Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 6:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 اُن کے ہاتھ سے سونا چاندی لے کر ایک تاج بناؤ اَور اُس تاج کو یہوشُعؔ بِن یہُوصدقؔ اعلیٰ کاہِن کو پہناؤ۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 اور اُن سے سونا چاندی لے کر تاج بنا اور یشُوع بِن یہُو صدق سردار کاہِن کو پہنا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 उनकी यह सोना-चाँदी लेकर ताज बना ले, फिर ताज को इमामे-आज़म यशुअ बिन यहूसदक़ के सर पर रखकर

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 اُن کی یہ سونا چاندی لے کر تاج بنا لے، پھر تاج کو امامِ اعظم یشوع بن یہوصدق کے سر پر رکھ کر

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 6:11
18 حوالہ جات  

اُس نے مُجھے دِکھایا کہ اعلیٰ کاہِن یہوشُعؔ یَاہوِہ کے فرشتے کے سامنے کھڑا ہے اَور فرشتے کے داہنی طرف شیطان یہوشُعؔ کو مُجرم ٹھہرانے کے لیٔے کھڑا ہے۔


آپ نے بیش قیمتی برکتوں کے ساتھ اُس کا اِستِقبال کیا اَور خالص سونے کا تاج اُس کے سَر پر رکھا۔


باہر نکلو، اَور دیکھو، اَے صِیّونؔ کی بیٹیوں۔ دیکھو، بادشاہ شُلومونؔ کے سَر کا وہ تاج، جسے اُن کی ماں نے اُنہیں شادی کے دِن، اُن کے سَر پر رکھا تھا جِس دِن وہ نہایت ہی خُوش تھے۔


اُس کی آنکھیں آگ کے شُعلوں کی مانند ہیں اَور اُس کے سَر پر بہت سے شاہی تاج ہیں۔ اُس کی پیشانی پر اُس کا نام بھی لِکھّا ہُواہے جسے سِوائے اُس کے کویٔی اَور نہیں جانتا۔


تَب مَیں نے کہا، ”اُس کے سَر پر صَاف عمامہ رکھو،“ اَور اُنہُوں نے اُس کے سَر پر صَاف عمامہ رکھا اَور پوشاک پہنائی اَور یَاہوِہ کا فرشتہ اُس کے پاس کھڑا رہا۔


داریاویشؔ بادشاہ کی حُکومت کے دُوسرے سال کے چھٹے مہینے کی پہلی تاریخ کو شیالتی ایل کے بیٹے زرُبّابِیل کو جو یہُوداہؔ کا حاکم تھا اَور یہُوصدقؔ کے بیٹے اعلیٰ کاہِن یہوشُعؔ کو حگّیؔ نبی کی مَعرفت یَاہوِہ کا کلام پہُنچا۔


پھر مَوشہ نے اَہرونؔ کے سَر پر عمامہ رکھ کر اُس پر سامنے کی طرف سونے کی تختی یعنی مُقدّس تاج لگا دیا جَیسا کہ یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔


اُنہُوں نے تاج کی ایک تختی خالص سونے کا بنایا اَور اُس پر ایک انگُشتری کے نقش کی طرح یہ کندہ کیا: یَاہوِہ کے لیٔے مُقدّس۔


البتّہ ہم یِسوعؔ کو دیکھتے ہیں جو فرشتوں سے کچھ ہی کمتر کیٔے گیٔے تھے، تاکہ وہ خُدا کے فضل سے، ہر اِنسان کے واسطے اَپنی جان دیں اَور چونکہ یِسوعؔ نے موت کا دُکھ سہا اِس لیٔے اَب اُنہیں عِزّت اَور جلال کا تاج پہنایا گیا ہے۔


تَب یَاہوِہ نے شیالتی ایل کے بیٹے زرُبّابِیل یہُوداہؔ کے حاکم اَور یہُوصدقؔ کے بیٹے یہوشُعؔ اعلیٰ کاہِن اَور باقی لوگوں کی رُوح کو اُبھارا اَور اُنہُوں نے آکر اَپنے قادرمُطلق یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں کام کرنا شروع کر دیا۔


لیکن اَے زرُبّابِیل اَب مضبُوط ہو جا،‘ یَاہوِہ اعلان کرتے ہیں، ’اَور اَے یہُوصدقؔ کے بیٹے، اعلیٰ کاہِن یہوشُعؔ ہمّت رکھ۔ اَے مُلک کے سَب لوگوں یَاہوِہ اعلان کرتے ہیں کام شروع کرو اَور ہمّت رکھو کیونکہ مَیں تمہارے ساتھ ہُوں،‘ قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں۔


تَب یہوشُعؔ بِن یُوصدقؔ اَور اُس کے ساتھی کاہِنؔ اَور زرُبّابِیل بِن شیالتی ایل اَور اُس کے رشتہ داروں نے خُدا کے خادِم مَوشہ کے تمام آئین میں لکھے ہُوئے اَحکام کے مُطابق سوختنی نذریں چڑھانے کے لیٔے اِسرائیل کے خُدا کا مذبح بنانا شروع کیا۔


اَور اُس کے سَر پر عمامہ رکھنا اَور مُقدّس تاج اُس عمامہ پر لگادینا۔


اَور مَیں نے نگاہ کی تو سامنے ایک سفید گھوڑا دیکھا جِس کے سوار کے ہاتھ میں ایک کمان تھی، اُسے ایک تاج دیا گیا اَور وہ فتح مند کی مانند نِکلا کہ فتح پر فتح حاصل کرتا چلا جائے۔


اُس نے اُن کے بادشاہ کا تاج اُس کے سَر سے اُتار لیا جِس کا وزن سونے کے ایک تالنت کے برابر تھا اَور اُس میں قیمتی پتّھر جڑے تھے۔ وہ داویؔد کے سَر پر رکھا گیا۔ اَور آپ نے شہر سے بہت سا مالِ غنیمت بھی حاصل کیا۔


کاہِنوں کی اَولاد میں سے مُندرجہ ذیل نے غَیر معبُودی عورتوں سے شادیاں کرلی تھیں: بنی یہوشُعؔ میں سے یُوصدقؔ کا بیٹا اَور اُس کے بھایٔی معسیاہؔ، الیعزرؔ، یرِیبؔ اَور گِدلیاہؔ۔


اَور یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں اِس تاج کو بطور یادگار حلدائی طُوبیاہؔ یدعیاہؔ اَور حینؔ بِن صفنیاہؔ کو دیا جائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات