Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 13:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 پھر بھی اگر کویٔی نبُوّت کرےگا تو اُس کے والدین جِن سے وہ پیدا ہُواہے اُس سے کہیں گے، تُو زندہ نہ رہے گا کیونکہ تُو یَاہوِہ کا نام لے کر جھُوٹ بولتا ہے۔ اَور جَب وہ نبُوّت کرےگا تو اُس کے اَپنے والدین اُسے تلوار سے چھید ڈالیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اور جب کوئی نُبوّت کرے گا تو اُس کے ماں باپ جِن سے وہ پَیدا ہُؤا اُس سے کہیں گے تُو زِندہ نہ رہے گا کیونکہ تُو خُداوند کا نام لے کر جُھوٹ بولتا ہے اور جب وہ نبُوّت کرے گا تو اُس کے ماں باپ جِن سے وہ پَیدا ہُؤا اُسے چھید ڈالیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 इसके बाद अगर कोई नबुव्वत करे तो उसके अपने माँ-बाप उससे कहेंगे, ‘तू ज़िंदा नहीं रह सकता, क्योंकि तूने रब का नाम लेकर झूट बोला है।’ जब वह पेशगोइयाँ सुनाएगा तो उसके अपने वालिदैन उसे छेद डालेंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 اِس کے بعد اگر کوئی نبوّت کرے تو اُس کے اپنے ماں باپ اُس سے کہیں گے، ’تُو زندہ نہیں رہ سکتا، کیونکہ تُو نے رب کا نام لے کر جھوٹ بولا ہے۔‘ جب وہ پیش گوئیاں سنائے گا تو اُس کے اپنے والدین اُسے چھید ڈالیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 13:3
13 حوالہ جات  

لیکن اگر کویٔی نبی جھُوٹے دعویٰ کرکے میرے نام سے اَیسا کلام کرتا ہے جِس کا مَیں نے اُسے حُکم نہیں دیا تھا، یا کویٔی نبی غَیر معبُودوں کے نام سے کلام کرے، تو وہ ضروُر جان سے ماراجائے۔“


”جو کویٔی اَپنے باپ یا اَپنی ماں کو مُجھ سے زِیادہ پیار کرتا ہے وہ میرے لائق نہیں؛ اَورجو کویٔی اَپنے بیٹے یا بیٹی کو مُجھ سے زِیادہ پیار کرتا ہے وہ میرے لائق نہیں۔


” ’اگر کسی نبی نے دھوکا کھا کر نبُوّت کی ہو تُو یہ جانو کہ میں یَاہوِہ نے اُس نبی کو دھوکا کھانے دیا ہے اَور مَیں اَپنا ہاتھ اُس کے خِلاف بڑھا کر اُسے اَپنے اِسرائیلی لوگوں میں سے نابود کروں گا۔


اگر کویٔی نبی یا کاہِنؔ یا کویٔی اَور یہ دعویٰ کرے، ’یہ یَاہوِہ کا پیغام ہے،‘ تو میں اُس شخص کو اَور اُس کے خاندان کو سزا دُوں گا۔


پس اَب سے ہم کسی کو جِسمانی حیثیت سے نہیں جانیں گے۔ اگرچہ ایک وقت ہم نے المسیح کو بھی جِسمانی حیثیت سے جانا تھا، لیکن اَب ہم اُنہیں جان گئے ہیں۔


”اگر کویٔی میرے پاس آتا ہے لیکن اُس مَحَبّت کو جو وہ اَپنے والدین، بیوی بچّوں اَور بھایٔی بہنوں اَور اَپنی جان سے عزیز رکھتا ہے، اَور اُسے قُربان نہیں کر سَکتا تو وہ میرا شاگرد نہیں ہو سَکتا۔


اُس نے اَپنے والدین کے متعلّق اعلان کیا، ’میرے دِل میں اُن کے لیٔے کویٔی عِزّت نہیں۔‘ اُس نے اَپنے بھائیوں کو نہیں پہچانا اَور نہ اَپنے بچّوں کو تسلیم کیا، لیکن بنی لیوی نے آپ کے کلام کی فرمانبرداری کی اَور آپ کے عہد کی حِفاظت کی۔


مَیں نے اِن نبیوں کی باتیں سُنی ہیں جو میرے نام سے باطِل نبُوّت کرتے ہُوئے کہتے ہیں، مَیں نے خواب دیکھاہے، مَیں نے خواب دیکھاہے۔


تَب یرمیاہؔ نبی نے حننیاہؔ سے مُخاطِب ہوکر فرمایا، ”سُن اَے حننیاہؔ! یَاہوِہ نے تُمہیں نہیں بھیجا، تَو بھی تُم نے اِس قوم کو جھُوٹا اِعتماد کرنے پر اُکسایا۔


اِس لیٔے اَب تُم نہ تو باطِل رُویتیں دیکھوگی اَور نہ غیب گوئی ہی کر سکوگی۔ مَیں اَپنے لوگوں کو تمہارے ہاتھوں سے بچا لُوں گا اَور تَب تُم جان لوگی کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔‘ “


اُنہُوں نے کہا: ”اَے آدمؔ زاد، یہ میرے تخت کی جگہ اَور میرے پاؤں رکھنے کی چوکی ہے۔ یہ وُہی جگہ ہے جہاں میں اَبد تک اِسرائیلیوں کے ساتھ رہُوں گا۔ بنی اِسرائیل اَور اُن کے بادشاہ پھر کبھی اَپنی جِسم فروشی اَور اَپنے بادشاہوں کے اُن بے جان بُتوں سے جو اُن کے اُونچے مقامات پر ہیں میرے پاک نام کی بےحُرمتی نہ کریں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات