Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 8:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ”اُن دِنوں میں سَب زبانوں اَور قوموں میں کے دس آدمی مضبُوطی کے ساتھ ایک یہُودی کا دامن پکڑیں گے اَور کہیں گے، ’ہم تمہارے ساتھ چلیں گے کیونکہ ہم نے سُنا ہے کہ خُدا تمہارے ساتھ ہے۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ اُن ایّام میں مُختلِف اہلِ لُغت میں سے دس آدمی ہاتھ بڑھا کر ایک یہُودی کا دامن پکڑیں گے اور کہیں گے کہ ہم تُمہارے ساتھ جائیں گے کیونکہ ہم نے سُنا ہے کہ خُدا تُمہارے ساتھ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 रब्बुल-अफ़वाज फ़रमाता है कि उन दिनों में मुख़्तलिफ़ अक़वाम और अहले-ज़बान के दस आदमी एक यहूदी के दामन को पकड़कर कहेंगे, ‘हमें अपने साथ चलने दें, क्योंकि हमने सुना है कि अल्लाह आपके साथ है’।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 رب الافواج فرماتا ہے کہ اُن دنوں میں مختلف اقوام اور اہلِ زبان کے دس آدمی ایک یہودی کے دامن کو پکڑ کر کہیں گے، ’ہمیں اپنے ساتھ چلنے دیں، کیونکہ ہم نے سنا ہے کہ اللہ آپ کے ساتھ ہے‘۔“

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 8:23
35 حوالہ جات  

قومیں تیری رَوشنی کی طرف آئیں گی، اَور بادشاہ تیری صُبح کی تجلّی میں چلیں گے۔


یقیناً تُو اَیسی قوموں کو بُلائے گا جنہیں تُو نہیں جانتا، اَورجو قومیں تُجھے نہیں جانتیں وہ تیرے پاس دَوڑی چلی آئیں گی۔ یہ یَاہوِہ تیرے خُدا، اَور اِسرائیل کے قُدُّوس کی وجہ سے ہوگا، جنہوں نے تُجھے جلال بخشا ہے۔“


اُس کے دِل کے بھید ظاہر ہو جایٔیں گے اَور وہ بھی مُنہ کے بَل گِر کر خُدا کو سَجدہ کرےگا اَور اقرار کرےگا کہ، ”واقعی خُدا تمہارے درمیان مَوجُود ہے!“


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”مِصر کی پیداوار اَور کُوشؔ کی تجارتی اَشیا اَور شیبا کے بُلند قامت لوگ تیرے پاس آئیں گے اَور تیرے ہو جایٔیں گے؛ وہ تیرے پیچھے پیچھے چلیں گے، اَور زنجیروں میں جکڑے، رینگتے ہُوئے تیرے پاس آئیں گے۔ وہ تیرے سامنے جھُکیں گے اَور مِنّت کرکے کہیں گے: ’یقیناً خُدا تیرے ساتھ ہے اَور دُوسرا کویٔی نہیں؛ اُس کے سِوا اَور کویٔی خُدا نہیں۔‘ “


”اَور مَیں اُن کے اعمال اَور خیالات کی وجہ سے جلد آنے کو ہُوں اَور آکر تمام قوموں اَور الگ الگ زبانیں بولنے والوں کو جمع کروں گا اَور وہ آئیں گے اَور میرا جلال دیکھیں گے۔


تو بھی تمہارے باپ نے دس بار میری مزدُوری بدل کر مُجھ سے فریب کیا لیکن خُدا نے اُن سے مُجھے نُقصان نہیں پہُنچنے دیا۔


یہاں تک کہ جَب اَیسے رُومال اَور پٹکے بھی جنہیں پَولُسؔ ہاتھ لگاتے تھے، بیماریوں پر ڈالے جاتے تھے تو وہ اَپنی بیماریوں سے شفا پاتے تھے اَور اگر اُن میں بدرُوحیں ہوتی تھیں تو وہ بھی نکل جاتی تھیں۔


اُس وقت سات عورتیں ایک مَرد کو پکڑکر کہیں گی، ہم خُود، ”اَپنا ہی کھانا کھایٔیں گی اَور اَپنے ہی کپڑے پہنیں گی؛ تُم ہمیں صِرف اَپنے نام سے وابستہ رہنے دیں، تاکہ ہماری رُسوائی نہ ہونے پایٔے!“


اُس وقت کویٔی شخص اَپنے باپ کے گھر میں اَپنے بھائیوں میں سے کسی ایک کا دامن پکڑکر کہے گا، ”تیرے پاس چوغہ ہے، تُو ہی ہمارا رہنما بَن جا؛ اَور اِن کھنڈروں کے ڈھیر برباد شُدہ یروشلیمؔ کی دیکھ بھال کا ذمّہ اُٹھالے!“


سات کو بَلکہ آٹھ کو حِصّہ دو، کیونکہ تُم نہیں جانتے کہ زمین پر کیا بُلا آئے گی۔


اَب تک دس بار تُم نے مُجھے ملامت کی ہے؛ مُجھ پر حملہ کرتے ہو، تُمہیں ذرا بھی شرم نہیں آتی۔


تَب عماسیؔ پرجو اُن تیسوں کا سردار تھا پاک رُوح نازل ہُوا اَور فرمایا: ”اَے داویؔد! ہم تمہارے ہیں۔ اَے یِشائی کے بیٹے! ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ آپ فتح مند ہُوں اَور فتح مند ہُوں، اَورجو کوئی آپ کا مددگار ہو اُس کی بھی فتح ہو، کیونکہ آپ کے خُدا آپ کی مدد کرتے ہیں۔“ یہ سُن کر داویؔد نے اُنہیں قبُول کیا اَور اُنہیں اَپنے چھاپہ مار دستوں کے سردار بنا دیا۔


تَب ایلیّاہ نے الِیشعؔ سے فرمایا، ”تُم یہیں ٹھہرو، کیونکہ یَاہوِہ مُجھے یردنؔ کو بھیج رہے ہیں۔“ مگر الِیشعؔ نے کہا، ”یَاہوِہ کی حیات کی قَسم اَور آپ کی جان کی قَسم مَیں آپ کو ترک نہیں کروں گا۔“ چنانچہ وہ دونوں آگے چلتے رہے۔


اَور وہ ہماری سلامتی ہوگا۔ جَب اشُور ہمارے مُلک پر حملہ کرےگا، اَور ہمارے محلوں میں قدم رکھےگا، تو ہم اُس کے خِلاف سات چرواہے، بَلکہ آٹھ آدمیوں کے سردار بھی کھڑے کریں گے۔


بیس سال تک جَب کہ میں آپ کے گھر میں رہا میری یہی حالت رہی۔ مَیں نے چودہ بَرس تک آپ کی دو بیٹیوں کی خاطِر اَور چھ بَرس تک آپ کے گلّوں کی خاطِر آپ کی خدمت کی اَور اُس دَوران آپ نے دس بار میری مزدُوری بدلی۔


اُس نے پیچھے سے یِسوعؔ کے پاس آکر یِسوعؔ کی پوشاک کا کنارہ چھُوا اَور اُسی وقت اُس کا خُون بہنا بندہو گیا۔


جِس کسی نے میرا جلال دیکھا اَور اُن معجزوں کو بھی دیکھا جو مَیں نے مِصر میں اَور اِس بیابان میں کئے لیکن میرا حُکم نہ مانا اَور دس بار مُجھے آزمایا


جِتنی باتوں کا مَوشہ نے حُکم دیا تھا اُن میں سے کویٔی بات اَیسی نہ تھی جسے یہوشُعؔ نے عورتوں بچّوں اَور اُن کے ساتھ رہنے والے پردیسیوں سمیت بنی اِسرائیل کی ساری جماعت کو پڑھ کر نہ سُنایٔی ہو۔


وہ میرے حق میں کہیں گے ’صِرف یَاہوِہ ہی میں صداقت اَور قُوّت ہے۔‘ “ اَور وہ سَب جو اُس سے بیزار ہو گئے تھے پشیمان ہوکر اُس کے پاس آئیں گے۔


تُجھ پر ظُلم ڈھانے والے کے بیٹے سَر جُھکائے ہُوئے تیرے سامنے آئیں گے؛ اَور تیری تحقیر کرنے والے سبھی لوگ تیرے قدموں میں جھُکیں گے اَور تُجھے یَاہوِہ کا شہر، اَور اِسرائیل کے قُدُّوس کا صِیّونؔ کہہ کر پُکاریں گے۔


اُس وقت میں اُن سَب کو جنہوں نے تُمہیں تکلیف پہُنچائی ہے، سزا دُوں گا؛ میرے اَپنے بندوں کو جو چل نہیں سکتے، بچا لُوں گا اَور اُنہیں اَپنے پاس جمع کروں گا جنہیں دُور پھینک دیا گیا ہے، مَیں اُن کی تعریف کروں گا اَور اُنہیں عزّت دُوں گا جہاں اُنہیں شرمندہ ہونا پڑا تھا۔


پھر آساؔ نے سارے یہُوداہؔ، بِنیامین اَور اِن کے علاوہ اِفرائیمؔ، منشّہ اَور شمعُونؔ میں سے جو لوگ اُس کے درمیان آباد تھے جمع کیا۔ کیونکہ جَب شمالی اِسرائیل نے یہ دیکھا کہ یَاہوِہ اُن کا خُدا آساؔ کے ساتھ ہے تو وہ بکثرت اُس کے پاس چلے آئےتھے۔


ہر صُوبہ اَور شہر میں جہاں بھی بادشاہ کا یہ فرمان پہُنچا یہُودیوں میں خُوشی اَور شادمانی کی لہر دَوڑ گئی، ضیافتیں ہُوئیں اَور عید منائی گئی۔ یہُودیوں کے خوف سے کیٔی قوموں کے لوگ یہُودی ہو گئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات