Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 6:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 یہ وُہی ہے جو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کی تعمیر کرےگا اَور وہ شاہی پوشاک پہنے گا اَور تخت نشین ہوکر حُکومت کرےگا اَور وہ ایک کاہِنؔ کے طور پر بھی خدمت کرےگا اَور اُس کے دونوں کِردار میں مُوافقت ہوگی۔‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 ہاں وُہی خُداوند کی ہَیکل کو بنائے گا اور وہ صاحبِ شَوکت ہو گا اور تخت نشِین ہو کر حُکُومت کرے گا اور اُس کے ساتھ کاہِن بھی تخت نشِین ہو گا اور دونوں میں صُلح و سلامتی کی مشورَت ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 हाँ, वही रब का घर बनाएगा और शानो-शौकत के साथ तख़्त पर बैठकर हुकूमत करेगा। वह इमाम की हैसियत से भी तख़्त पर बैठेगा, और दोनों ओहदों में इत्तफ़ाक़ और सलामती होगी।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 ہاں، وہی رب کا گھر بنائے گا اور شان و شوکت کے ساتھ تخت پر بیٹھ کر حکومت کرے گا۔ وہ امام کی حیثیت سے بھی تخت پر بیٹھے گا، اور دونوں عُہدوں میں اتفاق اور سلامتی ہو گی۔‘

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 6:13
45 حوالہ جات  

یَاہوِہ نے قَسم کھائی ہے، اَور وہ اَپنا اِرادہ بدلیں گے نہیں: ”آپ ملکِ صِدقؔ کے طور پر اَبد تک کاہِنؔ ہیں۔“


لہٰذا اَے مُقدّسین بھائیوں اَور بہنوں، تُم جو آسمانی بُلاوے میں شریک ہو، یِسوعؔ پر غور کرو جِن کا ہم اقرار رسول اَور اعلیٰ کاہِن کے طور پر کرتے ہیں۔


اُس کے خاندان کی ساری جاہ و حشمت کو، اُس کی اَولاد اَور نَسل کو اَور اُس کے سَب چُھوٹے بڑے برتنوں اَور پیالوں سے لے کر مرتبانوں تک سَب کو اِسی سے منسوب کیا جائے گا۔


اُس وقت یِشائی کی جڑ مُختلف لوگوں کے لیٔے ایک پرچم کی طرح ہوگی اَور غَیریہُودیوں کا مجمع اُس کے گِرد جمع ہوگا اَور اُس کی آرامگاہ پُرجلال ہوگی۔


کیونکہ ہمارے لیٔے ایک ولد پیدا ہُواہے، ہمیں ایک بیٹا بخشا گیا، اَور سلطنت اُس کے کندھوں پر ہوگی۔ اَور وہ عجِیب مُشیر، قادر خُدا، اَبدیّت کا باپ اَور سلامتی کا شہزادہ کہلائے گا۔


آپ کی دی ہُوئی فتوحات کے باعث اُس کا جلال عظیم ہو گیا؛ آپ نے اُسے شان و شوکت سے نوازا ہے۔


جو غالب آئے، میں اُسے اَپنے ساتھ اَپنے تخت پر بیٹھنے کا حق دُوں گا، جِس طرح میں غالب آکر اَپنے باپ کے ساتھ اُس کے تخت پر بیٹھ گیا۔


یِسوعؔ المسیح آسمان پر جا کر خُدا کی داہنی طرف تخت نشین ہُوئے اَور فرشتے، آسمانی قُوّتیں اَور اِختیارات اُن کے تابع کر دیئے گیٔے ہیں۔


جہاں یِسوعؔ پہلے سے ہی ہمارے رہنما کے طور پر داخل ہو چُکے ہیں۔ اَور ملکِ صِدقؔ کے طور پر اَبد تک اعلیٰ کاہِن مُقرّر ہویٔے ہیں۔


کُلُسّے شہر کے اُن مُقدّس اَور المسیح میں وفادار ساتھی مُومِن بھائیوں اَور بہنوں کے نام لِکھّا ہُوا خط: ہمارے خُدا باپ کی طرف سے تُمہیں فضل اَور اِطمینان حاصل ہوتا رہے۔


چونکہ، ہم ایمان کی بِنا پر راستباز ٹھہرائے گیٔے ہیں، اِس لیٔے ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے ہماری خُدا کے ساتھ صُلح ہو چُکی ہے۔


اُن کے ہاتھ سے سونا چاندی لے کر ایک تاج بناؤ اَور اُس تاج کو یہوشُعؔ بِن یہُوصدقؔ اعلیٰ کاہِن کو پہناؤ۔


فرشتہ نے جَواب دیا، ”یہ وہ دو آسمانی مخلُوق ہیں جو تمام زمین کے مالک کی خدمت کے لیٔے مَسح کئے گیٔے ہیں۔“


وہ کھڑا ہوگا، اَور یَاہوِہ کی قُدرت، اَور یَاہوِہ کے نام کی عظمت سے، اُس کے گلّے کی گلّہ بانی کرےگا۔ وہ محفوظ رہیں گے، تَب وہ زمین کی اِنتہا تک بُزرگ ہوگا۔


اُس کے ایّام میں بنی یہُوداہؔ نَجات پایٔےگا، اَور بنی اِسرائیل سکون سے سکونت کریں گے۔ اَور وہ اِس نام سے پُکارا جائے گا، یَاہوِہ ہمارے صادق مُنجّی۔


یَاہوِہ جو تُجھ پر مہربان ہے، یُوں کہتاہے: خواہ پہاڑ ہلا دئیے جایٔیں اَور ٹیلے سَرکا دئیے جایٔیں، مگر میری لافانی مَحَبّت تُجھ پر سے کبھی نہ ہٹے گی اَور نہ ہی میرا عہدِ اَمن کبھی ٹلےگا۔


تَب شالمؔ کا بادشاہ ملکِ صِدقؔ، روٹی اَور انگوری شِیرہ لے کر آیا۔ وہ خُداتعالیٰ کا کاہِنؔ تھا۔


یَاہوِہ نے میرے خُداوؔند سے فرمایا: ”میری داہنی طرف بیٹھو جَب تک کہ مَیں تمہارے دُشمنوں کو تمہارے پاؤں کے نیچے نہ کر دُوں۔“


اُس کی سلطنت کے اِقبال اَور سلامتی کی اِنتہا نہ ہوگی۔ وہ داویؔد کے تخت اَور اُس کی مملکت پر اِس وقت سے لے کر اَبد تک حُکومت کریں گے۔ اَور اُسے عدل اَور راستی کے ساتھ قائِم کرکے برقرار رکھےگا۔ قادرمُطلق یَاہوِہ کی غیّوری اُسے اَنجام دے گی۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں، وہ دِن آ رہے ہیں، جَب مَیں داویؔد کے لیٔے ایک صادق شاخ پیدا کروں گا، وہ اَیسا بادشاہ ہوگا جو حِکمت سے حُکومت کرےگا اَور مُلک میں اِنصاف اَور راستی کا دَور ہوگا۔


” ’اُن دِنوں اَور اُس وقت میں، مَیں داویؔد کی نَسل سے ایک صادق شاخ اُگاؤں گا؛ وہ مُلک میں اِنصاف اَور راستی سے پیش آئے گا۔


”زرُبّابِیل کے ہاتھوں نے اِس بیت المُقدّس کی بُنیاد ڈالی ہے اَور اُسی کے ہاتھ سے یہ کام پُورا ہوگا۔ تَب تُم جانوگے کہ قادرمُطلق یَاہوِہ نے مُجھے تمہارے پاس بھیجا ہے۔


اَور یہی وہ شخص ہوگا جو میرے نام کی حَمد و ثنا کے لیٔے ایک گھر بنائے گا اَور مَیں اُس کی بادشاہی کا تخت ہمیشہ تک قائِم رکھوں گا۔


اُس نے آپ سے زندگی طلب کی اَور آپ نے اُسے وہ بخشی۔ بَلکہ ہمیشہ کے لیٔے عمر کی درازی بخشی۔


ہر جنگجو سپاہی کا جُوتا جو لڑائی میں اِستعمال کیا گیا اَور ہر وہ لباس جو خُون آلُودہ ہے جَلایا جائے گا، اَور آگ کا ایندھن بَن جائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات