Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زکریاہ 12:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 تَب بنی یہُوداہؔ کے سردار اَپنے دِل میں کہیں گے، یروشلیمؔ کے لوگ قُوّت والے ہیں کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ اُن کے خُدا ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 تب یہُوداؔہ کے فرمانروا دِل میں کہیں گے کہ یروشلیِم کے باشِندے اپنے خُدا ربُّ الافواج کے سبب سے ہماری توانائی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 तब यहूदाह के ख़ानदान दिल में कहेंगे, ‘यरूशलम के बाशिंदे इसलिए हमारे लिए क़ुव्वत का बाइस हैं कि रब्बुल-अफ़वाज उनका ख़ुदा है।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 تب یہوداہ کے خاندان دل میں کہیں گے، ’یروشلم کے باشندے اِس لئے ہمارے لئے قوت کا باعث ہیں کہ رب الافواج اُن کا خدا ہے۔‘

باب دیکھیں کاپی




زکریاہ 12:5
28 حوالہ جات  

یَاہوِہ کا فرمان ہے، مَیں اُنہیں خُود کو مضبُوط کروں گا، اَور وہ یَاہوِہ کے نام میں بحِفاظت سکونت کریں گے۔


یَاہوِہ صِیّونؔ سے دہاڑے گا اَور یروشلیمؔ سے گرجے گا؛ جِس سے آسمان اَور زمین کانپ اُٹھیں گے۔ لیکن یَاہوِہ اَپنے لوگوں کے لیٔے پناہ گاہ، اَور بنی اِسرائیل کے لیٔے قلعہ ہوگا۔


خُدا ہی قُوّت سے مُجھے مُسلّح کرتے ہیں اَور میری راہ کو کامل کرتے ہیں۔


یَاہوِہ میری چٹّان مُبارک ہو، جو میرے ہاتھوں کو جنگ کرنے، اَور میری اُنگلیوں کو لڑنے کے قابل بناتے ہیں۔


آپ نے مُجھے جنگ کے لیٔے قُوّت سے مُسلّح کیا؛ اَور میرے مُخالفوں کو میرے قدموں میں جھُکا دیا۔


عدالت کی کُرسی پر بیٹھنے والے کے لیٔے وہ اِنصاف کی رُوح ہوگا، اَور (شہر کے) پھاٹک سے حملہ پسپا کر دینے والوں کے لیٔے قُوّت کا سرچشمہ ہوگا۔


اُس دِن مَیں بنی یہُوداہؔ کے سرداروں کو لکڑی کے ڈھیر میں آگ کے برتن کی مانند بنا دُوں گا جو لکڑیوں کے گٹھّے کو جَلا کر راکھ کردیتی ہے یا اُس مشعل کی مانند بنا دُوں گا جو اناج کے پُولوں کے درمیان جلتی رہتی ہے۔ یعنی وہ اَپنی داہنے اَور بائیں طرف اَور اُن کے گِردونواح کے سَب لوگوں کو جَلا کر راکھ کر دیں گے۔ لیکن یروشلیمؔ کے باشِندے اَپنی جگہ محفوظ رہیں گے۔


مَیں بنی یہُوداہؔ کو مضبُوط کروں گا اَور یُوسیفؔ کے قبیلوں کو رِہائی بخشوں گا۔ مَیں اُن کو واپس لاؤں گا کیونکہ مَیں اُن پر رحم کرتا ہُوں۔ وہ اَیسے ہو جائیں گے گویا مَیں نے اُن کو کبھی ترک ہی نہیں کیا تھا، کیونکہ مَیں یَاہوِہ اُن کا خُدا ہُوں اَور مَیں اُن کی دُعا کو سُنوں گا۔


تو میں یعقوب اَور اَپنے خادِم داویؔد کی نَسلوں کو مُسترد کر دُوں گا اَور اَبراہامؔ، اِصحاقؔ اَور داویؔد کی نَسل پر حُکومت کرنے کے لیٔے اُس کے بیٹوں میں سے کسی کو مُنتخب نہ کروں گا۔ بَلکہ میں اُنہیں اسیری سے واپس لاؤں گا اَور اُن پر رحم کروں گا۔‘ “


اَور اُن کے اُمرا اُنہیں میں سے ایک ہوں گے؛ اَور اُن کے حاکم بھی اُن ہی میں سے اُٹھ کھڑے ہوں گے۔ میں اُنہیں قربت بخشوں گا اَور وہ میرے نزدیک آئیں گے، اَیسا کون ہے جو خُود بخُود میرے نزدیک آنے کی جُرأت کرے؟‘ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہیں۔


مَیں تیرے لیٔے کانسے کی بجائے سونا، اَور لوہے کی بجائے چاندی لاؤں گا۔ مَیں تیرے لیٔے لکڑی کی بجائے کانسے، اَور پتّھروں کی بجائے لوہا لاؤں گا۔ اَور مَیں سلامتی کو تیرا گورنر اَور راستبازی کو تیرا حاکم بناؤں گا۔


دیکھو، ایک بادشاہ راستبازی سے حُکومت کرےگا اَور حاکم اِنصاف سے حُکومت کریں گے۔


یَاہوِہ نے تُم پر گہری نیند طاری کی ہے: اَور تمہاری آنکھوں یعنی نبیوں کو نابینا کر دیا ہے؛ اَور تمہارے سَروں یعنی رَوشن ضمیروں پر نقاب ڈالا ہے۔


مَیں تیرے قائدین کو پرانے زمانے کی طرح بحال کروں گا، تیرے حُکمرانوں کو شروع کی طرح۔ اُس کے بعد تُم بُلائے جاؤگے راستبازی کا شہر، وفادار شہر کہلایٔیں گے۔“


تمہارے حُکمران سرکش ہو گئے ہیں، اَور چوروں کے ساتھی بَن گیٔے ہیں؛ اُن سَب کو رشوت عزیز ہے اَور وہ تحفوں کے پیچھے دَوڑتے ہیں۔ وہ یتیموں کے حُقُوق کا تحفُّظ نہیں کرتے؛ اَور نہ بیواؤں کی فریاد اُن تک پہُنچتی ہے۔


اَے سدُومؔ کے حُکمرانو، یَاہوِہ کا کلام سُنو؛ اَے عمورہؔ کے لوگو، ہمارے خُدا کی ہدایات پر کان لگاؤ۔


خُدا ہماری پناہ اَور قُوّت ہیں، مُصیبت میں مُستعد مددگار


میرا دِل جَب اِسرائیل کے اُمرا کی طرف، اَور لوگوں کے درمیان خُوش دِل رضاکاروں کی طرف لگا ہے۔ تَب یَاہوِہ کو مُبارک کہو!


یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ اُس روز مَیں ہر گھوڑے کو خوفزدہ اَور اُس کے سوار کو پاگل کر دُوں گا۔“ لیکن بنی یہُوداہؔ کے گھرانے پر مہربانی کروں گا اَور غَیر قوموں کے سَب گھوڑوں کو اَندھا کر دُوں گا۔


یہُوداہؔ بھی یروشلیمؔ میں لڑے گا۔ اِس کے گِردونواح کی سَب قوموں کی دولت جمع کی جائے گی۔ جِس میں کثرت سے سونا، چاندی اَور لباس جمع ہوگا۔


اُس وقت قادرمُطلق یَاہوِہ خُود اَپنے لوگوں میں سے باقی بچے ہوؤں کے لیٔے، ایک جلالی تاج اَور خُوبصورت ہار ہوگا۔


وہ میرے حق میں کہیں گے ’صِرف یَاہوِہ ہی میں صداقت اَور قُوّت ہے۔‘ “ اَور وہ سَب جو اُس سے بیزار ہو گئے تھے پشیمان ہوکر اُس کے پاس آئیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات