Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 9:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 صُورؔ نے اَپنے لیٔے ایک مضبُوط قلعہ بنایا ہے؛ اُس نے چاندی کو مٹّی کی مانند، اَور سونے کو گلیوں کی کیچڑ کی مانند انبار لگا رکھا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 صُور نے اپنے لِئے مضبُوط قلعہ بنایا اور مِٹّی کی طرح چاندی کے تُودے لگائے اور گلیوں کی کِیچ کی طرح سونے کے ڈھیر۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 बेशक सूर ने अपने लिए मज़बूत क़िला बना लिया है, बेशक उसने सोने-चाँदी के ऐसे ढेर लगाए हैं जैसे आम तौर पर गलियों में रेत या कचरे के ढेर लगा लिए जाते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 بےشک صور نے اپنے لئے مضبوط قلعہ بنا لیا ہے، بےشک اُس نے سونے چاندی کے ایسے ڈھیر لگائے ہیں جیسے عام طور پر گلیوں میں ریت یا کچرے کے ڈھیر لگا لئے جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 9:3
16 حوالہ جات  

جَب تیرا تجارتی اَسباب سمُندر کی راہ جاتا تھا، تَب تُونے کیٔی قوموں کی حاجتیں رفع کیں؛ تُونے اَپنی دولت اَور اَپنی مصنوعات سے دُنیا کے بادشاہوں کو مالا مال کر دیا۔


خواہ وہ مٹّی کی طرح چاندی کا ڈھیر لگا لے اَور گارے کی طرح کپڑوں کا ذخیرہ کر لے،


پھر وہ صُورؔ کے قلعہ کی طرف اَور حِوّیوں اَور کنعانیوں کے تمام شہروں سے ہوتے ہُوئے آخِر میں یہُوداہؔ کے جُنوب میں آگے بیرشبعؔ جا پہُنچے۔


پھر وہ حَد رامہؔ کی طرف مُڑ کر فصیلدار شہر صُورؔ تک چلی گئی۔ پھر حوساہؔ کی طرف مُڑ کر بحرِ رُوم تک کے علاقہ تک پہُنچی جہاں اَکزِیبؔ،


صُورؔ کے خِلاف یہ منصُوبہ کس نے باندھا، جِس نے کیٔی تاجپوشیاں کیں، جِس کے سوداگر اُمرا ہیں، اَور جِس کے تاجر سارے جہاں میں عزّت دار ہیں؟


اَور اَپنے خزانوں کو خاک، اَور اَپنے اوفیرؔ کے سونے کو وادی کے پتّھروں کے برابر سمجھو۔


اَور بادشاہ نے یروشلیمؔ میں چاندی کو پتّھروں کی مانند عام کر دیا، اَور دیودار کو دامن کوہِ کے گُولر کے درختوں کو اَنجیر کے درختوں کی طرح فراواں کر دیا۔


اَور شُلومونؔ بادشاہ کے پینے کے سَب برتن سونے کے تھے اَور لبانونؔ کے جنگل کے محل میں اِستعمال کیٔے جانے والے تمام برتن بھی خالص سونے کے تھے۔ چاندی کا بنا ہُوا کچھ بھی نہ تھا کیونکہ شُلومونؔ کے دَورِ حُکومت میں چاندی کی کویٔی قدر نہ تھی۔


یَاہوِہ نے سمُندر کے اُوپر اَپنا ہاتھ بڑھایا ہے اَور اُس کی مملکتوں کو لرزا دیا ہے۔ اُس نے کنعانؔ کے خِلاف حُکم جاری کیا ہے کہ اُس کے قلعے مِسمار کئے جایٔیں۔


وہ تیری دولت اَور تیرا تجارتی اَسباب لُوٹ لیں گے اَور تیری شہرپناہ توڑ ڈالیں گے اَور تیرے خُوبصورت مکانات ڈھا دیں گے اَور تیرے پتّھر، لکڑی اَور مٹّی کو سمُندر میں پھینک دیں گے۔


اَب تُجھے سمُندر نے توڑ پھوڑ کے اَپنی گہرائی میں غرق کر دیا ہے؛ اَور تیرا تجارتی مال اَور تیرے تمام ساتھی تیرے ساتھ غرق ہو گئے۔


یا میں اُن حُکمرانوں کے ساتھ ہوتا جِن کے پاس سونا تھا، اَور جنہوں نے اَپنے مکان چاندی سے بھر لیٔے تھے۔


جِس دِن تُو تباہ ہوگی، اُس دِن تیری دولت، تیرا تجارتی اَسباب اَور مصنوعات، تیرے ملّاح، جہاز ران اَور جہاز ساز، تیرے سوداگر اَور تیرے تمام جنگی سپاہی، اَور اُن کے علاوہ ہر شخص جو جہاز پر سوار ہوگا سَب سمُندر کے درمیان غرق ہوں گے۔


یَاہوِہ کا کلام مُجھ پر نازل ہُوا:


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، مَیں صُورؔ کے تین بَلکہ اُس کے چار گُناہوں کے باعث، مَیں اُسے بے سزا نہ چھوڑوں گا۔ کیونکہ اُس نے سَب کو اسیر کرکے اُنہیں اِدُوم کو بیچ دیا، اَور برادرانہ عہد کا لحاظ نہ کیا،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات