Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 9:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 کیونکہ مَیں یہُودیؔہ کو اَپنی کمان کی مانند، اَور اِفرائیمؔ کو اُس پر تیر کی مانند لگا کر اِستعمال کروں گا۔ اَے صِیّونؔ، مَیں تمہارے فرزندوں کو یُونانؔ کے فرزندوں کے خِلاف، اَور تُمہیں سُورما کے تلوار کی مانند بناؤں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 کیونکہ مَیں نے یہُوداؔہ کو کمان کی طرح جُھکایا اور اِفرائِیم کو تِیر کی طرح لگایا اور اَے صِیُّون مَیں تیرے فرزندوں کو یُونان کے فرزندوں کے خِلاف برانگیختہ کرُوں گا اور تُجھے پہلوان کی تلوار کی مانِند بناؤُں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 यहूदाह मेरी कमान है और इसराईल मेरे तीर जो मैं दुश्मन के ख़िलाफ़ चलाऊँगा। ऐ सिय्यून बेटी, मैं तेरे बेटों को यूनान के फ़ौजियों से लड़ने के लिए भेजूँगा, मैं तुझे सूरमे की तलवार की मानिंद बना दूँगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 یہوداہ میری کمان ہے اور اسرائیل میرے تیر جو مَیں دشمن کے خلاف چلاؤں گا۔ اے صیون بیٹی، مَیں تیرے بیٹوں کو یونان کے فوجیوں سے لڑنے کے لئے بھیجوں گا، مَیں تجھے سورمے کی تلوار کی مانند بنا دوں گا۔“

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 9:13
31 حوالہ جات  

وہ برّہ سے جنگ کریں گے لیکن برّہ اُن پر غالب آئے گا کیونکہ وہ خُداوندوں کا خُداوؔند اَور بادشاہوں کا بادشاہ ہے اَور اُس کے ساتھ اُس کے بُلائے ہویٔے، برگُزیدہ اَور وفادار خادِم بھی غالب آئیں گے۔“


اُس نے میرے مُنہ کو تیز تلوار کی مانند بنایا، اَور مُجھے اَپنے ہاتھ کے سایہ میں پناہ دی؛ اُس نے مُجھے چمکیلا تیر بنا کر اَپنے ترکش میں چُھپائے رکھا۔


مَیں نے دریافت کیا، ”یہ کیا کرنے کے لئے آ رہے ہیں؟“ یَاہوِہ نے جَواب دیا، ”یہ وہ سینگ ہیں جنہوں نے یہُودیؔہ کو اَیسا مُنتشر کر دیا تھا تاکہ کویٔی اَپنا سَر نہ اُٹھا سکے، لیکن یہ کاریگر اُنہیں ڈرانے اَور اُن قوموں کے سینگوں کو تباہ کرنے آئے ہیں جنہوں نے مُلک یہُودیؔہ کو مُنتشر کرنے کے لیٔے اُن کے خِلاف اَپنے سینگ اُٹھائے تھے۔“


اَے زبردست! اَپنی تلوار کو اَپنی کمر پر کس لیں؛ اَور شان و شوکت سے مُسلّح ہو جائیں۔


اَور اُن کے باقی لوگ اُس گھوڑے کے سوار کے مُنہ سے نکلنے والی تلوار سے ہلاک کر دیئے گیٔے اَور سَب پرندے اُن کا گوشت کھا کر سیر ہو گیٔے۔


اَور تمام قوموں کو ہلاک کرنے کے لیٔے اُس کے مُنہ سے ایک تیز تلوار نکلتی ہے۔ ”وہ لوہے کے شاہی عصا سے اُن پر حُکومت کرےگا۔“ وہ اُنہیں قادرمُطلق خُدا کے قہر کی مَے کے حوض میں انگوروں کی طرح روند ڈالتا ہے۔


”پِرگمُنؔ کی جماعت کے فرشتہ کو لِکھ: جِس کے پاس دو دھاری تیز تلوار ہے وہ یہ فرماتا ہے۔


اُس کے داہنے ہاتھ میں سات سِتارے تھے، اَور اُس کے مُنہ سے ایک دو دھاری تیز تلوار نکلتی تھی؛ اَور اُس کا چہرہ دوپہر کے وقت چمکنے والے آفتاب کی مانند خُوب چمک رہاتھا۔


کیونکہ خُدا کا کلام زندہ، مؤثر اَور ہر دو دھاری تلوار سے زِیادہ تیز ہے جو ہمارے اَندر جا کر ہماری رُوح، جان، بند بند اَور گُودے گُودے کو چیرتا ہُوا گزر جاتا ہے اَور ہمارے دِل کے خَیالوں اَور اِرادوں کو جانچتا ہے۔


میں اَچھّی کُشتی لڑ چُکا ہوں۔ مَیں نے دَوڑ کو ختم کر لیا ہے اَور مَیں نے اَپنے ایمان کو محفوظ رکھا ہے۔


اَور نَجات کا بکتر اَور رُوح کی تلوار کو، جو خُدا کا کلام ہے لے لو۔


اَور رِہائی دینے والے کوہِ صِیّونؔ پر چڑھیں گے تاکہ عیسَوؔ کے پہاڑ پر حُکمرانی کریں۔ اَور سلطنت یَاہوِہ کی ہو جائے گی۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں، مَیں نے ہی تمہارے بیٹوں میں سے نبی اَور تمہارے جَوانوں میں سے نذیر برپا کئے۔ اَے بنی اِسرائیل، کیا یہ سچ نہیں ہے؟


صِیّونؔ کے عزیز بیٹے، جو وزن میں خالص سونے کی طرح تھے، کُمہار کے بنائے ہُوئے برتنوں کے برابر ہو گئے۔


”تُم میرے گُرز، اَور جنگی ہتھیار ہو تمہارے ذریعے سے مَیں قوموں کو چکنا چُور کرتا ہُوں، اَور تمہارے ذریعے سے مَیں سلطنتوں کو تباہ کرتا ہُوں،


خُدا کی تمجید اُن کے مُنہ میں اَور دو دھاری تلوار اُن کے ہاتھ میں رہے،


یَاہوِہ میری چٹّان مُبارک ہو، جو میرے ہاتھوں کو جنگ کرنے، اَور میری اُنگلیوں کو لڑنے کے قابل بناتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات