Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 9:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 اَے صِیّونؔ کی بیٹی، نہایت خُوش ہو! اَے یروشلیمؔ کی بیٹی، فتح کا نعرہ لگاؤ! دیکھو، تمہارا بادشاہ تمہارے پاس آ رہاہے، وہ صادق اَور فتح مند ہے، وہ حلیم ہے اَور گدھے پر، بَلکہ گدھی کے بچّے پر سوار ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 اَے بِنتِ صِیُّون تُو نِہایت شادمان ہو۔ اَے دُخترِ یروشلیِم خُوب للکار کیونکہ دیکھ تیرا بادشاہ تیرے پاس آتا ہے۔ وہ صادِق ہے اور نجات اُس کے ہاتھ میں ہے۔ وہ حلِیم ہے اور گدھے پر بلکہ جوان گدھے پر سوار ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 ऐ सिय्यून बेटी, शादियाना बजा! ऐ यरूशलम बेटी, शादमानी के नारे लगा! देख, तेरा बादशाह तेरे पास आ रहा है। वह रास्तबाज़ और फ़तहमंद है, वह हलीम है और गधे पर, हाँ गधी के बच्चे पर सवार है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 اے صیون بیٹی، شادیانہ بجا! اے یروشلم بیٹی، شادمانی کے نعرے لگا! دیکھ، تیرا بادشاہ تیرے پاس آ رہا ہے۔ وہ راست باز اور فتح مند ہے، وہ حلیم ہے اور گدھے پر، ہاں گدھی کے بچے پر سوار ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 9:9
43 حوالہ جات  

”یَاہوِہ کا فرمان ہے، اَے میری بیٹی صِیّونؔ، بُلند آواز میں گاؤ اَور شادمان ہو، کیونکہ مَیں آکر تمہارے درمیان سکونت کروں گا۔“


تَب وہ گدھے کے بچّے کو یِسوعؔ کے پاس لایٔے اَور اَپنے کپڑے اُس پر ڈال دئیے، اَور وہ اُس پر سوارہوگئے۔


مَیں ہی یَاہوِہ ہُوں، اَور میرے سِوا کویٔی مُنجّی نہیں۔


میرا جُوا اَپنے اُوپر اُٹھالو اَور مُجھ سے سیکھو، کیونکہ مَیں حلیم ہُوں اَور دِل کا فروتن اَور تمہاری رُوحوں کو آرام ملے گا۔


اَے صِیّونؔ کو خُوشخبری سُنانے والے، اُونچے پہاڑ پر چڑھ جا۔ اَور اَے یروشلیمؔ کو بشارت دینے والے، پُکار کر اَپنی آواز بُلند کرو، آواز بُلند کرو، ڈر مت؛ یہُودیؔہ کے شہروں سے کہو، ”یہ رہا تمہارا خُدا!“


یَاہوِہ نے دُنیا کی اِنتہا تک یہ اعلان کر دیا ہے: ”صِیّونؔ کی بیٹی سے کہو، ’دیکھ تیرا مُنجّی آ رہاہے! دیکھ وہ تیرا اجر اَپنے ساتھ لا رہاہے، اَور تیرا مُعاوضہ بھی اُس کے ساتھ ہے۔‘ “


کیونکہ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں، اِسرائیل کا قُدُّوس، تمہارا مُنجّی؛ مَیں نے مِصر کو تمہارے فدیہ میں، اَور کُوشؔ اَور سیبا کو تمہارے بدلے میں دیا۔


اَے صِیّونؔ کے لوگو، للکارو اَور خُوشی سے گاؤ، کیونکہ اِسرائیل کا قُدُّوس تمہارے درمیان عظیم ہے۔“


”میں تو اَپنے بادشاہ کو اَپنے مُقدّس کوہِ صِیّونؔ پر بِٹھا چُکا ہُوں۔“


نتن ایل نے کہا، ”ربّی، آپ خُدا کے بیٹے ہیں؛ آپ اِسرائیلؔ کے بادشاہ ہیں۔“


مریمؔ کو ایک بیٹا ہوگا اَور تُم اُس کا نام یِسوعؔ رکھنا کیونکہ وُہی اَپنے لوگوں کو اُن کے گُناہوں سے نَجات دیں گے۔“


بَلکہ وہ یَاہوِہ اَپنے خُدا اَور اَپنے بادشاہ داویؔد کی خدمت کریں گے، جسے میں اُن پر حُکومت کرنے کے لیٔے برپا کروں گا۔


آئندہ جو کچھ ہونے والا ہے اُسے بَیان کرو، وہ اگر چاہیں تو آپَس میں مشورت کریں۔ کس نے قدیم ہی سے یہ پیشن گوئی کی، قدیم ایّام میں ہی کس نے یہ ظاہر کیا؟ کیا وہ میں یَاہوِہ ہی نہ تھا؟ اَور میرے سِوا کویٔی اَور خُدا نہیں، صادق اَور مُنجّی خُدا ہیں؛ میرے سِوا کویٔی اَور نہیں ہے۔


جَب مَیں بادشاہ کے حق میں اَپنے اشعار سُنانے لگتا ہُوں تو میرے دِل میں ایک نفیس موضوع جوش مارتا ہے؛ میری زبان ایک ماہر کاتب کا قلم بَن جاتی ہے۔


لیکن وہ چِلّائے، ”اِسے یہاں سے لے جاؤ! لے جاؤ! اَور اِسے مصلُوب کرو!“ پِیلاطُسؔ نے کہا، ”کیا میں اِسے جو تمہارا بادشاہ ہے مصلُوب کر دُوں؟“ اہم کاہِنوں نے کہا، ”قَیصؔر کے سِوا ہمارا کویٔی بادشاہ نہیں۔“


پُوچھنے لگے، ”یہُودیوں کا بادشاہ جو پیدا ہُواہے، وہ کہاں ہے؟ کیونکہ مشرق میں ہم نے حُضُور کی آمد کا ستارہ دیکھ کر اُنہیں سَجدہ کرنے کے واسطے آئے ہیں۔“


اَور آپ نے حضرت مَوشہ سے لے کر سارے نبیوں کی باتیں جو آپ کے بارے میں کِتاب مُقدّس میں درج تھیں، اُنہیں سمجھا دیں۔


اُس کے تیس بیٹے تھے جو تیس گدھوں پر سوار ہُوا کرتے تھے۔ گِلعادؔ میں تیس شہر اُن کے اِختیار میں تھے جو آج کے دِن تک حوّوت یائیرؔ کہلاتےہیں۔


اِسرائیل اَپنے خالق میں شادمان رہے؛ اَور فرزندانِ صِیّونؔ اَپنے بادشاہ کے سبب سے شادمان ہوں۔


جُنوب کے جانوروں کے متعلّق نبُوّت: اَپنی دولت گدھوں کی پیٹھ پر، اَور اَپنے خزانے اُونٹوں کے کی اُونچی پیٹھ پر لاد کر، اُن کے سفیر دُکھ اَور مُصیبت کی سرزمین میں سے ہوکر، جہاں شیرببر اَور شیرنیاں، اَور جہاں افعی اَور اُڑنے والے زہریلے سانپ رہتے ہیں، اُن لوگوں کی طرف جا رہے ہیں جِن سے اُنہیں کویٔی فائدہ نہ ہوگا،


کیونکہ یَاہوِہ ہمارے مُنصِف ہیں، یَاہوِہ ہمارے شَریعت دینے والے ہیں۔ یَاہوِہ ہمارے بادشاہ ہیں؛ وُہی ہمیں بچائیں گے۔


کیونکہ جو اعلیٰ اَور بُزرگ اَور تا اَبد قائِم رہے گا اَور جِس کا نام قُدُّوس ہے یُوں فرماتے ہیں: ”میں بُلند اَور پاک مقام میں رہتا ہُوں، وُہی جو شکستہ دِل اَور فروتن ہے اُس کے ساتھ بھی ہُوں، تاکہ فروتن کی رُوح کو اَور شکستہ دِل کے دِل کو بحال کروں۔


لیکن مَیں یہُوداہؔ کے گھرانے پر رحم کروں گا اَور اُنہیں بچاؤں گا۔ لیکن کمان، تلوار یا جنگ یا گھوڑوں اَور سواروں سے نہیں بَلکہ یَاہوِہ اُن کے خُدا کے ذریعہ۔“


لیکن اَے بیت لحمؔ اِفراتہؔ، تُو جو یہُوداہؔ کی برادری میں سَب سے چھوٹاہے، تو بھی تُجھ میں سے میرے لیٔے ایک حاکم برپا ہوگا جو سارے اِسرائیل پر حُکومت کرےگا، وہ ایّام اَزل سے ہے، اُس کا ظہُور قدیم زمانے سے ہے۔


لہٰذا صدُوقؔ کاہِنؔ، ناتنؔ نبی، بِنایاہؔ بِن یہُویدعؔ اَور کریتی اَور پِلیتھی گیٔے اَور شُلومونؔ کو داویؔد بادشاہ کے خچّر پر سوار کرایا اَور اُسے حِفاظت سے گیحونؔ لایٔے۔


پہاڑوں پر اُن کے قدم کیسے خُوشنما ہیں جو خُوشخبری لاتے ہیں، اَور سلامتی کی مُنادی کرتے ہیں، اَور اَچھّی خبر لاتے ہیں، اَور نَجات کا اعلان کرتے ہیں، اَور صِیّونؔ سے کہتے ہیں، ”کہ تمہارا خُدا حُکمرانی کرتا ہے!“


تُو آگ کے لیٔے ایندھن بنے گی، تیرا خُون تیرے مُلک میں بہایا جائے گا، اَور تُو پھر کبھی یاد نہ کی جائے گی؛ کیونکہ مَیں نے یعنی یَاہوِہ نے یہ فرمایاہے۔‘ “


اَور اَے گلّے کے رَوشنی کے مینار، اَے صِیّونؔ کی بیٹی کے قلعے، تیری بابت یہ ہے کہ تیری پہلی سلطنت تُجھے ملے گی؛ یروشلیمؔ کی بیٹی کو بادشاہی ملے گی۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات