Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 4:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 اُس نے مُجھ سے پُوچھا، ”تُمہیں کیا دِکھائی دے رہاہے؟“ مَیں نے جَواب دیا، ”مُجھے ایک خالص سونے کا چراغدان دِکھائی دے رہاہے جِس کے اُوپر ایک پیالہ ہے، جِس میں سات چراغ ہیں اَور اُن ساتوں چراغوں پر سات نالیاں ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اور پُوچھا تُو کیا دیکھتا ہے؟ اور مَیں نے کہا کہ مَیں ایک سونے کا شمعدان دیکھتا ہُوں جِس کے سر پر ایک کٹورا ہے اور اُس کے اُوپر سات چراغ ہیں اور اُن ساتوں چراغوں پر اُن کی سات سات نلِیاں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 उसने पूछा, “तुझे क्या नज़र आता है?” मैंने जवाब दिया, “ख़ालिस सोने का शमादान जिस पर तेल का प्याला और सात चराग़ हैं। हर चराग़ के सात मुँह हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 اُس نے پوچھا، ”تجھے کیا نظر آتا ہے؟“ مَیں نے جواب دیا، ”خالص سونے کا شمع دان جس پر تیل کا پیالہ اور سات چراغ ہیں۔ ہر چراغ کے سات منہ ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 4:2
19 حوالہ جات  

اُس تختِ الٰہی میں سے بجلی کی چمک اَور بادلوں کے گرج کی صدائیں نکل رہی تھیں۔ اَور اُس تختِ الٰہی کے عَین سامنے آگ کے سات چراغ جَل رہے تھے۔ جو خُدا کی سات رُوحوں یعنی پاک رُوح کی نِشان دہی کرتے ہیں۔


جَب مَیں نے اُس آواز دینے والے کی طرف اَپنا مُنہ پھیرا جو مُجھ سے ہم کلام تھا۔ تو مُجھے سونے کے سات چراغدان نظر آئے،


فرشتہ نے مُجھ سے پُوچھا، ”تُمہیں کیا دکھائی دے رہاہے؟“ مَیں نے جَواب دیا، ”مُجھے ایک اُڑتا ہُوا طُومار دکھائی دے رہاہے، جِس کی لمبائی بیس ہاتھ اَور چوڑائی دس ہاتھ ہے۔“


چلمچی، بخُوردان، چھڑکنے والے پیالے گلدان، چراغدان، پیالے اَور پیالے بھی جو خالص سونے یا چاندی کے بنے ہُوئے تھے، اُنہیں شاہی پہرےداروں کا سردار اَپنے ساتھ لے گئے۔


یعنی اُن سونے کے سات چراغدانوں اَور سات سِتاروں کا پوشیدہ راز جنہیں تُم نے میرے داہنے ہاتھ میں دیکھا تھا: وہ سات سِتارے تو سات جماعتوں کے فرشتے ہیں اَور سات چراغدان سات جماعتیں ہیں۔


ہر صُبح اَور شام وہ یَاہوِہ کے حُضُور سوختنی نذریں گذرانتے اَور خُوشبودار بخُور جَلاتے ہیں اَور وہ دستور کے مُطابق پاک میز پر نذر کی روٹیاں رکھتے اَور ہر شام سونے کے چراغدان پر چراغوں کو رَوشن کرتے ہیں کیونکہ ہم یَاہوِہ اَپنے خُدا کی مرضی کے مُطابق عَمل کر رہے ہیں۔ لیکن تُم نے اُنہیں ترک کر دیا ہے۔


شُلومونؔ نے اُن ہدایات کے مُطابق جو اُسے مِلی تھیں سونے کے دس چراغدان بنوائے اَور اُنہیں بیت المُقدّس میں رکھا۔ پانچ جُنوب کی طرف اَور پانچ شمال کی طرف رکھے گیٔے۔


اَور سونے کے چراغدان اَور اُن کے چراغوں کے لیٔے سونے کا وزن یعنی ہر چراغدان اَور اُس کے چراغ کا وزن اَور چاندی کے ہر چراغدان اَور اُس کے چراغ کا وزن ہر چراغدان کے اِستعمال کے مُطابق مُقرّر کیا۔


اُنہیں یاد رکھو، پیشتر اِس کہ چاندی کی ڈوری کاٹ دی جائے، یا سونے کی پیالی توڑ دی جائے؛ اَور گھڑا چشمہ پر پھوڑ دیا جائے، یا حوض کا چرخ ٹوٹ جائے۔


تَب یَاہوِہ نے مُجھ سے پُوچھا، ”اَے یرمیاہؔ! تُجھے کیا دِکھائی دے رہاہے؟“ مَیں نے کہا، ”اَنجیر؛ جو اَچھّے ہیں وہ تو واقعی بڑے اَچھّے ہیں لیکن جو خَراب ہیں وہ اِس قدر خَراب ہیں کہ کھانے کے لائق نہیں ہیں۔“


اَور یَاہوِہ نے مُجھ سے پُوچھا، ”اَے عامُوسؔ، تُمہیں کیا دِکھائی دے رہاہے؟“ مَیں نے جَواب دیا، ”ایک ساہول،“ تَب خُداوؔند نے مُجھ سے فرمایا، ”دیکھو، مَیں اَپنی قوم بنی اِسرائیل میں ساہول لگاؤں گا اَور اَب مَیں اُن کو سزا دئیے بغیر نہ چھوڑوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات