़िल हो जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اِس سے پہلے کہ مقررہ دن آ کر تجھے بھوسے کی طرح اُڑا لے جائے۔ ایسا نہ ہو کہ تم رب کے سخت غصے کا نشانہ بن جاؤ، کہ رب کا غضب ناک دن تم پر نازل ہو جائے۔

باب دیکھیں کاپی




صفن یاہ 2:2
22 حوالہ جات  

اُن کے قہر کا سامنا کون کر سکتا ہے؟ اَور کون اُن کے ہیبت ناک غضب کو برداشت کر سَکتا ہے؟ اُن کا غُصّہ آگ کی طرح نازل ہوتاہے؛ اُن کے سامنے چٹّانیں لرز جاتی ہیں۔


لہٰذا وہ صُبح کے کُہر، اَور علی الصبح کی غائب ہونے والی اوس، اَور کھلیان سے اُڑنے والی بھُوسی، یا کھڑکی میں سے نکلتے ہُوئے دھوئیں کی مانند ہوں گے۔


یَاہوِہ نے اَپنا غضب پُورے جوش سے ظاہر کیا؛ اُنہُوں نے اَپنا شدید قہر نازل کیا۔ اُنہُوں نے صِیّونؔ میں اَیسی آگ لگائی جِس نے اُس کی بُنیادیں بھسم کر دیں۔


حالانکہ لوگ سیلاب کے پانی کی طرح اُمنڈ آتے ہیں، لیکن جَب وہ ڈانٹتا ہے تو وہ اَیسے دُور بھاگ جاتے ہیں، جَیسے ٹیلوں پر کی بھُوسی ہَوا کے سامنے اُڑ جاتی ہے، اَور گھاس پھُوس جسے آندھی اُڑائے پھرتی ہے۔


لیکن بدکار لوگ اَیسے نہیں ہوتے! وہ اُس بھُوسے کی مانند ہوتے ہیں، جسے ہَوا اُڑا لے جاتی ہے۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں ذرا اِنتظار کرو، اُس دِن کا جَب مَیں تمہارے خِلاف شہادت دُوں گا۔ مَیں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں قوموں مملکتوں اَور بادشاہوں کو جمع کروں گا میں اُن پر اَپنا غیرت کا قہر نازل کروں گا۔ شدید قہر۔ میرا قہر آگ کی طرح ہوگا جو ساری دُنیا کو جَلا کر رکھ دے گا۔


یَاہوِہ کے قہر کے دِن اُنہیں اُن کی چاندی اَور سونا بچا نہ سکےگا، تمام دُنیا اُن کی غیرت کی آگ میں جَل کر ساری زمین خاک ہو جائے گی۔“ کیونکہ وہ سَب کا جو زمین پر رہتے ہوں گے اَچانک خاتِمہ کر دیں گے۔


اُن کی حالت اَیسی ہو جائے جَیسے ہَوا کے سامنے بھُوسی، جَیسا کہ کٹی ہُوئی گھاس جسے آندھی اُڑا لے جاتی ہے؟


آسمان اَور زمین ٹل جایٔیں گی لیکن میری باتیں کبھی نہیں ٹلیں گی۔


لیکن مَیں یَاہوِہ اَپنی مرضی سے کلام کروں گا اَور وہ بِلا تاخیر پُورا ہوگا۔ کیونکہ اَے سرکش خاندان، مَیں تمہارے ایّام میں جو کچھ کہُوں گا اُسے پُورا کروں گا۔ یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں۔‘ “


یَاہوِہ کا غضب تَب تک موقُوف نہ ہوگا جَب تک کہ وہ اَپنے دِل کے منصُوبے اَچھّی طرح پُوری نہ کر لیں۔ آنے والے دِنوں میں تُم اُسے بخُوبی سمجھ لوگے۔


”اَب اَے خُدا کو فراموش کرنے والو! اُن پر توجّہ کرو، اَیسا نہ ہو کہ میں تُمہیں پھاڑ ڈالوں اَور کویٔی چھُڑانے والا نہ ہو:


اُن کے بیٹے کو چُومو۔ کہیں اَیسا نہ ہو کہ وہ خفا ہو جایئں اَور تُم اَپنی راہ ہی میں فنا ہو جاؤ، کیونکہ خُدا کا غضب پل بھر میں بھڑک سَکتا ہے۔ مُبارک ہیں وہ سَب جو اُن میں پناہ لیتے ہیں۔


اَے بنی یہُوداہؔ اَور یروشلیمؔ کے لوگوں، یَاہوِہ کے لیٔے اَپنا ختنہ کرو، ہاں اَپنے دِل کا ختنہ کرو، ورنہ تمہاری بداعمالی کے باعث، میرا قہر آگ کی مانند نازل ہوگا، اَور اَیسا بھڑکے گا کہ کویٔی اُسے بُجھا نہ سکےگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات