زکریاہ 8:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ9 قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ”اَے لوگوں اَب تُم اِس کلام کو سُنو، تُم اَپنے ہاتھوں کو مضبُوط کرو تاکہ بیت المُقدّس کی تعمیر ہو سکے۔ یہی کلام اُن نبیوں کی مَعرفت بھی فرمایا گیا تھا جو اُس وقت قادرمُطلق یَاہوِہ کے گھر کی بُنیاد ڈالتے وقت وہاں مَوجُود تھے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس9 ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ اَے لوگو اپنے ہاتھوں کو مضبُوط کرو۔ تُم جو اِس وقت یہ کلام سُنتے ہو جو ربُّ الافواج کے گھر یعنی ہَیکل کی تعمِیر کے لِئے بُنیاد ڈالتے وقت نبِیوں کی معرفت نازِل ہُؤا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस9 रब्बुल-अफ़वाज फ़रमाता है, ‘हौसला रखकर तामीरी काम तकमील तक पहुँचाओ! आज भी तुम उन बातों पर एतमाद कर सकते हो जो नबियों ने रब्बुल-अफ़वाज के घर की बुनियाद डालते वक़्त सुनाई थीं। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن9 رب الافواج فرماتا ہے، ’حوصلہ رکھ کر تعمیری کام تکمیل تک پہنچاؤ! آج بھی تم اُن باتوں پر اعتماد کر سکتے ہو جو نبیوں نے رب الافواج کے گھر کی بنیاد ڈالتے وقت سنائی تھیں۔ باب دیکھیں |
اَور داویؔد نے اَپنے بیٹے شُلومونؔ سے یہ بھی فرمایا، ”مضبُوط ہو جاؤ اَور حوصلہ رکھو اَور اِس کام کو اَنجام دو۔ خوف نہ کرو اَور ہِراساں نہ ہو کیونکہ یَاہوِہ خُدا، میرے خُدا تمہارے ساتھ ہیں۔ اَور جَب تک یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کی خدمت کا سارا کام پُورا نہ ہو جائے وہ تُمہیں نہ تو ہِراساں کریں گے، نہ ترک کریں گے۔