Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 9:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 اجنبی لوگ اشدُودؔ پر قابض ہوں گے، اَور مَیں فلسطینیوں کا غُرور مٹا دُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 اور ایک اجنبی زادہ اشدُود میں تخت نشِین ہو گا اور مَیں فلِستِیوں کا فخر مِٹاؤُں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 अशदूद में दो नसलों के लोग बसेंगे। रब फ़रमाता है, “जो कुछ फ़िलिस्तियों के लिए फ़ख़र का बाइस है उसे मैं मिटा दूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 اشدود میں دو نسلوں کے لوگ بسیں گے۔ رب فرماتا ہے، ”جو کچھ فلستیوں کے لئے فخر کا باعث ہے اُسے مَیں مٹا دوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 9:6
13 حوالہ جات  

مَیں شاہِ اشدُودؔ کو اَور شاہِ اشقلونؔ کو ہلاک کر دُوں گا۔ مَیں عقرونؔ کے خِلاف اَپنا ہاتھ بڑھاؤں گا، جَب تک کہ آخِری فلسطینی ہلاک نہ ہو جائے، یہی یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔


اِسی طرح اَے جَوانوں، تُم بھی اَپنے بُزرگوں کے تابع رہو۔ بَلکہ سَب کے سَب ایک دُوسرے کی خدمت کے لیٔے فروتنی سے کمربستہ رہو، کیونکہ، ”خُدا مغروُروں کا مُقابلہ کرتا ہے مگر حلیموں پر مہربانی کرتا ہے۔“


اَپنے تکبُّر کی وجہ سے اُنہیں یہ سَب کچھ دیکھنا پڑےگا، کیونکہ اُنہُوں نے قادرمُطلق یَاہوِہ کے لوگوں کی ملامت کی اَور اُن سے تکبُّر سے پیش آئے۔


اَب مَیں، نبوکدنضرؔ، آسمان کے بادشاہ کی سِتائش، تعظیم و تکریم کرتا ہُوں کیونکہ وہ اَپنے سَب کاموں میں راست اَور اَپنی سَب راہوں میں مُنصِفانہ ہے؛ اَورجو لوگ مغروُری سے چلتے ہیں اُنہیں وہ جلیل کر سَکتا ہے۔


افسوس اُس تاج پر جِس پر اِفرائیمؔ کے متوالوں کو ناز ہے، افسوس اُس کے جلالی حُسن کے مُرجھائے ہُوئے پھُول پر، جو نہایت سرسبز و شاداب وادی کے سَر پر رکھا گیا ہے افسوس اُس شہر پر جِس پر مے کے متوالوں کو ناز ہے!


قادرمُطلق یَاہوِہ نے یہ طے کیا، کہ تمام شان و شوکت کے غُرور کو نیچا دِکھائے اَور اُن سَب کو جو دُنیا میں مُعزّز ہیں، ذلیل کرے۔


خُدا ایک آدمی کو دولت، جائداد اَور عزّت بخشتا ہے لہٰذا اُسے کسی چیز کی جسے اُس کا دِل چاہتاہے، کمی نہیں۔ تاہم خواہ وہ کتنا عرصہ زندہ رہے، خُدا اُسے اُن سے لُطف اَندوز ہونے کی تَوفیق نہیں بخشتا اَور اُس کی بجائے کویٔی اجنبی اُن سے لُطف اُٹھاتا ہے۔ یہ باطِل اَور ایک شدید خرابی ہے۔


فَرعوہؔ نے غزّہؔ پر حملہ کرنے سے قبل فلسطینیوں کے متعلّق یَاہوِہ کا یہ پیغام یرمیاہؔ نبی پر نازل ہُوا،


غزّہؔ کو ترک کر دیا جائے گا اَور اشقلونؔ ویران کیا جائے گا۔ اَور اشدُودؔ دوپہر ہی کو نکال دیا جائے گا اَور عقرونؔ کو جڑ سے اُکھاڑ دیا جائے گا۔


اشقلونؔ اُسے دیکھ کر ڈر جائے گا، غزّہؔ سخت درد میں مُبتلا ہوگا، اَور عقرونؔ کی بھی یہی حالت ہوگی، کیونکہ اُس کی اُمّید ٹُوٹ جائے گی۔ غزّہؔ کی بادشاہت ختم ہو جائے گی اَور اشقلونؔ ویران ہو جائے گا۔


مَیں اُن کے مُنہ سے خُون کو، اَور اُن کے دانتوں کے درمیان سے مکرُوہ غِذا کو نکال ڈالوں گا۔ تَب اُن میں سے بچے ہُوئے فلسطینی ہمارے خُدا کے لوگ ہوں گے اَور وہ یہُودیؔہ میں رہنما ہوں گے، اَور بنی عقرونؔ یبُوسیوں کی مانند ہوں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات