Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 2:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 ”اَے صِیّونؔ، آؤ! تُمہیں جو بابیل کی بیٹی کے ساتھ رہتی ہے، نکل بھاگ!“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اَے صِیُّون تُو جو دُخترِ بابل کے ساتھ بستی ہے نِکل بھاگ۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 लेकिन अब मैं फ़रमाता हूँ कि वहाँ से निकल आओ। सिय्यून के जितने लोग बाबल में रहते हैं वहाँ से बच निकलें!”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 لیکن اب مَیں فرماتا ہوں کہ وہاں سے نکل آؤ۔ صیون کے جتنے لوگ بابل میں رہتے ہیں وہاں سے بچ نکلیں!“

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 2:7
13 حوالہ جات  

بابیل کو خیرباد کہو، کَسدیوں کے درمیان سے بھاگ جاؤ! خُوشی سے للکار کر اِس کی خبر دو اَور اُس کا اعلان کرو۔ اِس کی خبر زمین کی اِنتہا تک پہُنچا دو؛ کہو، ”کہ یَاہوِہ نے اَپنے خادِم یعقوب کا فدیہ دیا ہے۔“


پھر مَیں نے آسمان سے ایک اَور آواز یہ کہتی ہُوئی سُنی: ” ’اَے میری اُمّت کے لوگوں! اُس میں سے نکل آؤ،‘ تاکہ اُس کے گُناہوں میں شریک نہ ہو جاؤ، اَور اُس کی آفتوں میں سے کویٔی تُم پر نہ آ جائے؛


پطرس نے اَور بہت سِی باتوں سے خبردار کیا اَور اُنہیں نصیحت فرمائی، ”اَپنے آپ کو اِس گُمراہ قوم سے بچائے رکھو۔“


”بابیل سے بھاگ جاؤ! اَپنی جان بچا کر بھاگو! اُس کی بدکاری کے باعث تُم تباہ نہ ہو۔ یَاہوِہ کے اِنتقام کا وقت آ چُکاہے؛ وہ اُسے اَیسی سزا دیں گے جِس کا وہ مُستحق ہے۔


یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے ظروف اُٹھانے والو، چلے جاؤ، چلے جاؤ، وہاں سے باہر نکل آؤ! جو چیز ناپاک ہے اُسے مت چھُوؤ! وہاں سے نکل آؤ اَور پاک ہو جاؤ۔


جُوں ہی اُنہُوں نے اُنہیں باہر نکالا اُن میں سے ایک نے کہا، ”اَپنی جان بچا کر بھاگ جاؤ! اَور پیچھے مُڑ کر نہ دیکھنا نہ ہی میدان میں کہیں رُکنا! بَلکہ پہاڑوں پر بھاگ جاؤ ورنہ تُم تباہ ہو جاؤگے۔“


اَے صِیّونؔ کی بیٹی، تو زچّہ کی مانند درد سے تکلیف اُٹھا رہی ہے، اَب تُجھے کھُلے میدان میں جا کر رہنے کے لیٔے، شہر کو چھوڑ دینا چاہئے۔ تُو بابیل کو جائے گی؛ وہاں تُو رِہائی پایٔے گی۔ وہیں یَاہوِہ تُجھے، تیرے دُشمنوں کے ہاتھ سے چھُڑائیں گے۔


”اَے میری اُمّت، اُس میں سے نکل آؤ! اَپنی جان بچا کر بھاگ جاؤ! یَاہوِہ کے قہر شدید سے بھاگ جاؤ۔


”بابیل میں سے بھاگ جاؤ؛ اَور کَسدیوں کا مُلک چھوڑ دو، اَور اُن بکروں کی مانند بنو جو گلّہ کی رہنمائی کرتے ہیں۔


اَے یروشلیمؔ اَپنے اُوپر سے گَرد جھاڑ دے؛ اُٹھ اَور تخت نشین ہو اَے صِیّونؔ کی اسیر بیٹی اَپنے گلے کے طوق کھول کر اَپنے آپ کو آزاد کر لے۔


اُن کا چِلّانا سُن کر تمام اِسرائیلی جو اُن کے آس پاس تھے وہ یہ کہتے ہویٔے بھاگ نکلے، ”زمین ہمیں بھی نگل لے گی!“


اُس نے جماعت کو آگاہ کیا، ”اِن بدکار آدمیوں کے خیموں کے پاس سے پیچھے ہٹ جاؤ اَور اُن کی کسی چیز کو نہ چھوؤ۔ کہیں اَیسا نہ ہو کہ تُم بھی اُن کے سَب گُناہوں کے باعث برباد ہو جاؤ۔“


”اَے بابیل کی کنواری بیٹی، نیچے اُتر آ اَور خاک پر بیٹھ؛ اَے کَسدیوں کی ملِکہ کا شہر، تُو بِنا تخت زمین پر بیٹھ۔ تُو پھر کبھی نازک اندام اَور نازنین نہ کہلائے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات