Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 8:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”جِس طرح جَب تمہارے آباؤاَجداد نے مُجھے غضبناک کیا تھا، تو مَیں نے تُم پر رحم نہ کرنے اَور بربادی کا قصد کیا تھا،“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 کیونکہ ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ جِس طرح مَیں نے قصد کِیا تھا کہ تُم پر آفت لاؤُں جب تُمہارے باپ دادا نے مُجھے غضب ناک کِیا اور مَیں اپنے اِرادہ سے باز نہ رہا ربُّ الافواج فرماتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 रब्बुल-अफ़वाज फ़रमाता है, ‘पहले जब तुम्हारे बापदादा ने मुझे तैश दिलाया तो मैंने तुम पर आफ़त लाने का मुसम्मम इरादा कर लिया था और कभी न पछताया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 رب الافواج فرماتا ہے، ’پہلے جب تمہارے باپ دادا نے مجھے طیش دلایا تو مَیں نے تم پر آفت لانے کا مصمم ارادہ کر لیا تھا اور کبھی نہ پچھتایا۔

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 8:14
12 حوالہ جات  

” ’مَیں نے یعنی یَاہوِہ نے یہ کہا ہے: اَب وقت آ چُکاہے کہ میں کچھ کروں۔ اَب مَیں نہ رکوں گا؛ نہ ہی رحم کروں گا۔ نہ پس و پیش کروں گا۔ تیرے اَخلاق اَور تیرے اعمال کے مُطابق تیرا اِنصاف کیا جائے گا۔ یہ یَاہوِہ قادر نے فرمایاہے۔‘ “


جِس طرح میں اُن کو اُکھاڑنے، ڈھانے گرانے، تباہ کرنے اَور مُصیبت لانے کے لیٔے اُن کی گھات میں تھا، اُسی طرح سے اَب مَیں اُن کو اَپنی نِگرانی میں لگاؤں گا اَور بڑھاؤں گا،“ یَاہوِہ کا یہ فرمان ہے۔


اِس لیٔے زمین ماتم کرےگی اَور اُوپر آسمان تاریک ہو جایٔیں گے، کیونکہ مَیں جو فرما چُکا ہُوں، اَب اُسے بدلوں گا نہیں، مَیں نے جو طے کر لیا ہے، اَب اُس سے پھروں گا نہیں۔“


لیکن کیا میرا کلام اَور میرے قوانین جو مَیں نے اَپنے خدمت گذار نبیوں کو دیئے تھے، کیا وہ تمہارے آباؤاَجداد کی وفات کے بعد بھی قائِم نہیں ہیں؟ ”تَب اُنہُوں نے تَوبہ کی اَور کہا، یَاہوِہ قادرمُطلق نے اَپنے اِرادے کے مُطابق ہماری روِش اَور ہمارے اعمال کے مُوافق ہم سے صحیح سلُوک کیا۔“


وہ آدمی اُن شہروں کی مانند ہو، جنہیں یَاہوِہ نے نہایت بے رحمی سے تباہ کر دیا۔ کاش کہ وہ صُبح کو ماتم کی آواز سُنے، اَور دوپہر کو جنگ کی للکار۔


قادرمُطلق یَاہوِہ قَسم کھا کر فرماتے ہیں، ”یقیناً جَیسا مَیں نے سوچا ہے وَیسا ہی ہوگا، جَیسا مَیں نے قصد کیا ہے وَیسا ہی ہوکر رہے گا۔


لیکن یَاہوِہ کے منصُوبے اَبد تک، اَور اُس کے دِل کے اِرادے پُشت در پُشت قائِم رہتے ہیں۔


لیکن اُنہُوں نے خُدا کے پیغمبروں کو ٹھٹھّوں میں اُڑایا، اُن کے کلام کی تحقیر کی اَور اُن کے پیغمبروں کی اَیسی ہنسی اُڑائی کہ یَاہوِہ کا قہر اَپنے لوگوں کے خِلاف اَیسا بھڑکا کہ حالات بے قابُو ہو گئے۔


”یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، جِس طرح میں اُن لوگوں پر یہ عظیم آفت لایا ہُوں، اُسی طرح میں اُنہیں وہ تمام نِعمتیں بخشوں گا جِن کا مَیں نے اُن سے وعدہ کیا تھا۔


کیونکہ مَیں تمہارے حق میں اَپنے مقصد کو جانتا ہُوں،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”وہ تمہاری خُوشحالی کے ہیں، تمہارے نُقصان کے نہیں ہیں، میرے پاس تمہارے حق میں اُمّید اَور مُستقبِل دینے کے منصُوبے ہیں۔


”یَاہوِہ تمہارے آباؤاَجداد سے سخت ناراض تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات