Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




صفن یاہ 1:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 میں زمین کے اُوپر سے سَب کچھ مٹا دُوں گا، یَاہوِہ فرماتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 خُداوند فرماتا ہے مَیں رُویِ زمِین سے سب کُچھ بِالکُل نیست کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 रब फ़रमाता है, “मैं रूए-ज़मीन पर से सब कुछ मिटा डालूँगा,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 رب فرماتا ہے، ”مَیں رُوئے زمین پر سے سب کچھ مٹا ڈالوں گا،

باب دیکھیں کاپی




صفن یاہ 1:2
13 حوالہ جات  

زمین اَپنے باشِندوں کے کاموں کے سبب سے، ویران ہو جائے گی۔


اَور شاہِ یہُودیؔہ یہُویقیمؔ سے یہ بھی کہہ: ’یَاہوِہ فرماتے ہیں، تُم نے اُس طُومار کو یہ کہہ کر جَلا دیا تھا، ”تُم نے اُس میں یہ کیوں لِکھا کہ شاہِ بابیل یقیناً آئے گا اَور اِس مُلک کو تباہ کرےگا اَور اِس میں نہ اِنسان باقی چھوڑے گا اَور نہ حَیوان؟“


یَاہوِہ فرماتے ہیں، میں حُکم جاری کروں گا، اَور مَیں پھر اُنہیں اِس شہر میں واپس لاؤں گا۔ وہ اِس سے لڑیں گے اَور اِسے فتح کرکے جَلا ڈالیں گے۔ اَور مَیں یہُودیؔہ کے شہروں کو اَیسا اُجاڑ دُوں گا کہ وہاں کویٔی بھی آباد نہ ہونے پایٔےگا۔“


پھر مَیں نے پُوچھا، ”اَے یَاہوِہ کب تک؟“ اَور اُنہُوں نے جَواب دیا: ”جَب تک شہر ویران نہ ہوں اَور اُن میں کویٔی اِنسان بسنے والا نہ رہے، جَب تک گھر خالی نہ ہو جایٔیں اَور کھیت تباہ و برباد ہوکر نہ رہ جایٔیں،


یُوں یَاہوِہ کا کلام جو یرمیاہؔ نبی کی زبانی دیا گیا تھا وہ پُورا ہو گیا کہ زمین ستّر سال تک سَبت کا آرام پایٔے گی یعنی ویران رہے گی۔


چنانچہ یَاہوِہ نے فرمایا، ”مَیں اِنسان کو جسے مَیں نے پیدا کیا، رُوئے زمین پر سے مٹا دُوں گا بَلکہ سَب کو خواہ وہ اِنسان ہُوں یا جانور؛ خواہ وہ زمین پر رینگنے والے جانور ہُوں اَور ہَوا کے پرندے۔ مُجھے افسوس ہے کہ مَیں نے اُنہیں بنایا۔“


” ’چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں، میرا غُصّہ اَور غضب اِس مقام پر، ہر اِنسان اَور حَیوان پر، درختوں اَور پَودوں پر اَور میدان کے فصلوں پر اُنڈیل دیا جائے گا جو جلتا ہی رہے گا اَور بُجھایا نہ جائے گا۔


اگرچہ ارامی فَوج چند فَوجیوں کے ساتھ آئی تھی لیکن یَاہوِہ نے ایک بہت بڑی فَوج کو اُن کے ہاتھ میں کر دیا۔ کیونکہ بنی یہُوداہؔ نے یَاہوِہ اَپنے آباؤاَجداد کے خُدا کو ترک کر دیا تھا۔ پس یُوآشؔ کو اُس کے کئے کا بدلہ مِل گیا۔


یَاہوِہ نے جو قصد کیا ہُوا تھا اُسے پُورا کر ڈالا؛ اُنہُوں نے اَپنا کلام پُورا کیا، جو اُنہُوں نے قدیم ایّام میں فرمایا تھا۔ اُنہُوں نے نہایت بے رحمی کے ساتھ اُسے گرا دیا، اَور دُشمن کو تُجھ پر شادمان کیا، اَور تیرے حریف کا سینگ بُلند کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات