Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 2:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 اَور یَاہوِہ مُقدّس مُلک میں یہُودیؔہ کو اَپنی مِیراث کا حِصّہ ٹھہرائیں گے اَور یروشلیمؔ کو پھر سے مُنتخب کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 اور خُداوند یہُوداؔہ کو مُلکِ مُقدّس میں اپنی مِیراث کا بخرہ ٹھہرائے گا اور یروشلیِم کو قبُول فرمائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 मुक़द्दस मुल्क में यहूदाह रब की मौरूसी ज़मीन बनेगा, और वह यरूशलम को दुबारा चुन लेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 مُقدّس ملک میں یہوداہ رب کی موروثی زمین بنے گا، اور وہ یروشلم کو دوبارہ چن لے گا۔

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 2:12
19 حوالہ جات  

”پھر بُلند آواز سے اعلان کرو، قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، ’میرے شہر دوبارہ خُوشحالی سے معموُر ہوں گے اَور یَاہوِہ پھر صِیّونؔ کو تسلّی بخشیں گے اَور یروشلیمؔ کو قبُول فرمائیں گے۔‘ “


کیونکہ یَاہوِہ کا حِصّہ اُن کے لوگ ہیں، اَور یعقوب اُن کی مخصُوص مِیراث ہے۔


خُدا جو یعقوب کا حِصّہ ہے، وہ اُن بُتوں کی مانند نہیں، کیونکہ وہ تمام چیزوں کے خالق ہیں، یہاں تک کہ بنی اِسرائیل کے قبیلے بھی جو اُن کی خاص مِیراث ہے۔ جِن کا نام قادرمُطلق یَاہوِہ ہے۔


مُبارک ہے وہ قوم، جِس کا خُدا یَاہوِہ ہے، اَور وہ اُمّت، جسے اُنہُوں نے اَپنی مِیراث کے لیٔے چُن لیا۔


خُدا جو یعقوب کا حِصّہ ہے، وہ اُن بُتوں کی مانند نہیں، کیونکہ وہ تمام چیزوں کے خالق ہیں، یہاں تک کہ بنی اِسرائیل کے قبیلے بھی جو اُن کی قوم کی مِیراث ہے جِن کا نام قادرمُطلق یَاہوِہ ہے۔


مَیں نے تُجھے زمین کی اِنتہا سے طلب کیا، اَور اُس کے دُور دراز کے کونوں سے بُلایا۔ اَور کہا، ’تُو میرا خادِم ہے‘؛ مَیں نے تُجھے چُن لیا اَور مُسترد نہیں کیا۔


کیونکہ یَاہوِہ نے یعقوب کو اَپنے لیٔے، اَور اِسرائیل کو اَپنی خاص مِلکیّت کے طور پر چُن لیا ہے۔


اَے خُدا! اُٹھیں اَور زمین کا اِنصاف کریں، کیونکہ تمام قومیں آپ کی مِیراث ہیں۔


لیکن اَب مَیں نے یروشلیمؔ کا اِنتخاب کیا ہے کہ وہاں میرا نام جلال پائے اَور اَپنی قوم اِسرائیل پر حُکمرانی کرنے کے لیٔے مَیں نے داویؔد کا اِنتخاب کیا ہے۔‘


کیونکہ یَاہوِہ نے صِیّونؔ کو چُن لیا ہے، یَاہوِہ نے اُسے اَپنے مَسکن کے لیٔے پسند فرمایاہے:


”یہ ہمیشہ کے لیٔے میری آرامگاہ ہے؛ اَور یہاں میں تخت نشین رہُوں گا کیونکہ یہی میری خواہش ہے۔


یَاہوِہ یعقوب پر مہربان ہوگا پھر ایک بار وہ بنی اِسرائیل کو چُن لے گا۔ اَور اُنہیں خُود اُن ہی کے مُلک میں آباد کریں گے۔ پردیسی اُن سے مِل جایٔیں گے اَور یعقوب کے گھرانے سے مُتّحد ہو جایٔیں گے۔


یَاہوِہ نے شیطان سے کہا، ”اَے شیطان، مَیں یَاہوِہ تُمہیں ملامت کرتا ہوں، یَاہوِہ جِس نے یروشلیمؔ کا انِتخاب کیا ہے، تُمہیں ملامت کرتا ہے۔ کیا یہ شخص آگ سے نکالی ہوئی جلتی ہُوئی لاٹھی کی مانند نہیں ہے؟“


اُنہُوں نے اُسے بیابان میں، بنجر اَور ہیبت ناک ویرانے میں پایا۔ اُنہُوں نے اُس کی حِفاظت کی اَور اُس کی خبر لی؛ اَور اَپنی آنکھ کی پتلی کی طرح اُسے محفوظ رکھّا۔


ہامانؔ نے اَپنی بیوی زِیرشؔ اَور اَپنے دوستوں کو اُس واقعہ کی خبر دی جو اُسے پیش آیاتھا۔ اُس کے مُشیروں اَور اُس کی بیوی زِیرشؔ نے اُس سے کہا، ”اگر مردکیؔ آپ کی ذِلّت کا باعث ہُواہے جو ایک یہُودی ہے تو آپ کا اُس پر غالب آنا ممکن نہیں بَلکہ آپ خُود تباہ ہوکر رہ جائیں گے!“


”میرے ممسوحوں کو مت چھُونا؛ اَور میرے نبیوں کو کویٔی نُقصان مت پہُنچانا!“


شام کے وقت جو دہشت لاتے ہیں! وہ صُبح ہونے سے پہلے ختم ہو جاتے ہیں! یہ اُن لوگوں کا حِصّہ ہے جو ہمیں لُوٹتے ہیں، اَور اُن کا بَخرہ جو ہمیں تباہ کرتے ہیں۔


” ’لیکن جتنے تُمہیں نگل رہے ہیں وہ آپ ہی نگلے جایٔیں گے؛ اَور تمہارے سبھی دُشمن جَلاوطن ہوں گے۔ جو تُمہیں لُوٹتے ہیں وہ خُود لُوٹے جایٔیں گے؛ اَورجو تُمہیں غارت کرتے ہیں خُود غارت ہو جایٔیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات