Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 8:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ”مَیں اَپنے لوگوں کو مشرق اَور مغرب کے لوگوں سے بچاؤں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے دیکھ مَیں اپنے لوگوں کو مشرِقی اور مغرِبی مُمالِک سے چُھڑا لُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 रब्बुल-अफ़वाज फ़रमाता है, ‘मैं अपनी क़ौम को मशरिक़ और मग़रिब के ममालिक से बचाकर

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 رب الافواج فرماتا ہے، ’مَیں اپنی قوم کو مشرق اور مغرب کے ممالک سے بچا کر

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 8:7
21 حوالہ جات  

کیونکہ آفتاب کے طُلوع سے غروب تک قوموں میں میرے نام کی تمجید ہوگی۔ اَور میرے نام کی خاطِر ہر جگہ بخُور جَلایا جائے گا اَور پاک عطیات لایٔے جایٔیں گے کیونکہ قوموں میں میرے نام کی تمجید ہوگی،“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


دیکھو، مَیں اُنہیں شمالی مُلک سے واپس لے آؤں گا اَور زمین کی اِنتہا سے اُنہیں جمع کروں گا؛ اَور اُن میں اَندھے، لنگڑے، حاملہ اَور زچّہ کی درد میں مُبتلا عورتیں بھی شامل ہوں گی؛ ایک بڑا مجمع یہاں لَوٹ آئے گا۔


دیکھ، وہ بہت دُور سے آئیں گے۔ کچھ شمال کی جانِب سے، کچھ مغرب کی طرف سے، اَور کچھ آسوانؔ یا سِنیمؔ کے علاقہ سے۔“


تَب مغرب کی طرف کے لوگ یَاہوِہ کے نام کا اَور مشرق کی طرف کے لوگ اُس کے جلال کا خوف مانیں گے۔ کیونکہ وہ ایک خوفناک سیلاب کی مانند آئے گا جو یَاہوِہ کے دَم سے رواں ہوگا۔


قادر یَاہوِہ‏ خُدا کلام کرتے ہیں، اَور طُلوع آفتاب سے غروب تک، دُنیا کو بُلاتے ہیں،


طُلوع آفتاب سے غروب ہونے تک، یَاہوِہ کے نام کی سِتائش کی جائے۔


” ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: جِس دِن میں تُمہیں تمہاری سَب گُناہوں سے پاک کروں گا اِسی دِن تمہارے شہر بساؤں گا اَور کھنڈر دوبارہ تعمیر کئے جایٔیں گے۔


مَیں بنی یہُوداہؔ کو مضبُوط کروں گا اَور یُوسیفؔ کے قبیلوں کو رِہائی بخشوں گا۔ مَیں اُن کو واپس لاؤں گا کیونکہ مَیں اُن پر رحم کرتا ہُوں۔ وہ اَیسے ہو جائیں گے گویا مَیں نے اُن کو کبھی ترک ہی نہیں کیا تھا، کیونکہ مَیں یَاہوِہ اُن کا خُدا ہُوں اَور مَیں اُن کی دُعا کو سُنوں گا۔


تَب یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہاری آزادی کو بحال کریں گے، اَور تُم پر رحم کریں گے اَور تُمہیں اُن تمام قوموں میں سے پھر سے جمع کریں گے جِن میں اُنہُوں نے تُمہیں پراگندہ کیا تھا۔


لیکن اگر تُم میری طرف پھروگے اَور میرے حُکموں کو مانوگے تو مَیں تمہارے لوگوں کو خواہ وہ زمین پر کہیں بھی جَلاوطن کئے گیٔے ہُوں جمع کرکے اُس جگہ لاؤں گا جسے مَیں نے اَپنے نام کو قائِم رکھنے کے لئے چُناہے۔‘


یَاہوِہ یروشلیمؔ کو تعمیر کرتے ہیں؛ وہ اِسرائیل کے جَلاوطنوں کو جمع کرتے ہیں۔


”اِس لیٔے تُو کہہ: ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: میں تُمہیں مُختلف قوموں میں سے جمع کروں گا اَور اُن مُلکوں میں سے واپس لاؤں گا جہاں تُم پراگندہ کئے گیٔے ہو۔ اَور مَیں تُمہیں اِسرائیل کا مُلک واپس دُوں گا۔‘


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات