Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 14:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَے یروشلیمؔ دیکھو، یَاہوِہ کا وہ دِن آنے والا ہے، جَب تمہاری دولت لُوٹ لی جائے گی اَور اُسے تمہاری دیواروں کے اَندر ہی تقسیم کر دیا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 دیکھ خُداوند کا دِن آتا ہے جب تیرا مال لُوٹ کر تیرے اندر بانٹا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 ऐ यरूशलम, रब का वह दिन आनेवाला है जब दुश्मन तेरा माल लूटकर तेरे दरमियान ही उसे आपस में तक़सीम करेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 اے یروشلم، رب کا وہ دن آنے والا ہے جب دشمن تیرا مال لُوٹ کر تیرے درمیان ہی اُسے آپس میں تقسیم کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 14:1
12 حوالہ جات  

دیکھو، یَاہوِہ کا دِن آ رہاہے اَور قہر شدید، غُصّہ سے بھرا ہُوا نہایت دہشت اَنگیز دِن۔ تاکہ مُلک کو ویران اَور اُس میں بسنے والے گُنہگاروں کو نِیست و نابود کر دے۔


قادرمُطلق یَاہوِہ کا ایک دِن ہے جَب تمام مغروُر اَور عالی مرتبہ لوگ، اَور ہر وہ جو سرفراز ہے سَب کے سَب پست کئے جایٔیں گے،


یہ شَیاطِین کی رُوحیں ہیں جو معجزے دِکھاتی ہیں، اَور نکل کر پُوری دُنیا کے بادشاہوں کے پاس جاتی ہیں تاکہ اُنہیں اُس جنگ کے لیٔے جمع کریں جو قادرمُطلق خُدا کے روزِ حَشر کے آنے پر ہوگی۔


سُورج تاریک ہو جائے گا اَور چاند خُون کی طرح سُرخ اِس سے قبل کہ خُداوؔند کا عظیم و جلیل دِن آ پہُنچے۔


قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، یقیناً وہ دِن جلتی ہوئی آگ کی بھٹّی کی مانند آ رہاہے۔ تَب اُس دِن سَب مغروُر اَور بدکار بھُوسے کی مانند اَیسے جَلا دیئے جائیں گے کہ اُن کی جڑ یا شاخ کچھ باقی نہ بچےگی۔


واویلا کرو کیونکہ یَاہوِہ کا دِن قریب ہے؛ وہ قادرمُطلق کی طرف سے بڑی تباہی لے کر آئے گا۔


دیکھو، یَاہوِہ کا خوفناک روزِ عظیم آنے سے پہلے مَیں ایلیّاہ نبی کو تمہارے پاس بھیجوں گا۔


فیصلہ کی وادی میں ہُجوم ہی ہُجوم ہے! کیونکہ فیصلہ کی وادی میں یَاہوِہ کا دِن نزدیک ہے۔


اِس سے پہلے کہ یَاہوِہ کا خوفناک روزِ عظیم آئے، آفتاب تاریک ہو اَور ماہتاب خُون کی طرح سُرخ ہو جائے گا۔


صِیّونؔ میں نرسنگا پھُونکو؛ میرے کوہِ مُقدّس پر خطرہ کی خبر سُناؤ۔ مُلک کے تمام باشِندے تھرتھرائیں، کیونکہ یَاہوِہ کا دِن آ رہاہے۔ وہ بالکُل قریب آ گیا ہے۔


یہُوداہؔ بھی یروشلیمؔ میں لڑے گا۔ اِس کے گِردونواح کی سَب قوموں کی دولت جمع کی جائے گی۔ جِس میں کثرت سے سونا، چاندی اَور لباس جمع ہوگا۔


یَاہوِہ قادر کے سامنے خاموش رہو، کیونکہ یَاہوِہ کا دِن نزدیک ہے۔ یَاہوِہ نے ایک قُربانی تیّار کی ہے اَور جِن کو اُس نے مدعو کیا ہے اُنہیں مخصُوص کیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات