Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 3:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 ” ’اَے اعلیٰ کاہِن، یہوشُعؔ، تُم اَور تمہارے ساتھی جو تمہارے سامنے بیٹھے ہیں، وہ آنے والی باتوں کے بطور نِشان ہیں، مَیں اَپنے خادِم یعنی شاخ کو لانے والا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 اب اَے یشُوع سردار کاہِن سُن تُو اور تیرے رفِیق جو تیرے سامنے بَیٹھے ہیں۔ وہ اِس بات کا اِیما ہیں کہ مَیں اپنے بندہ یعنی شاخ کو لانے والا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 ऐ इमामे-आज़म यशुअ, सुन! तू और तेरे सामने बैठे तेरे इमाम भाई मिलकर उस वक़्त की तरफ़ इशारा हैं जब मैं अपने ख़ादिम को जो कोंपल कहलाता है आने दूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 اے امامِ اعظم یشوع، سن! تُو اور تیرے سامنے بیٹھے تیرے امام بھائی مل کر اُس وقت کی طرف اشارہ ہیں جب مَیں اپنے خادم کو جو کونپل کہلاتا ہے آنے دوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 3:8
24 حوالہ جات  

یَاہوِہ فرماتے ہیں، وہ دِن آ رہے ہیں، جَب مَیں داویؔد کے لیٔے ایک صادق شاخ پیدا کروں گا، وہ اَیسا بادشاہ ہوگا جو حِکمت سے حُکومت کرےگا اَور مُلک میں اِنصاف اَور راستی کا دَور ہوگا۔


یِشائی کے تنے میں سے ایک ٹہنی نکلے گی؛ اُس کی جڑوں سے ایک شاخ پھل لائے گی۔


اَور اُس سے کہو، قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ’دیکھو، وہ شخص جِس کا نام شاخ ہے وہ اَپنی ہی جگہ سے ایک شاخ کی مانند نکل کر یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کو تعمیر کرےگا۔


” ’اُن دِنوں اَور اُس وقت میں، مَیں داویؔد کی نَسل سے ایک صادق شاخ اُگاؤں گا؛ وہ مُلک میں اِنصاف اَور راستی سے پیش آئے گا۔


وہ اُس کے سامنے ایک نازک ٹہنی کی طرح، اَور اَیسی جڑ کی مانند تھا جو خشک زمین میں سے پھوٹ نکلی ہو۔ اُس میں نہ کویٔی حُسن تھا نہ جلال کہ ہم اُس پر نظر ڈالتے، نہ اُن کی شکل و صورت میں کویٔی اَیسی خُوبی تھی کہ ہم اُس کے مُشتاق ہوتے۔


”دیکھو میرا خادِم جسے میں سنبھالتا ہُوں، میرا برگُزیدہ، جِس سے میرا دِل خُوش ہے؛ مَیں اَپنی رُوح اُس پر ڈالُوں گا، اَور وہ تمام قوموں کی صداقت کے ساتھ اِنصاف کرےگا۔


تَب یَاہوِہ نے کہا: ”جِس طرح میرا خادِم یَشعیاہ تین سال تک برہنہ اَور ننگے پاؤں پھرا تاکہ مِصر اَور کُوشؔ کے خِلاف ایک نِشان اَور علامت ہو،


اُس وقت یَاہوِہ کی شاخ نہایت خُوبصورت اَور پُرجلال ہوگی اَور زمین کا پھل اِسرائیل کے بچے ہُوئے لوگوں کے لیٔے نہایت لذیذ اَور شاندار ہوگا۔


اُن سے کہہ، ’مَیں تمہارے لیٔے ایک نِشان ہُوں۔‘ ”جَیسا مَیں نے کیا ہے وَیسا ہی اُن کے ساتھ ہوگا۔ وہ اسیر ہوکر جَلاوطن کئے جایٔیں گے۔


اَپنی جان کا دُکھ اُٹھاکر، وہ زندگی کا نُور دیکھے گا اَور مطمئن ہوگا؛ اَپنے ہی عِرفان کے باعث میرا صادق خادِم بہُتوں کو راستباز ٹھہرائے گا، اَور وہ اُن کی بدکاریاں خُود اُٹھالے گا۔


دیکھو، میرا خادِم حِکمت سے کام لے گا؛ وہ سرفراز ہوں گے، اُوپر اُٹھایا جائے گا اَور بڑا عروج پایٔےگا۔


اَور اَب یَاہوِہ فرماتے ہیں وہ یَاہوِہ، جنہوں نے مُجھے رحم میں بنایا تاکہ میں اُس کا خادِم بَن کر یعقوب کو اُن کے پاس واپس لاؤں، اَور اِسرائیل کو اُن کے پاس جمع کروں، کیونکہ مَیں یَاہوِہ کی نگاہ میں قابل اِحترام ہُوں اَور میرے خُدا میری قُوّت ہیں


میں یہاں ہُوں اَور اُن فرزندوں کے ساتھ ہُوں جنہیں یَاہوِہ نے مُجھے دیا ہے۔ ہم قادرمُطلق یَاہوِہ کی جانِب سے جو کوہِ صِیّونؔ پر رہتاہے، بنی اِسرائیل کے درمیان نِشانات اَور معجزے ہیں۔


ہمارے خُدا کی اُس بڑی رحمت کی وجہ سے، ہم پر عالمِ بالا کا آفتاب طُلوع ہوگا


” ’میرا خادِم داویؔد اُن پر بادشاہ ہوگا اَور اُن سَب کا ایک ہی چرواہا ہوگا۔ وہ میرے اَحکام پر چلیں گے اَور میرے آئین کو مان کر اُن پر عَمل کریں گے۔


میں اُنہیں اَیسی زمین بخشوں گا جو اَپنی فصل کے لیٔے مشہُور ہے اَور وہ پھر کبھی اَپنے مُلک میں قحط کا شِکار نہ ہوں گے اَور نہ قوموں کی طَعنہ زنی کا نِشانہ بنیں گے۔


حزقی ایل تمہارے لیٔے نِشان ٹھہرے گا؛ تُم بھی وَیسا ہی کروگے جَیسا اُس نے کیا اَور جَب یہ ہوگا تَب تُم جان لوگے کہ میں ہی یَاہوِہ قادر ہُوں۔‘


اَور مُجھ سے کہا، ”اَے اِسرائیل، تُو میرا خادِم ہے، جِس سے میں اَپنا جلال ظاہر کروں گا۔“


میں بہُتوں کے لیٔے باعثِ حیرت ہُوں، لیکن آپ میری محکم پناہ گاہ ہیں۔


اَور اُن کے سامنے اُسے اَپنے کندھے پر رکھ کر اَندھیرے میں روانہ ہو جانا۔ اَپنا چہرہ چھُپا لینا تاکہ تُو زمین کو نہ دیکھ پایٔے کیونکہ مَیں نے تُجھے بنی اِسرائیل کے لیٔے ایک نِشان ٹھہرایا ہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات