صفن یاہ 1:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ10 یَاہوِہ فرماتے ہیں، اُس دِن مچھلی پھاٹک سے ایک آواز بُلند ہوگی، نئی بستی سے ماتم کی آواز اُٹھے گی، اَور پہاڑیوں سے بڑے شوروغل کی آواز آئے گی۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس10 اور خُداوند فرماتا ہے اُسی روز مچھلی پھاٹک سے رونے کی آواز اور مِشنہ سے ماتم کی اور ٹِیلوں پر سے بڑے غَوغا کی صدا اُٹھے گی۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस10 रब फ़रमाता है, “उस दिन मछली के दरवाज़े से ज़ोर की चीख़ें, नए शहर से आहो-ज़ारी और पहाड़ियों से कड़कती आवाज़ें सुनाई देंगी। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن10 رب فرماتا ہے، ”اُس دن مچھلی کے دروازے سے زور کی چیخیں، نئے شہر سے آہ و زاری اور پہاڑیوں سے کڑکتی آوازیں سنائی دیں گی۔ باب دیکھیں |
اَور جَب اُن کے لوگ قتل ہوکر اُن کے بُتوں کے درمیان، اُن کی قُربان گاہوں کے اطراف، ہر اُونچی پہاڑی پر اَور تمام پہاڑوں کی چوٹیوں پر، ہر سایہ دار درخت اَور ہر سرسبز بلُوط کے نیچے، الغرض ہر اُس جگہ پر جہاں وہ اَپنے بُتوں کے لیٔے خُوشبودار لوبان جَلاتے ہیں، بکھرے پڑے ملیں گے۔ تَب وہ جان لیں گے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔